مجلس ۲۳ جنوری۲۰۲۱ عصر : بدعت کا پہنچانے کا طریقہ ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  02:06) بدعت کو پہچاننے کا ایک طریقہ۔۔ بدعت کس چیز کا نام ہے دو چیزیں ہیں۔ حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ بدعت کی تعریف ہے اِحْدَاثُ فِی الدِّیْنِ یعنی دین کے اندر نئی باتیں ایجاد کرنا جس نئے کام کو ہم دین سمجھ کر کریں جیسے لاؤڈ اسپیکر کو دین سمجھ لیں یا سنت سمجھ لیں تو لاؤڈ اسپیکر بدعت ہوجائے گا، گھڑی کو دین سمجھ لیں تو گھڑی بدعت ہوجائے گی لیکن اِحْدَاثُ لِلدِّیْنِ بدعت نہیں ہے یعنی دین کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ہورہا ہے تاکہ دین کی باتیں پھیلیں، دین پھیلانے کے اسبابِ حاضرہ کو اختیار کرنا یہ اِحْدَاثُ لِلدِّیْنِ ہے اور بدعت اِحْدَاثُ فِی الدِّیْنِہے یعنی دین میں کوئی نئی بات پیدا کرنا اور کسی نئے کام کو دین سمجھ کر کرنا بدعت ہے۔

02:34) کرسی جو ہے یہ بھی کہتے ہیں کہ بدعت ہے تو اس کو دین نہیں سمجھا بدعت جو ہے کہ دین کے نام سے اضافہ کرنا یہ مائیک بھی دین میں اضافہ نہیں بلکہ یہ تو معاون ہے۔۔ ، صحابہ کے زمانے میں یہ چیز نہیں تھی تو اس کا نام احداث للدین ہے احداث فی الدین نہیں ہے اس لیے یہ بدعت نہیں ہے۔ دین کی خاطر ائیر کنڈیشن یا پنکھا چلانا، روشنی و مائک کا انتظام کرنا صحابہ کے زمانے میں نہیں تھا لیکن ہم اس کو دین نہیں سمجھتے، یہ احداث فی الدین نہیں ہے احداث للدین ہے کہ اس کے ذریعہ سے دین پھیلائیں، اس کو ہم نہ سنت سمجھتے ہیں نہ عبادت بلکہ وسیلہ عبادت سمجھتے ہیں، وسیلہ اشاعت دین سمجھتے ہیں، یہ دین کی اشاعت نہیں ہے وسیلہ اشاعت دین ہے۔

03:41) دین میں کوئی اکڑ کرے تو تم بھی اُس سے مستغنی ہوجاو اُس کے پیچھے مت پڑو۔

06:37) ایک عقیدے کا ذکر۔

08:20) محبوب سے محبت کرو جیسے محبوب نے فرمایا ﷺ تو یہ سنت ہے اور محبوب سے محبت کرو اپنی عقل سے تو یہ بدعت ہے۔

11:55) میڈیا پر آکر بکواس کرنا اور کہتے ہیں۔۔

12:47) بڑھیا اور گنڈریاں۔۔

13:57) ہم لنعت بھیجتے ہیں ایسی چیزوں پر کہ اللہ کو ناراض کرکے دین پھیلائیں۔

16:06) شیخ تو بتادیتا ہے بس راہ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries