مجلس ۱۵ جنوری  ۲۰۲۱ عشاء : اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  01:14) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب نے اسوہ رسول ﷺ سے تعلیم کی۔ آپ ﷺ کے روزانہ کے معمولات بیان ہوئے۔

04:20) جب کوئی پہلی بار بیان سنتا ہے تو وہ نیک صحبتوں کا سنتا ہے اور اُن کی صحبت میں رہو جو عمل کے سچے ہوں۔

05:00) لیکن بیانات سے نہیں پتا چلے گا کہ عمل کے سچے ہیں یا نہیں..آنا جا رکھیں سفر بھی ساتھ کریں پھر پتا چلے گا کہ یہ اللہ والا ہے ؟۔

05:50) اللہ والا بننے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہے۔

06:20) گناہ اچھی چیز ہے یا خراب؟..سب نے جواب دیا خراب۔۔

06:31) کوئی بھی اللہ کا ولی بن سکتا ہے۔

08:20) آج بس ہر وقت لڑکا لڑکی اور نماز قرآن پاک پڑھنا نہیں آتا۔

08:45) آپ قرآن پاک کی ایک ایک آیت کودیکھیں سب میں آپ کو ہدایت ملے گی۔

09:17) شدید اور اشد محبت کا الیکشن۔

09:37) حضرت کی فیکٹری کا شروع کے معاملات کا ذکر۔

10:42) اللہ تعالی کی اشد محبت کا الیکشن فجر کی نماز سے رات سونے تک چلتا ہے۔

12:36) حضرت کے بابا جان رحمہ اللہ کا تذکرہ۔

12:53) ٹانگ پر ٹانگ چڑا کر نہیں بیٹھنا چاہیے۔

14:13) اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ مجھ سے اشد محبت کرو کیوں؟

14:35) جواب۔۔

15:46) اللہ والوں کی نشانیاں۔۔

16:31) غیبت سے بچنے میں تکلیف ہوتی ہے لیکن جب اخلاق کے بارے میں احادیث پڑحیں گے تو پتا چلے گا۔۔

17:32) غیبت کی حقیقت۔

17:53) حضور ﷺ کے پاس ایک صحابی رضی اللہ عنہ کا ذکر۔کہ میں نے زنا کیا حد جاری کردیجئے..واقعہ۔۔

19:41) یہ واقعہ غیبت سے متعلق ہے۔۔

19:48) غیبت سےبڑی بڑی عبادتوں کا ثواب چلا جاتا ہے۔

20:38) اللہ تعالی سے بڑھ کر کوئی نہیں۔

22:26) ہمارے اخلاق کیسے ہیں۔اصلاح کیسے ہوتی ہے۔

22:54) ماں باپ کے سامنے چہرہ بھی نہیں بگاڑنا ہے۔

23:45) اولاد کو اچھا ماحول دینا باپ کے ذمے ہے..حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی ایک مثال اور پھر اہم نصیحت۔

24:42) ولایت اللہ کی دوستی فرض ہے۔

24:55) دو لوگوں سے دین کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔

26:26) ایک گاوں کےجاہل کا واقعہ۔۔

27:17) ان جاہلوں سے بہت نقصان پہنچتا ہے۔

27:49) ایک آدمی بیوی کے پاس آیا اور کہا جلدی جلدی کھانا کھانا...سرتاج کیا ہوا تو کہا کہ میرا آج کسی سے مناظرہ ہےبیوی نے کہا کہ کس بات پر مناظرہ ہے تو کہا کہ اس بات پر کہ بھینس کے سینگ نہیں ہوتے الخہ۔۔

30:00) سود اللہ سے اعلان جنگ۔

30:20) ایک آدمی اور حضرت خضر علیہ السلام کا ایک واقعہ۔

33:10) ایک صاحب کی موبائل فون کی گھنٹی بجی تو حضرت شیخ نے تنبیہ فرمائی۔

33:46) ایک صاحب اشارہ دے کر جانے کی اجازت مانگے لگے تو فرمایا کہ اجازت نہیں مانگنا چاہیے چلے جانا چاہیے بیان میں خلل ہوتا ہے۔

37:29) حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کی ایک روایت پڑھ کر سنائی جو اخلاق سے متعلق ہے۔

38:16) اخلاق حسنہ سے متعلق حدیث۔

38:34) ایک زبان کے بیس گناہ۔

39:40) حضرت والا رحمہ اللہ کی کتابوں کا ذکر جوجگہ جگہ مفت تقسیم ہورہی ہیں کتنا فائدہ ہورہا ہے جامعہ اشرفیہ لاہور میں وفاق کا کوئی جلسہ تھا الحمدللہ ایک دن میں پینتالیس کارٹون تقسیم الحمدللہ! اللہ پاک برکت دے رہے ہیں اللہ پاک اور برکت دیں۔

43:56) اللہ والے کے پاس چوری کے لیے آنا..ایک واقعہ ایسا ہوا تھا شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا ہدیہ کسی نے کمرے سے چوری کرلیا تھا عجیب واقعہ۔

46:01) ایک اللہ والے کا واقعہ کہ چور پیسوں کی تھیلی چھین کر بھاگنے لگا تو ہر جگہ سے راستہ بند واقعہ۔۔

48:27) روتی ہے خلق میری خرابی کو دیکھ کر روتا ہوں میں کہ ہائے مری چشم تر نہیں

49:51) جو کسی سے بات کرتے ہوئے ڈرے تو سمجھ لو تباہی ہے..ایسے لوگ حق سے محروم رہتے ہیں۔

51:25) اچھے اخلاق پر احادیث مبارکہ۔

51:46) حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضور ﷺ نے جو آخری نصیحت جو کی تھی وہ پڑھ کر سنائی۔

52:52) اب یہاں جو کام کررہے ہیں آپ کو بڑا بنایا تو چھوٹے ہر وقت ڈرے رہتے ہیں جھڑک دینا۔

53:34) تین خصلتیں۔

53:58) آپ ﷺ نے فرمایا کہ جس آدمی میں یہ تین باتیں نہ ہوں تو وہ محروم رہتا ہے۔

54:45) خوش کلامی پر جنت کا وعدہ۔

59:06) گناہوں کی وجہ سے رزق تنگ ہوجاتا ہے۔

59:14) وراثت نہ دینا عذاب ہے۔

01:02:15) بدعت اور شرک۔

01:03:12) حضرت شیخ کا اپنی والدہ محترمہ کے انتقال اور تدفین کا تذکرہ۔

01:03:49) جو تعزیت کے لیےجائے پانی تک وہاں نہ پیئے۔

01:05:57) برکت کا مطلب کیا ہے؟۔

01:07:19) اچھے اخلاق کے بارے میں کیا فرمایا کہ آپ ﷺ نے کہ جس کے اخلاق اچھے ہونگے وہ قیامت کے دن میرا سب سے پیارا اور مجھ سے سب سے زیادہ نزدیک ہوگا مفہوم حدیث۔

01:09:47) بدعات اور رسومات کو جب ہم اپنے گھروں اور گاوں سے نہیں نکالیں گے تو پھر اور کون محنت کرے گا۔

01:14:07) ولی ہونا کمال کی ات نہیں کمال کی بات یہ ہے کہ ولی بھی ہو اور ولی ساز بھی ہو... نہ جانے کتنی نہریں میرے دریاء سے ہوئیں جاری مگر پھر بھی میرے دریاء کی طغیانی نہیں جاتی۔۔

01:17:02) لاشاری گاوں کا ذکر جب سفر ہوا تھا اور وہ لوگ کھانے کے پیسے نہیں لے رہے تھے واقعہ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries