مرکزی بیان  ۲۸ جنوری ۲۰۲۱ :                   شیخ اللہ کی رحمت کا دروازہ ہے        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  00:42) جو جمعے گذرا اُس میں ایک صاحب ویڈیو بنارہے تھے...تصویر سے متلعق نصیحت۔

01:53) حیاء اور غیرت کا ختم ہونا۔

02:05) ضد اور انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے جو تصویر نہیں بنانا اُس کی تصویر نکالنا۔

03:33) قرآن پاک میں اللہ والوں کی بہت نشانیاں ہیں۔

08:21) اللہ کی محبت کی باتیں۔

08:55) جناب مصطفی صاحب نے حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار (دل تجھ پر فدا کروں) پڑھ کر سنائے۔۔

18:18) مظاہر حق جدید:آداب کا بیان، ماں باپ کے بارے میں حدیث شریف،ماں کا حق باپ سے زیادہ ہے۔

21:01) ماں کی حمل کے وقت کی مشقت اور تکالیف۔

25:18) مفتی رفیع عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی صحت کے لیے دعا۔

25:59) مجالس علم وحکمت:کاموں کی وجہ سے اگر تھک جاو تو قبلہ روح ہو کر بیٹھ جاو۔

29:09) توبہ کا بٹن۔

30:42) اصل شرعی پردہ تو ہے لیکن پھوپھا اور خالو سے نہیں..تو یہ کیسا شرعی پردہ ہوا۔

31:44) جس نے شیخ کو مقصود بنایا وہ ناکام ہے جس نے اللہ کو مقصود بنایا وہ کامیاب ہے۔

32:15) شیخ ناراض نہ ہو بس اسکی زیادہ فکر ہوتی ہے نماز جماعت سے نکل رہی ہے اُس کی فکر نہیں۔

33:07) میری زندگی کا حاصل میری زیست کا سہارا ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنا مجھے کچھ خبر نہیں تھی تیرا درد کیا ہے یارب ترے عاشقوں سے سیکھا تیرے سنگ در پہ مر نا کسی اہل دل کی صحبت جو ملی کسی کو اخترؔ اسے آگیا ہے جینا اسے آگیا ہے مرنا

37:40) جذب کی حقیقت۔

38:36) دو دیزائن کے صحابہ رضی اللہ عنھم۔ وہ خوش نصیب صحابہ جن کے پاس بیٹھنے کا نبی کو حکم ہورہا ہے، اُن کا حلیہ کیا تھا؟ (۱) اَشْعَتُ الرَّأسِ غربت و افلاس کی وجہ سے اُن کے بال بکھرے ہوئے تھے اور (۲) جَافُّ الْجِلْدِ سوکھی روٹی کھانے سے اُن کی جلد خشک تھی۔ (۳) کَانُوْا ذَاالثَّوْبِ الْوَاحِدِ ایک ایک ہی کپڑے میں تھے۔ کسی کا کرتہ تھا تو لنگی نہیں تھی مگر جتنے اعضاء جسم چھپانا واجب تھے وہ چھپے ہوئے تھے۔ تو تین ڈیزائن ہوگئے۔ بکھرے بال، تیل کنگھی نہ ہونے سے اور خشک کھال بوجہ فاقہ و افلاس اور ایک لباس کہ اُن کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ کرتہ بھی ہو تو ازار بھی ہو۔ کسی کے پاس ازار تھا تو کرتہ نہیں تھا، کرتہ تھا تو ازار نہیں تھا لیکن اُن کی قیمت کیا ہے؟ بڑے بڑے مال والو! اور اپنے لباسوں اور مرسیڈیز کاروں سے قیمت لگانے والو! اُن کا مقام اور اُن کی قیمت دیکھو کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو حکم دے رہا ہے کہ آپ گھر سے بے گھر ہوکر آرام چھوڑ کر تکلیف اُٹھاکر صبر کرکے میرے اُن عاشقوں میں جاکر بیٹھئے اور اُن عاشقانِ خدا اور متلاشیانِ خدا کو ادائے عشق و محبت زبانِ نبوت سے سکھائیے۔ یہ میری تلاش میں ہیں، یہ یَبْتَغُوْنَ ہیں، یہ مجھ کو ڈھونڈ رہے ہیں، اُن کو جاکر اپنی زبانِ نبوت سے میرا پتہ دیجئے کہ ہم کس کو ملتے ہیں اور ہم کو کون پاتا ہے؟ میرے ملنے کا یہ پتہ میرا نبی جائے اور اُن کو بتائے۔

40:33) مجالس علم وحکمت سے ملفوظ۔۔

42:05) مخلوق کا عیب تلاش مت کرو۔

43:00) (حضرت مجدد تھانوی رحمہ اللہ)تین باتوں کا اہتمام۔ ۱۔مخلوق سے حسن ظن ۲۔کسی اللہ والے تعلق ۳۔ذکر کی پابندی

45:06) مجالس علم وحکمت سے ایک اہم ملفوظ۔

52:34) بیان میں نیند آنے پر حضرت والا رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ۔

53:49) ایک بڑے میاں قبر میں پیر لٹکے ہیں لیکن گردن تو باہر ہے۔

54:16) ہتھوڑے دل پہ ہیں مغز دماغ میں کھونٹے بتائو عشق مجازی کے مزے کی لوٹے جتنے لوگ دنیوی عشق میں مبتلا ہیں کہتے ہیں کہ دل پریشان ہے۔ اللہ تعالیٰ تو فرماتے ہیں تم کو چین ہماری یاد سے ملے گا۔

54:40) بہت سے لوگ نظر کی حفاظت کرلیتے ہیں لیکن دل کی حفاظت نہیں ہوتی۔

55:02) بعض لوگ ایسے ہیں کہ عاجزی ہے شیریں ہیں لیکن دل بھیڑیوں جیسے ہوتے ہیں۔

56:02) صالحین کی صحبت کی اہمیت پر حضرت والا رحمہ اللہ کا ملفوظ۔

56:15) اپنے سے بدگمانی اور دوسروں سے خوش گمانی۔

59:13) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے پاس آیا کہ کوئی خاص وظیفہ دے دیں۔

01:00:13) شریعت و سنت کے راستے سے ہٹ کر جو بھی راستہ ہوگا وہ گمراہی کا ہوگا۔

01:02:21) بہت سے لوگوں کا مزاج ہوتا ہے کہ زکوۃ دیتا ہوں لیکن دل کو تکلیف ہوتی ہے۔

01:05:19) بڑی مونچھ نہ رکھنے پر نصیحت۔ لیکن اگر کوئی عمل نہیں کررہا تو اُس کو حقیر نہیں سمجھنا ہے۔

01:07:30) حضرت والا رحمہ اللہ کازکوۃ کے بارے میں ایک اہم ملفوظ بیان فرمایا۔

01:09:25) رمضان میں تین چیزیں ساتھ نہ ہونی چاہیے۔

01:15:11) کسی کو حقیر نہیں سمجھنا ہے چاہے کافرہ ہو۔دردِ دل سے روتے ہوئے فرمایا کہ ہم کسی کو حقیر سمجھ کر بیان نہیں کرتے۔

01:17:38) بہت دل دکھتا ہے کہ جب مومن کو یہ کہہ کر دیا جائے کہ یہ آپ کو زکوۃ دے رہا ہوں اس میں مومن کی تحقیر ہے۔

01:19:28) (حضرت مجدد رحمہ اللہ)کبھی ملازم کو کنجی میں نے پھینک کر نہیں دی۔ملازمین کی بھی عزتِ نفس ہے۔

01:20:01) ماسیوں کو گھر کی بچیاں برا بھلا کہہ رہی ہیں

01:21:04) ایک دیندار گھرانے میں ماسی کا واقعہ جو کام کرتی تھی اچانک چھوڑ کر چلی گئی اور دوسری جگہ نوکری شروع کی پھر واپس آگئی اور بتایا کہ میں یہاں تھی تو کوئی مرد ہمیں آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا تھا لیکن دوسری جگہ گھر میں ہماری عزت محفوظ نہیں

01:23:46) حضور ﷺ کی نزم مزاجی۔

01:26:22) حضڑت بہلول رحمہ اللہ کا قول

01:43:07) حضرت خضر علیہ السلام کا ایک بزرگ کو تسلی دینا۔

01:43:20) ایک بزرگ کا واقعہ جن کو آواز آتی تھی کہ تمہاری کوئی عبادت قبول نہیں۔

01:43:28) البلاغ سے ایک تحریر حضرت شیخ نے پڑھ کر سنائی یہ تحریر مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ سے متعلق ہے۔

01:48:14) ایک اہم ملفوظ بیان ہوا...شیخ کٹ آوٹ ہے،شیخ اللہ کی رحمت کا دروازہ ہے۔

01:51:28) اہل اللہ سے استغناء اور اپنے شیخ سے مستغنی ہونا محرومی کی علامت ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries