مجلس ۱۲ جنوری  ۲۰۲۱ فجر : شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت  ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  00:19) ہجرت کا حکم تمام صحابہ رضی اللہ عنھم کو دیا گیا۔

00:50) اس سے معلوم ہوا اہل اللہ کی صحبت بہت ضروری ہے۔

02:30) اللہ والا کیسا ہونا چاہیے...جو متبع شریعت بھی ہو اور متبع سنت بھی ہو..بس جو متقی نہیں اُس کے ساتھ رہنے کا حکم نہیں ہے۔

03:09) نگاہوں کی چوری کو ہلکا سمجھتے، یوں ہی نورِ تقویٰ فنا کرتے رہتے اگر شاہ اختر کی صحبت نہ ملتی تو ہم سب نظر کا زِنا کرتے رہتے۔

03:51) جس سے مناسبت نہ ہو اُس سے جڑنا بھی نہیں چاہیے۔

04:24) {مَنِ اعْتَرَضَ عَلٰی شَیْخِہٖ وَنَظَرَ اِلَیْہِ اِحْتِقَارًا لاَ یُفْلِحُ اَبَدًا} شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے... جس نے دینی مربی پر اعتراض کیا اور اس کو حقیر سمجھا اس کو کبھی فلاح نہیں مل سکتی۔ حاجی امداد اﷲ صاحب رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ جس کو اپنے دینی مربی سے جتنا نیک گمان، جتنا ادب، جتنااکرام ہوگا اتنا ہی زیادہ اس کو فائدہ پہنچتا ہے۔

04:43) یہ مزاج ہمارا بن جائے کہ دوسروں کی نیکیوں کو دیکھیں۔

05:47) عالم اسے کہا جاتا ہے جو عمل بھی کرتا ہو اور جس کو اللہ نے علم دیا اور عمل نہیں کرتا گناہ کرتا ہے تو یہ عالم نہیں جاہل ہے..یہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی نصیحت ہے کہ جو اپنے علم پر عمل نہیں کرتا وہ جاہل ہے۔

10:56) سبقت رحمتی علی غصبی۔

12:54) سو قتل کے مجرم کی معافی کا واقعہ۔

14:01) گناہوں کی وجہ سے رزق تنگ ہوجاتا ہے۔

15:34) آسمان کی تین نعمتیں۔

18:09) اللہ والی محبت کسی زبان کی محتاج نہیں۔

18:26) جب حرام محبت کے لیے زبان کی ضرورت نہیں تو اللہ کی محبت میں زبان کی ضرورت کیوں؟۔

22:06) جہاں میں میں آئے گی وہاں اللہ سے دوری ہوجائے گی۔

26:57) ایک سات سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ۔

28:55) جرگہ کی عقل مندی...یہی وجہ تو ہے کہ ہم آج مصیبت میں ہیں۔ 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries