مجلس ۲۳ جنوری۲۰۲۱ عشاء : حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا ؒ کا ایک قیمتی مکتوب ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  00:49) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحن نے اسوہ رسول ﷺ کتاب سے تعلیم کی۔

03:09) بیان کا آغاز ہوا۔

03:34) کوئی شخص اللہ والوں کی بات مانتا ہے اور پھر اصلاح بھی کرانا شروع کردی پھر شیخ سے پوچھ کر ذکر بھی کیا اور مجاہدہ بھی کیا

04:34) مجنوں کو لیلی سے کیسی محبت تھی اور بزرگان دین اس حرام محبت سے اللہ کی محبت کو سکھا رہے ہیں اِس ظالم نے حرام محبت کی۔۔

05:02) عشقِ مولیٰ کے کم از لیلیٰ بود گوئے گشتن بہر او اولیٰ بود کیامولیٰ کا عشق لیلیٰ سے کم ہے، مجنوں کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی تو وہ لیلیٰ کی طرف لڑھک لڑھک کر چل رہا تھا گویا گیند بنا ہوا تھا تو مولانا رومی نے فرمایا کہ تم مولیٰ کے لیے گیند کیوں نہیں بنتے؟

05:12) داڑھی شریعت کا مسئلہ ہے۔

06:34) جھوٹ حرام ہے گناہِ کبیرہ ہے۔

08:15) جو بچہ جھوٹ بولے بڑی بہن کو مارے چھوٹی بہن کو مارے چوری کرے تو یہ اللہ والا کیسے بن سکتا ہے۔

08:44) ایک پانچ سال کے بچے کا واقعہ جس نے ماں کو ستایا پھر پیر پکڑ کر معافی مانگی یہ فائدہ ہوتا ہے بچوں کو بچپن سے ہی بیان میں لانے کا۔۔

09:32) بہت زیادہ بچوں کا خیال رکھنا ہے۔

11:35) موبائل فون کا ایک واقعہ کہ نانی سے کینڈا سے موبائل فون ایک صاحب کی بیٹیوں کے لیے بھیجا آج اُن کے والد صاحب نے بتایا کہ بیٹیوں نے نانی کو منع کردیا کہ ہمیں نہیں چاہیے ہم نے شیخ سے اس کے بہت نقصانات سنے ہیں اور والد صاحب نے موبائل واپس کردیا اِن کے اس عمل سے بہت خوشی ہوئی فرمایا کہ اتنی خوشی ہوئی کہ ایسی بھی بیٹیاں ہیں۔ آج جس کو بھی ذرہ مسئلہ ہوتا ہے رشتے دار کو تو باہر ملک سے بچوں کے لیے موبائل یا لیپ ٹاپ بھیج دیتے ہیں!کیوں تاکہ اولاد برباد ہوجائے بچپن سے ہی۔۔

17:44) حضرت شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ ایک قیمتی مکتوب جو حضرت شیخ الاسلام صاحب حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب کو لکھ کر بھیجا تھا اور شروع میں کیا ہی پیارا عنوان تھا...پیارے تقی!۔۔حضرت شیخ نے پڑھ کر سنایا۔۔

20:06) شیخ الاسلام صاحب نے کیا فرمایا کہ مجھے جب بہت غم ہوتا ہے کہ علماء جب یہ کہتے ہیں کہ مسنون دعائیں یہ واجب تھوڑی ہیں اگر نہیں پڑھی تو کیا ہوا۔یہ نہیں دیکھتے کہ یہ دعائیں کس زبان نبوت سے بیان ہوئی ہیں۔

21:12) اصل دینداری کس چیز کا نام ہے؟۔

21:36) مرتے دم تک عبادت کرنی ہے تو مرتے دم تک نور بنے گا تو اس نور کی حفاظت کے لیے مرتے دم تک اصلاح کرانی ہے۔

22:05) اذان کے کلمات کا جواب دینا اور بعد میں دعا پڑھنا یہ بھی ذکر ہے۔

22:36) جھوٹ بولنے پر درناک عذاب کی وعید۔

22:51) ٹخنہ چھپانے پر وعید

23:20) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کے عذاب ملے گیں۔

25:06) بچے کی جب شکایت آئے تو بچے کے سامنے یہ مت کہیں کہ نہیں میرا بچہ ایسا نہیں کرسکتا۔۔

25:37) بچوں پر شفقت یا ڈاکہ۔۔

27:11) جس گھر میں لعنتی چیزیں یعنی موبائل گیم نیٹ وغیرہ ہونگی تو بچہ ہر وقت اُس میں لگا رہے گا اور پھر تنگ نہیں کرے گا لیکن بچہ اس سے برباد ہوگا..اگر نہیں ہونگی تو بچہ بہت تنگ کرے گا کیونکہ شیطان بچوں کو ابھارتا ہے تو جو والدین برداشت کریں گے تو بہت ثواب ملے گا۔

29:11) شاٹ کٹ دین۔۔

29:23) حضرت شیخ نے حضرت شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ ایک قیمتی مکتوب کا بقیہ حصہ دوبارہ پڑھنا شروع فرمایا۔

30:37) شیخ الاسلام صاحب کی آواز موجود ہے کہ سمارٹ فون کو بیچ دو یہ تباہی کا راستہ ہے اگر احتیاط نہ کی ہماری ایک غلطی ہمیں دوزخ میں لیجانے کے لیے کافی ہے۔۔

32:03) ارطغرل ڈارامہ یا عذاب۔

35:05) تکبر اور جاہ دونوں حرام ہیں۔۔

35:25) انعام یافتہ لوگ۔۔ اپنے جن بندوں پر ہم نے انعام نازل کیا یعنی انبیاء، اولیاء صدیقین، شہداء اور صلحاء ان اللہ والوں کے ساتھ رہو وَحَسُنَ اُولٓئِکَ رَفِيقًا انہیں اپنا رفیق اور ساتھی بنالو کیونکہ یہ لوگ کیا ہی اچھے رفیق اور ساتھی ہیں۔

35:47) ریا..کالا پتھر کالی چیونٹی پتا چلے گا..نصیحت۔۔

37:46) ایک اللہ والے پر لوگوں نے کفر کا فتوی لگادیا..واقعہ۔۔

38:04) اصل مسئلہ مٹنے کا ہی ہے کہ آج ہم اپنے آپ کو مٹاتے نہیں۔۔۔

38:25) حضرت شیخ نے حضرت شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ ایک قیمتی مکتوب کا بقیہ حصہ۔۔

40:59) سختی اور نرمی۔

42:52) البلاغ کی ایک تحریر پڑھ کر سنائی۔

46:40) شیخ کی محبت اللہ کے تمام مقامات قرب کی مفتاح ہے۔

51:35) واقعہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ اور ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمہ اللہ کا۔۔

57:00) مدینے شریف کے ادب پر ایک اہم واقعہ جو حضرت شیخ نے بہت دردِ دل سے روتے ہوے بیان فرمایا۔۔

57:38) لیلی کے گلے کے کتے کی مثال۔۔ لیلی مجنون کی مثال اور پھر نصیحت۔۔

58:28) حضرت مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ کے دو واقعات بیان فرمائیں جو حضرت شیخ نے پڑھ کر سنائے اس کی تفصیل پہلے دو بیان میں لکھی جاچکی۔۔

01:04:20) حضرت شیخ کے پوتے محمد فاروق ارقم نے تلاوت کی۔

01:05:47) دعا کی پرچیاں۔۔ 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries