مرکزی بیان  ۱۴ جنوری  ۲۰۲۱  : نفس کا اژدھا اور معصیت کے اسباب !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  00:35) امرد لڑکوں کو تنبیہ کہ شیخ کی مدد کریں سامنے نہ بیٹھا کریں۔

03:32) امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا عمل کہ سوتیلے بیٹے کو سامنے آنے نہیں دیتے تھے.. حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی امارد سے احتیاط.. حضرت امام محمد رحمۃ اللہ علیہ بہت حسین تھے، حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ درس میں ان کو پشت کے پیچھے بٹھاتے تھے تاکہ نگاہ نہ پڑے۔ علامہ شامی لکھتے ہیں: ’’ان ابا حنیفۃ رحمہ اللّٰہ تعالٰی کان یُجْلِسُ امام محمدٍ فی درسہ خلف ظہرہ مخافۃ عینہ مع کمال تقواہ۔‘‘ شامی لکھتے ہیں کہ حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ امام محمد کو بوجہ غایت حسن اور شدت جمال کے درس میں اپنی پشت کے پیچھے بیٹھاتے تھے، اپنی نظر کے خوف سے باوجود یکہ آپ کمال درجہ کے متقی تھے۔ جب چراغ کی روشنی کے سائے میں داڑھی ہلتی ہوئی نظر آئیت و پتہ چلا کہ داڑھی آگئی ہے تو فرمایا کہ امام محمد اب سامنے آجائو۔ سبحان اللہ! کیا تقویٰ تھا کہ عرصہ تک امام صاحب کو یہ بھی معلوم نہ ہوا کہ شاگرد کے داڑھی آگئی ہے۔ ہمارے بزرگوں نے اس طرح سے احتیاط کی ہے۔

04:11) حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی امارد سے احتیاط... حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس مولوی شبیر علی صاحب مہتمم خانقاہ تھانہ بھون نے ایک بے ریش لڑکے کو کسی کام سے بھیج دیا۔ حضرت بالا خانے پر باوضو تفسیر بیان القرآن لکھ رہے تھے، فوراً نیچے آگئے اور فرمایا کہ دیکھو میری تنہائیوں میں بے داڑھی والے لڑکوں کو نہ بھیجا کرو۔ ان سے اتنی ہی احتیاط ہے جتنی عورتوں سے ہے۔ لافرق بینہ وبینہا علامہ شامی لکھتے ہیں: ’’الامرد الحسن الذی طر شاربہ ولم تنبت لحیتہ فحکمہ کحکم المرأۃ لایجوز النظر من فرقہ الٰی قدمہ‘‘ جس لرکے کی مسیں بھیگ رہی ہوں یعنی مونچھیں آنا شروع ہوئی ہوں مگر ابھی داڑھی نہ آئی ہو اس کے حکم اور عورت کے حکم میں کوئی فرق نہیں۔ سر سے پیر تک ایسے لڑکوں کو دیکھنا جائز نہیں۔ یہ وہ شامی ہے جس کے ذریعہ سے آج تمام دنیا میں فتاوے دیئے جاتے ہیں۔

04:36) شامی لکھتے ہیں: ’’الامرد الحسن الذی طر شاربہ ولم تنبت لحیتہ فحکمہ کحکم المراۃ لایجوز النظر من فرقہ الی قدمہ‘‘

08:29) حضرت مولانا مظہر صاحب دامت برکاتہم کی صحت کا تذکرہ۔

11:18) شیطان کے پاس تین عین تھے لیکن چوتھا عین نہیں تھا اور وہ عاشق کا عین تھا اس لیے مارا گیا۔

11:45) بزرگانِ دین جو چیزوں سے بچنے پر زیادہ زور دیتے ہیں۔

12:48) سب اعضاء زنا کرتے ہیں۔ آنکھ بھی زنا کرتی ہے ،دل بھی زنا کرتا ہے،ہاتھ بھی زنا کرتا ہے۔

13:53) زانی کا عذاب ایک ایسا عذاب ہوگا کہ جس سے دوزخی بھی پریشان ہوجائیں گے۔

14:15) نظر کی حفاظت کو ہی اللہ تعالی سے نصِ قطعی سے حرام کردیا۔۔

14:59) جس نے نفس پر بھروسہ کیا وہ مارا گیا۔ نفس کااژدھا اور اسبابِ معصیت۔۔

15:20) بھروسہ کچھ نہیں اس نفس امارہ کا اے زاہد فرشتہ بھی یہ ہوجائے تو اس سے بدگمان رہنا.. یعنی نفس پر اعتماد مت کرو۔۔

16:42) جنگل اور اژدھا کی مثال۔۔

18:33) آج کہتے ہیں کہ ترکی ڈارامہ ارطغرل دیکھنے سے جہاد کا جذبہ بڑھتا ہے نعوذباللہ...پھر تو نماز کا جذبہ ابھارنے کے لیے بھی فلم ہونی چاہیے..میں مانتا ہوں جذبہ ابھرتا ہے لیکن شہوت کا جذبہ ابھرتا ہے لڑکیوں کو دیکھنے کا جذبہ ابھرتا ہے۔۔

20:55) آج نماز پڑھ کر مسجد سے فورا بھاگتے ہیں۔۔

21:14) آج طلباء سے موبائل کی وجہ سے مطالعے کا شوق بھی نکلتا جارہا ہے۔

21:55) ویڈیو گیم کھیلنے والا کیسے اللہ والا بن سکتا ہے پھر اللہ والے کی مثال دے کر نصیحت فرمائی۔

22:20) پوری دنیا سے ایک فتوی بھی آپ لاکر دے دیں کہ جس میں جائز ہو کہ کارٹون دیکھنا جائز ہے ایک فتوی نہیں آپ لاسکتے۔۔

23:52) چچا اور بدنظری؟ آج چچا بھی ٹارم ٹارو لگے ہوئے ہیں.. اس بڑھاپے میں بھی ہر وقت لڑکیوں کے چکر میں لگے ہوئے ہیں اور جوان بیٹیوں کی شادیوں کی فکر نہیں۔۔

25:58) کس کس طریقے سے شیطان الو بناتا ہے۔

26:16) بدنظری کے نئے نئے طریقے۔

28:03) گنڈیریاں اور بڑھیا..لطیفہ۔۔

28:58) ہم جانتے تو تم سے کبھی پیار نہ کرتے..واقعہ۔۔

31:18) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ نے ایک خاتون کو بیان میں سخت دانٹ لگائی تھی جس نے کہا تھا کہ آپ عورتوں کی بے عزتی کرتے ہیں۔

۔ 33:07) طلباء کی تڑپ کہ اتنی دور دور سے بیان میں آتے ہیں۔

34:20) حسن پرستی سے بچنے پر ایک مراقبے کی تعلیم۔۔

36:14) ہم جانتے تو تم سے کبھی پیار نہ کرتے..واقعہ کو مکمل فرمایا۔ ہم جانتے تو تم سے کبھی پیار نہ کرتے معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ اس کی بیوی بہت خوبصورت تھی وہ مر گئی تو یہ پاگل ہو گیا اور اب یہ شعر پڑھتا پھرتا ہے کہ اگر ہم جانتے کہ تو مر جائے گی تو تجھ کو کبھی پیار نہ کرتے۔

36:24) بیوی کی خطاؤں کو معاف کرنے پر نصیحت۔

37:49) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی والد صاحب کی خدمت کا ذکر کہ والد صاحب کتنا خوش تھے اور حضرت کیسی والد صاحب کی خدمت کرتے تھے۔۔

 39:54) حضرت شیخ نے سید ثروت صاحب سے حضرت مولانا اثر صاحب کے اشعار ہم جانتے تو تم سے کبھی پیار نہ کرتے پڑھنے کا فرمایا۔

41:19) جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھنا شروع کیے۔ ہم جانتے تو تم سے کبھی پیار نہ کرتے معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ اس کی بیوی بہت خوبصورت تھی وہ مر گئی تو یہ پاگل ہو گیا اور اب یہ شعر پڑھتا پھرتا ہے کہ اگر ہم جانتے کہ تو مر جائے گی تو تجھ کو کبھی پیار نہ کرتے۔

49:11) ہر مسلمان اللہ والا بن سکتا ہے یہاں تک کہ ہر کاف بھی اگر ایمان لے آئے تو اللہ والا بن سکتا ہے۔

49:56) آپ ﷺ نے کیا فرمایا کہ اے ابوہریرہ حرام سے بچ جاو سب سے بڑے عبادت گذار بن جاو گے مفہوم۔۔

50:28) دو آدمیوں سے دین کو بہت نقصان پہنچتا ہے..ایک مالداروں سے اور دوسرا جاہلوں سے ۔۔

51:20) صدیق کی تین تفسیر...جو علامہ آلوسی رحمہ اللہ نے بیان فرمائیں۔

52:50) ایک دعا کی تعلیم۔

54:20) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے بچپن کے حالات کا مختصر ذکر۔

55:41) آج آن لائن پڑھائی جو گھر گھر میں شروع ہوئی ہے اس میں کتنے لوگ برباد ہوگئے۔

56:34) آج شرعی پردہ کرلیا اور دین کی بھی سمجھ اور شوہر کو ناشتہ نہیں دے رہی بیوی رات رات بھر موبائل فون میں لگ کر پھر سوگئی شوہر بیچارہ ناشتہ بنا رہا ہے۔

57:18) یہ سمارٹ فون وقت کا دجال ہے۔

57:58) شوہر کو ناشتہ دینے کے لیے تیار نہیں اور پھر شوہر کو یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ میرے لیے بھی بنانا شوہر کو تڑی لگارہی ہیں۔

59:17) اللہ کا شکر کہ یہاں اعلان نہیں کرنا پڑتا کوئی تصویر نہیں کھینچتا۔

01:01:58) جمعے کے دن زیرِ نگرانی حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کے دورہ قرآن کا ذکر

01:03:17) دین کے کام میں کسی دن کی چھٹی نہیں ہوتی۔

01:05:01) فیصل آباد کے مدرسے مدرسہ امدادیہ کے مہتمم حضرت مولانا قاری طیب صاحب دامت برکاتہم اور حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم میرے پیارے شیخ نے کیا فرمایا کہ کیا عمدہ کام شروع ہوا ہے یہ تو میرے دل کی آواز ہے۔

01:06:55) اللہ تعالیٰ ہمیں کیوں پیدا کیا،صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کا خون کیوں بہا،آپ ﷺ کا خون بہا ہے اس دین پر..کتنے اللہ والوں کو کیا کیا دین پر چلنے میں تکالیف آئیں آخر کیوں؟۔

01:10:50) دین پھیلانے کی تڑپ ہو گاوں گاوں بستی بستی دین پھیلانے کی ترپ ہو۔

01:17:13) حضرت شیخ نے اپنے حالات بیان فرمائے کہ حضرت والا رحمہ اللہ سے جڑنے سے پہلے کیسے کیسے جعلی لوگوں سے بچایا۔

01:20:38) سچا اللہ والا ملنا اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

01:22:20) تقوی کے انعامات۔

01:25:06) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ سے پہلی ملاقات کا درد بھرا تذکرہ۔

01:37:06) اللہ کے نام کا ذکر ہوا۔

01:37:18) اے خدا ایں بندہ را رسوا مکن گر بدم من سر من پیدا مکن یہ وہ شعر ہے جس کو حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ عشاء کے بعد سے ساری رات کعبہ شریف میں پڑھتے رہے یہاں تک کہ فجر کی اذان ہوگئی۔ اے اللہ! اس بندے کو آج رسوا نہ کرنا میں نے نالائقی تو کی لیکن آپ میرا بھیدآج چھپالیجئے، مجھے ننگا نہ ہونے دیجئے، بادشاہ کا ہار جلدی سے ملوادیجئے، میری باری نہ آنے پائے،قبل اس کے کہ میں ننگا کیاجاؤں ،میرا راز فاش ہو اور مجھے قتل کی سزادی جائے، میری عزت رکھ لیجئے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں ، آپ سے عہد کرتا ہوں کہ اب کبھی آپ کو ناراض نہیں کروں گا، میر ی پردہ پوشی فرمالیجئے۔

01:40:53) ایک بزرگ اللہ والے کا ایک شعر جن کو کسی بڑی پوسٹ والے نے شہید کروادیا تھا کیونکہ اُس بڑے صاحب کا گھر تھا اور سامنے مسجد تھی تو مسجد کو شہید کرنا تھا یہ بزرگ بیچ میں آئے کہ کیسے مسجد شہید کروگے تو ان بزرگ کو شہید کردیا۔

01:41:46) فائدہ اُس کو ملتا ہے جو اللہ کو راضی کرے۔ 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries