جمعہ بیان  ۸ جنوری  ۲۰۲۱  : اللہ والوں کی صحبت کی قدر کر لیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  ; 01:57) لیلی مجنوں حرام عشق میں مبتلا تھے جبکہ حرام عشق اللہ کا عذاب ہے۔

02:57) حضرت ابراہیم علیہ السلام کا واقعہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں بیان فرمایا اور بھی واقعات بیان ہوئے۔

04:00) اللہ تعالیٰ نے حدود بیان کردیں وہ حدود کون بتائے گا۔

04:51) آج بیوی کا بہانہ کہ بیوی نہیں مانتی اس لیے میں گناہ والی جگہ چلا گیا۔۔

05:24) اللہ تعالیٰ نے تو قرآن پاک میں مچھر تک کی مثال دی۔

05:48) قلبِ سلیم قیامت کے دن کام آئے گا۔

06:08) فمن یرد اللہ ان یہدیہ یشرح صدرہ للاسلام۔ اللہ تعالی جس کی ہدایت کا ارادہ فرماتے ہیں اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتے ہیں۔

06:57) حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر پوری دنیا کی قدروقیمت مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو اللہ کسی کافر کو ایک گھونٹ پانی نہ دیتا۔ اب ہم لوگ کہاں جارہے ہیں؟ اسی میں یہ لڑکیاں بھی ہیں کہ یہ بھی مچھر کے پر ہیں۔ قبرستان میں قبر کھول کر دیکھو کہ ان حسینوں کا انجام کیا ہے؟۔

11:04) بدنظری کا گناہ۔

11:11) آج ہماری بیٹیاں بورڈوں پر لٹکی ہوئی ہیں،لڑکیوں کو کام پر رکھا جارہا ہے اور سمجھتے ہیں ان لڑکیوں کی وجہ سے رزق ملے گا گاہک زیادہ آئے گیں یہ نہیں معلوم کہ کتنا بڑا گناہ کرہے ہیں۔

15:27) جھوٹ گناہ کبیرہ ہے۔

15:37) اگر پوری دنیا کی قدروقیمت مچھر کے پر کے برابر ہوتی۔

15:58) آج ہم سائنس سے مرعوب ہوجاتے ہیں..جہاز بنایا تو اکڑ کس بات کی۔

16:39) نیکی کا پتا نہیں،مٹنا کیا ہے،تواضع کیا ہے ہمیں پتا ہی نہیں۔

16:58) کسی نے کہا بھائی میرے 35لاکھ نہیں دے رہا تو حضرت والا رحمہ اللہ نے کیا نصیحت فرمائی کہ یہ 35لاکھ مچھر کے پر کا کون سا حصہ ہوئی پھر اہم نصیحت۔

20:28) آج کہتے ہیں کہ آج کوئی عالم ہی نہیں اور اگر ہیں تو سب غلط ہیں بہت اہم نصیحت۔

20:58) آج ہمیں علماء اور طلباء کیوں اچھے نہیں لگتے۔

22:53) جب کتا بھونکتا ہے تو ہم خاموشی سے نکل جاتے ہیں ورنہ یہ کتا کاٹ لے گا اسی طرح جب شیطان بھونکے تو اُس کو جواب مت دیں ورنہ وہ اور کاٹے گا بس جلدی سے نکل جائیں اور مایوس نہ ہوں.. یک بزرگ نے شیطان کو خوب جواب دیا جو ان کو اللہ کی رحمت سے مایوس کرنا چاہتا تھا۔ فرماتے ہیں.. مجھے اس کریم مطلق کے کرم کا آسرا ہے ابے او گنہ کے بچے! مجھے کیا ڈرا رہا ہے

23:32) شیطان گناہ یاد دلائے تو اس سے کہہ دیں.. جنتیں مل گئی ہیں آہوں کی ایسی تیسی مرے گناہوں کی 24:32) آج طلباء کرام کو حقیر سمجھتے ہیں۔

24:46) کتنے بدبخت ہیں جو حدیث کو نہیں مانتے۔

26:27) اگر مظلوم ہیں اور اگر اپنا چھوڑ دیں تو جنت کے وسط میں اُس کو محل ملے گا۔

26:53) آج بھائی بھائی سے لڑا ہوا ہے۔

30:05) آج بیٹیوں کو بچپن سے ہی ناچ گانا سکھا رہے ہیں بہت غم ہوتا ہے۔

34:04) اللہ کے پیارے کی نشانیاں۔۔

35:59) دکھاوا کیا ہے اور اخلاص والا عمل۔

38:54) اللہ والوں کی صحبت کا تو اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں نازل فرما رہے ہیں۔

39:56) اب اگر کوئی اللہ والا بتائے کہ یہ شرک ہورہا ہے قبر سے مانگنا منع ہے تو اب کہیں گے یہ لوگ کافر ہیں۔۔

40:43) ابو جہل اور ابولہب بدگمانی کی وجہ سے محروم ہوگئے۔

41:11) بدگمانی کا آئینہ عجیب مثال۔۔

42:44) بدگمانی کا آئینہ اور اِس پر لطیفہ۔

46:06) ایک ملفوظ پڑھ کر سنایا اور پھر گائے کے چارے کی مثال۔

47:53) آج کوئی کمانے اور پڑھنے کو منع نہیں کرے گا بس ہم یہ کہتے ہیں کہ اپنے ایمان کی حفاظت کرنا جہاں رہنا ایسا رہنا کہ کوئی بھی ہمارے ایمان پر ہاتھ نہ ڈال سکے۔

51:57) ترکی ڈرامہ ارطغرل دیکھنا کتنا بڑا گناہ ہے میرے پاس فتوی موجود ہے۔

55:28) قرآن پاک کی سیکھنے کی فکر کریں۔

56:31) قرآن پاک کی روازانہ تلاوت کرنا ہے۔

57:48) تلاوت سے دلوں کا زنگ دور ہوتا ہے۔

01:02:04) انگریزی سیکھنا منع نہیں مگر انگریز مت بنیں۔

01:02:11) قرآن پاک کے فضائل۔

01:02:33) قرآن پاک کی تلاوت کے آداب۔

01:06:25) قرآن پاک کے چار حق ہیں۔

01:07:49) دورہ قرآن جو جمعے کو مسجد اختر میں 9 سے گیارہ حضرت مفتی نعیم صاحب دامت برکاتہم نے شروع کیا ہے اُس میں شریک ہونے کی فکر کریں اور نہیں آسکتے تو لے کر سن لیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries