مجلس ۲۴ جنوری۲۰۲۱ عشاء  : صرف اللہ تعالیٰ کی ذات محبت کے قابل کیوں ؟ 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  00:27) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب نے اسوہ رسول ﷺ سے پڑھ کر سنایا..عقیقے کے متعلق پڑھا گیا۔

04:05) باغ کی مثال اور پھر نصیحت۔

04:15) ترا ذکر ہے مری زندگی ترا بھولنا میری موت ہے۔

04:43) سب مٹی ہے چاہے لڑکا ہو یا لڑکی ہو لیپ ٹاپ ہو،مال ہو گھر ہو۔

05:08) پوچھے نہ کوئی اُف دلِ برباد کا عالم جیسے کہ جہنم میں ہو جلاّد کا عالم واللہ کہوں کیا دلِ آباد کا عالم جنت کی بھی جنت ہے تری یاد کا عالم

06:16) گناہ پر گناہ کرنا ایسا ہے جیسا آگ پر اور آگ برسا دی۔

06:54) گناہوں کی نحوست ہر وقت ناپاک رہتا ہے۔

07:33) سکینے کا نور۔

08:30) فی قلب المومنین سکینے کا نور کہاں اترتا ہے دل میں اترتا ہے۔

09:04) اگر زنا کا عذاب آپ قرآن پاک میں دیکھ لیں تو پتا چلے گا وتو اللہ پاک سے پہلی سیڑی بدنظری کو ہی حرام کردیا۔

11:59) بڑی مونھ پر وعید۔

12:15) کتابی چہرے جو ہوں گے بینگن تو ٹوٹ جائیں گے سارے بندھن وہ شاہزادی لگے گی بھنگن اگرچہ پہنے وہ لاکھ کنگن وہ شاہزادہ لگے گا بھنگی اگرچہ کر کے آئے وہ کنگھی یہ دانت ہل کر اُکھڑ پڑیں گے لگائیں ان پر ہزار منجن

13:59) قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی قبر کھود کر دیکھا تو پہچاننا مشکل ہوگیا کہ کہاں لیلیٰ ہے اور کہاں مجنوں، سب مٹی ہوگئی۔ اب لاکھ خاک چھانو سوائے خاک کے کچھ نہیں پاؤگے۔

21:24) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مفتی فضلِ الرحیم اشرفی صاحب دامت برکاتہم جوکہ مفتی حسن امرتسری صاحب(خلیفہ حضرت مجددالملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ) کے صاحبزادے ہیں مجلس کے دوران فون آیا پھر حضرت شیخ نے فرمایا کہ سب بیان سن رہے ہیں آپ کچھ نصیحتیں بیان فرمادیں پھر حضرت مفتی صاحب نے نصیحت فرمائی۔

28:03) نصیحت بیان فرمانے کے بعد مختصر حضرت شیخ نے مفتی صاحب کا تعارف کروایا اور حضرت قاری ارشد عبید صاحب دامت برکاتہم کا بھی ذکر فرمایا جو کہ مفتی حسن امرتسری رحمہ اللہ کے پوتے ہیں۔

29:11) جذب...جسے اللہ چاہتے ہیں جذب فرمالیتے ہیں۔۔

29:34) آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ کا ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں صحبتِ اہلِ دل جس نے پائی نہ ہو اس کا غم غم نہیں، اس کا دل دل نہیں جس جگہ آپ کا قرب ملتا نہ ہو ہو کے منزل بھی وہ میری منزل نہیں غیرِحق سے لگاتا ہے جو اپنا دل تیری اُلفت کے غم کا وہ حامل نہیں آپ کا ہوں میں بس اور کسی کا نہیں کوئی لیلیٰ نہیں کوئی محمل نہیں کہہ رہا ہے یہ اختر ببانگِ دہل بحرِاُلفت کا کوئی بھی ساحل نہیں

31:48) جس جگہ آپ کا قرب ملتا نہ ہو ہو کہ منزل بھی وہ میری منزل نہیں۔

32:28) پہلے پہلے غلط دوستیوں کو ختم کرنا ہے۔

32:50) مولوی!مولا والا۔

37:25) لطیفہ۔

38:25) ’’الا بذکر اللّٰہ تطمئن القلوب‘‘ فسیر مظہری میں قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بذکر اللہ معنی میں فی ذکر اللہ کے ہے مطلب یہ ہوا کہ اتنا بکثرت سے ذکر کرو کہ ذکر میں غرق ہوجائو جب ذکر میں ڈوب جائوگے یعنی سر سے پیر تک کوئی اعضاء گناہ میں مبتلا نہ ہوگا تب جاکر اطمینان کامل ملے گا اور مثال بھی کتنی پیاری دی کما تطمئن السمکۃ فی الماء (ج ۱۰، ص۲۶۱) مچھلی کو کب سکون ملتا ہے؟ جب فی الماء ہوتی ہے، پانی میں ڈوبی ہوئی ہوتی ہے۔ اگر بالماء ہے یعنی پانی کے ساتھ تو ہے، گردن تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن سر کھلا ہوا ہے تو کیا اس کو چین ملے گا؟ جب کھوپڑی گرم ہوگی تو دم تک گرمی آجائے گی اور پانی کے ساتھ ہونے کے باوجود بے چین رہے گی جب تک ہمہ تن غرقِ آب نہ ہوجائے اسی طرح جو شخص اللہ کے دریائے قرب میں سر سے پیر تک ڈوب جائے، کسی اعضاء کو گناہ نہ کرنے دے تب اسے اطمینان کامل ملے گا اور اگر کبھی خطا ہوجائے تو استغفار وتوبہ سے فوراً تلافی کرے

39:48) کسی نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے آکر کہا کہ حضرت حضرت جلدی جواب دیجیئے ...ڈاربن کہتا ہے پہلے انسان بندر تھا ۔

41:13) عبادات پر ثواب ہے اور نظر کی حفاظت پر اللہ کی ذات ہے۔

41:34) صنم سنتے ہیں تیری بھی۔۔۔۔

42:21) بڑھیا اور گنڈریاں۔۔

42:42) آج لڑکی سلیکٹ کرلے اُس کی فکر ہے۔

44:51) لئن شکرتم لازیدنکم وان کفرتم ان عذابی لشدید اگر تم شکر کروگے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم اور زیادہ دیں گے، جس وقت پر شکر زیادہ کروگے، جس نعمت پر شکر زیادہ کروگے اس میں زیادتی ہوگی اور اگر شکر ادا نہیں کروگے تو ’’ان عذابی لشدید‘‘ میرا عذاب بہت سخت ہے۔

46:46) ناشکری پر ایک واقعہ۔

50:31) مچھلی کی مثال۔

51:30) چین سکون اطمینان نہ ملنے کی وجہ؟۔

53:30) دین آزمانے کے لیے نہیں ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries