مجلس ۹ جنوری  ۲۰۲۱ عصر : ہر بات میں حضور ﷺ کی اتباع کرنی ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  ; 01:58) جو شخص چاہے کہ میں اللہ کا پیارا بن جائوں تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: قل ان کنتم تحبون اللّٰہ، اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم! آپ ان لوگوں سے کہہ دیجیے کہ اگر تم اللہ کا پیار اور اللہ کی محبت چاہتے ہو تو فاتبعونی تم میری چلن چلو۔

02:25) ہر بات میں آپ ﷺ کی اتباع کرنی ہے۔

03:36) آج کل بیٹیوں کا گھر سے بھاگنا بہت بڑ گیا ہے۔

03:52) حرام عشق عذاب الہی ہے۔

04:05) والدین کے ستانے والے کو موت نہیں آئے گی جب تک اسی عذاب میں مبتلا نہ ہوجائے۔

04:31) ناچ گانا،فوٹو گرافی،حرام عشق سب عذاب کی چیزیں ہیں۔۔

05:24) مَا اٰتَاکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَانَھٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا جو ہمارا نبی تم کو عطا فرمائے اس کو لے لو یعنی جو حکم دے اس کو سر آنکھوں پر رکھو اور جس بات سے روک دے اس سے رک جاؤ۔

06:12) سب سے پہلا گناہ جو ایجاد ہوا وہ تکبر کاہوا شیطان تکبر کی وجہ سے مردود ہوا اب رات دن شیطان یہی محنت کرتا ہے کہ کسی طرح تکبر کراکرا اس کو برباد کردوں۔۔

07:24) بس آپ ﷺ کی نقل چاہیئے۔

08:00) یہاں تو اللہ تعالیٰ سے فرمادیا بس ایسا چاہیے..اللہ تعالیٰ نے تو آپ ﷺ کو نمونہ بنا کر بھیج دیا کہ بس ایسا چاہیے۔

08:44) نامحرم سے شرعی عذر کے بغیر بات کرنازبان کا زنا ہے۔

09:47) دل کا زنا گندے خیالات پکانا ہے۔

09:57) چوریاں آنکھوں کی اور سینوں کے راز جانتا ہے سب کو تو اے بے نیاز

10:24) داڑھی کا وجوب۔

10:33) جو جس قوم کی نقل کرے گا کپڑوں میں،ڈریسنگ میں پھر اُس کا قیامت کے دن اُسی کے ساتھ حشر ہوگا۔

12:19) شادی میں بیٹی کا کھانا سنت سے ثابت نہیں۔۔

14:43) منگنی ایک وعدہ ہے،

16:06) سب سے زیادہ عذاب فوٹو گرافر ہوگا۔۔

17:56) الارحام کا مطلب۔ الارحام سے کیا مراد ہے؟ المراد بالارحام الاقربائ من جھۃ النسب ومن جھۃ النساء یعنی خون کے رشتوں سے مراد وہ رشتے بھی ہیں جو ہمارے خاندانی بنتے ہیں اور وہ رشتے بھی ہیں جو بیوی کی طرف سے بنتے ہیں یعنی بیوی کی اماں جس کا نام ساس اور بیوی کے ابا جس کانام سسر ہے۔

19:34) ایک بیوقوفی جو پہلی رات کو دولہا کرتا ہے کہ بیوی سے ماضی کی زندگی کا پوچھتا ہے۔ اور دوسری بیوقوفی کیا کرتے ہیں کہ محبت کی بات نہیں کرتے بلکہ میرے اماں اس وقت ناشتہ کرتی ہیں میں کھانے میں یہ کھاتا ہوں اتنے بجے کھاتا ہوں اب پہلی رات کو ہی بیوی کو لیکچر دے رہے ہیں۔

20:51) توتلے میاں بیوی پر لطیفہ۔

22:20) لڑکے والوں کا جہیز مانگنا رشوت طلب کرنا ہے اور لے لیا تو حرام کام کیا۔

23:55) مہندی میں ڈھول باجا سب منع ہے۔

24:10) اصلی شکر

24:46) بوڑھوں کو تو اور زیادہ احتیاط کرنی ہے۔

26:14) شادی میں ابتدا تا انتہا گناہ کبیرہ۔۔

26:36) سب سے بڑا رشتہ اللہ تعالی اور حضور ﷺ کا ہے تو ہم رشتے دار کے چکر میں آکر کیوں اللہ کو ناراض کریں اور رشتے داروں کو خوش کریں۔

27:41) مسونہ ولیمہ لکھتے ہیں اور سب گناہ کرتے ہیں کیا عجیب معاملہ ہے۔

29:18) عامل بابا۔

31:42) آخر میں نکاح کا خطبہ پڑھا گیا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries