اتوارمجلس ۱۰ جنوری  ۲۰۲۱  : قرآنِ کریم  کی فضیلت اور ہماری غفلت !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  08:18) بیان کے آغاز میں مفتی انوار الحق صاحب نے اشعار پڑھے۔

15:43) حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے۔

16:55) بیان کا آغاز ہوا۔

17:32) اللہ تعالی جس کو اپنا ولی بنانا چاہتےہیں تو اُس کو کسی اللہ والے یا اُس کے غلام سے جوڑ دیتے ہیں۔

18:02) اللہ والوں کو تلاش کرتا رہے جب تک نہ ملے تو اُن کے خادم سے ہی مشورہ کرتے رہے۔

18:27) ایک صاحب کہیں اور بیعت ہوگئے تو اُس سے محبت اور بڑھ جاتی ہے کیونکہ وہ مخلص ہے جہاں مناسبت ہوئی وہاں چلا گیا۔

19:00) کیونکہ اگر مناسبت نہیں تو بیعت ہوا تو حضرت مجدد فرماتے ہیں کہ رہا سہا دین بھی چلا جائے گا۔

19:32) شیخ اگر خلافت دے اور پھر واپس لے لی تو اس میں غم کس بات کا! بس شیخ نے واپس لے لی..جب نہیں دی تو آپ اچھے تھے اور جب خلافت دے دی تو پھر اور اچھے ہوگئے اور جب واپس لی تو ایک صاحب اور ان کے متعلقین دشمنی پر اتر آئے۔

20:51) ایک صاحب اور جن سے خلافت واپس لی تو بہت رورہے تھے اور کہا کہ مجھے موت زیادہ بہتر لگ رہی ہے حضرت شیخ نے فرمایا کہ بس یہی بات ہے کہ آپ نے تو خلافت کو مقصود بنالیا۔

22:54) حضرت خالد بن ولید رضی اللہ کا مبارک تذکرہ کہ اتنا روتے تھے کہ شہادت ملے لیکن بستر پر انتقال ہوا کیوں؟

23:31) مفتی نعیم صاحب نے فرمایا کہ بس شیخ کے دل میں بھی ویسے خیال آیا تو خلافت واپس لے لی تو مرید کو تو خوش رہنا چاہیے اور اصلاح کراتے رہنا چاہیے۔

24:20) جبلہ بادشاہ کا واقعہ کہ ایک صحابی مزدور کا اُس کے احرام پر پیر آگیا اُس کا احرام کھل گیا تو اُس کو اتنا غصہ آیا کہ چماٹ مارا تو دانٹ ٹوٹ گیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جبلہ کو بلوایا اور اب دیکھیں کیسا ایمان تھا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے امیر غریب کو نہیں دیکھا اور فیصلہ فرمایا بہت عجیب و غریب واقعہ۔جبلہ نے بات نہیں مانی اور بھاگ گیا اور عیسائی ہوگا۔

27:02) پھر نصیحت فرمائی کہ آپ نے خلافت کو مقصود بنالیا ۔

27:29) آج سمجھتے ہیں کہ خلافت مل گئی تو اب سمجھتے ہیں کہ جوچاہیں کریں۔

27:53) جس نے اللہ تعالی کو مقصود بنایا تو وہ کامیاب ہوا اور جو شیخ اور خلافت کو مقصود بنائے گا کامیاب نہیں ہوگا۔

29:13) ایک صاحب کا عجیب جذب کا واقعہ جو بڑی پوسٹ پر تھے سب کچھ چھوڑ دیا ماشاء اللہ سن کر بہت خوشی ہوئی۔

30:05) اصل سیاست وہ ہے جو شریعت کے دائرے میں رہے۔

31:44) ایک لطیفہ۔

32:09) اللہ والا بننے میں کیوں تکلیف ہوتی ہے۔

32:59) دس فیصد بھی ہم اللہ سے محبت کرلیں تو ہم اللہ والے بن جائیں گے۔

33:56) ہر شخص اپنے برابر کو اللہ والے سمجھیں۔

34:10) نیک بننا فرض اور اپنے کو نیک سمجھنا حرام۔

34:22) مزاح:ہم کو اگر پاکستان کی حکومت مل جاوے تو ہم دنیا کی تقدیر بدل دوے..بیوی کو غصہ آگیا۔۔۔

38:06) ایک فتوی پڑھ کر سنایا یہ فتوی ارطغرل کے بارے میں ہے ضرور سن لیں۔بس مختصر یہ کہ یہ ڈارامہ دیکھنا جائز نہیں۔۔

41:50) آج ضد میں تکبر میں آجاتے ہیں حق بات کو قبول نہیں کرتے۔۔

42:33) ایک گیم کا تذکرہ جس میں بتوں کی پوجا سکھائی گئی

۔ 46:26) توبہ کس کے ہاتھ میں ہے؟

46:50) قرآن پاک کی عظمت اور آداب... قرآن کی عظمت و فضیلت ۔

47:04) قرآن پاک کے لیے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول۔

49:26) قرآن پاک کی تلاوت کے فوائد۔ قرآنِ کریم کی عظمت اور اس کی تلاوت ۔

49:54) قرآن پاک کا مقصد کیا ہے خصوصیت کیا ہے۔

50:33) ہر حرف پر بغیر سمجھے بھی دس نیکیاں ملتی ہیں اور جوکہے کہ بغیر سمجھے کوئی فائدہ نہیں وہ یا تو بددین ہے یا جاہل ہے۔

55:27) حروف کی صحت کے ساتھ تلاوت کرے۔ تلاوت قرآن کے آداب اور اس کا ثواب۔

01:03:23) قرآن پاک کو سننے میں اتنا مزہ ہے تو عمل میں کتنا مزہ آئے گا۔

01:05:10) مال و اولاد قیامت میں کام نہ آئے گا ہاں جو قلبِ سلیم لائے گا..لیکن اس کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کون سا مال و اولاد وبال جان ہوگا۔

01:08:00) حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تلاوت سے پہلے قرآن کو ہاتھ میں لیتا ہوں اور بوسہ لیتا ہوں۔

01:09:25) بچے کو حافظ قرآن بنانے پر بشارت۔

01:10:06) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ آج علماء نے درسِ قرآن دینا چھوڑ دیا۔

01:10:45) آج ایک مصیبت اور ہے کہ بڑا مجمع ہوگا تو میں بیان کروں گا۔

01:11:04) جلسہ تعداد سے نہیں اللہ کی رضا سے کامیاب ہوتا ہے۔

01:11:27) ایک ہو مولانا رومی رحمہ اللہ جیسا ہو۔

01:12:08) ہر حروف پر دس نیکیاں اور ایک پارہ پڑھنے پر ایک لاکھ نیکیاں۔

01:13:13) حضرت مفتی نعیم صاحب ایک بار فرمارہے تھے کہ ایک زبان ایسی ہے کہ جو پوری دنیا میں بولی جاتی ہے میں پریشان کہ ایسی کون سی زبان ہے تو پتا چلا قرآن پاک۔۔۔

01:15:36) حضرت علی رضی اللہ عنہ کہ قرآن پاک کے چار حق ہیں۔

01:20:46) حضرت موسی علیہ السلام کا واقعہ۔

01:21:18) قرآن پاک کو اللہ پاک ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنادیں۔

01:22:35) جتنا زیادہ اللہ تعالی کا نام لیں اتنی لذت بڑھے گی۔

01:23:41) حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری طیب صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سب سے بڑا ذکر نماز پڑھنا ہے۔

01:24:24) جب قرآن پاک کی تلاوت سے دل اکتانے لگے تو پھر اور خوب تلاوت کریں۔

01:24:44) ایک عجیب و غریب بات اور واقعہ۔ 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries