مجلس ۱۸ جنوری  ۲ فجر :  اللہ والوں کی صحبت میں اثر کیوں ہوتا ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  00:37) کل رات سب نے ماشاء اللہ حضرت شیخ الحدیث مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کا بیان سنا اس میں دو نصیحتیں تھیں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بھی نصیحت تھی اور حضرت والا رحمہ اللہ کی بھی نصیحت تھی۔

01:17) طبیعت ناساز اور آٹھ آٹھ گھنٹے کا سفر کرکے بیان کے لیے تشریف لے گئے اور ایک بیان کرکے واپس۔

01:59) بس ہر وقت دین پھیلانے کی فکر اور ایک جنون۔

03:42) رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے

04:40) بیان کرنے والا توبہ کرکے بیان کرے اور اپنی نیت کرے اور سننے والے بھی پہلے توبہ کریں اور پھر بیان سنیں۔

05:17) ریگستان میں پہلی بارش والی مثال۔

05:36) نیک بننا فرض اور نیک بننا حرام۔

05:55) صحبتِ اہل اللہ کتاب سے پڑھ کر حضرت شیخ نے بیان فرمایا۔

06:48) اللہ والوں کی صحبت میں اثر کیوں ہوتا ہے۔

09:40) موبائل فون کا طوفان،بے حیائی،فحاشی گندی فلموں کا طوفان۔

10:20) ہمارا کسی سے واسطہ نہیں کہ دوسرا استعمال کررہا ہے ہمیں بس اسمارٹ فون استعمال نہیں کرنا ہے تاکہ ہماری زندگی ضائع ہونے سے بچ جائے۔

11:21) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس کو دو چیزیں مل جائیں اُس کے اندھیرے بھی اجالے ہوجائیں گے۔ ایک اتباعِ سنت اور رضائے شیخ۔

12:50) آج استادوں کا ادب نہیں...حضرت والا رحمہ اللہ کے فارسی کے استاد تیز پڑھاتے تھے تو سب طالبعلموں نے شکایت لگانے کو کہا جب حضرت والا رحمہ اللہ کو کہا گیا تو منع فرمادیا کہ میں نہیں جاوں گا شکایت لگانے پھر بہت مشکلات آئیں اور پھر کیا ہوا کہ استاد کی ادب کی برک سے حضرت والا رحمہ اللہ سے فارسی کی اتنی بہترین کتاب معارفِ مثنوئی لکھی۔

16:20) کسی نے کہا کہ حضرت والا رحمہ اللہ بہت جلد خلافت دے دیتے ہیں حضرت والا کا جواب۔

17:45) صیانۃ المسلمین میں حضرت شیخ کا پہلا بیان کیسے ہوا اُس کا واقعہ۔

19:10) جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم حضرت مولانا قاری ارشد عبید صاحب دامت برکاتہم کا واقعہ کہ جلسے میں کیسے شیر کی طرح کھڑے ہوگئے اور کسی کو تصویر کھینچنے نہیں دی اور حضرت قاری صاحب کو خلافت دینے کا تذکرہ۔

22:31) سوکھی اور گیلی لکڑی کو آگ لگانے کی مثال اور پھر فرمایا کہ شیخ پر اعتراض کرنے والے بھی ایسے ہیں۔ ’’من اعترض علی شیخہ ونظر الیہ احتقارا فلا یفلح ابدا‘‘ جس نے اپنے شیخ پر اعتراض کیا اور اس کو حقارت کی نظر سے دیکھا وہ کبھی فلاح نہیں پاسکتا۔ 24:26) ایک اللہ والے کا واقعہ جنہوں نے اپنے مریدوں سے کہا کہ جاو یہ مرغی کاٹ کر لاو اور وہاں کاٹنا جہاں کوئی نہ دیکھ رہا ہو واقعہ۔۔۔

25:17) خلافت مقصود ہی نہیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries