مجلس ۳۰ جنوری ۲۰۲۱   عشاء       :   اللہ والی محبت کا تعلق آخری سانس تک رہتا ہے           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  00:53) بچوں کو نصیحت کہ مسجد میں شور نہ کیا کریں۔۔

04:18) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔

07:00) امرد لڑکوں کو دائیں بائیں بٹھانے پر احباب کا دیکھنا اور پھر تنبیہ۔

09:19) زیادہ تر جو مبتلا ہوئے وہ لڑکوں کے عشق میں پڑ کر برباد ہوئے۔

09:38) یہ بہت بھاری مضمون ہے قسمت والوں کو سمجھنے میں آتا ہے۔

09:55) توبہ کرنے کی برکت سے جو گناہ کرکے ایمان اور اعمال کا نور چلا گیا وہ واپس آجاتا ہے۔

12:00) ایک نوجوان کا واقعہ جس کی عمر بھی زیادہ ہوگئی لیکن داڑھی نہیں آئی ابھی تک اُس سے احتیاط ہے۔

13:39) جتنا جو شیخ کا ساتھ دے گا تو شیخ کی دعائیں ملے گیں۔

14:00) حضرت مفتی فرحان فیروز صاحب کا ذکر کہ حضرت والا رحمہ اللہ کتنی احتیاط فرماتے تھے۔

17:25) ایک صاحب کا حضرت میر صاحب رحمہ اللہ سے مجاہدے کا ذکر۔

19:56) ایک صاحب کے اخلاص کا واقعہ۔۔

20:47) ایک ہے بڑوں سے دعا کا کہنا اور ایک ہے دعا کا لینا۔

21:02) ایک صاحب لاہور جارہے تھے تو حضرت شیخ نے فرمایا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور جاکر بڑوں سے دعائیں لینا تو ان صاحب نے بتایا کہ حضرت قاری ارشدعبید صاحب نے اتنا خیال کیا اتنا اکرام کیا کہ مجھے رونا آگیا۔

22:12) اے شیخ آپ کو چاہوں اور آپ کے چاہنے والوں کو چاہوں۔

22:29) شیخ سے تعلق کی عجیب حضرت قاری ارشدعبید صاحب دامت برکاتہم کی مثال۔

25:36) اللہ سے جس کو نسبت ہوتی ہے تو وہ پیر بھائیوں سے لڑتا نہیں ہے۔

26:00) حضرت قاری ارشد عبیدصاحب کاسن کر بہت رونا آتا ہے کہ اتنا اکرام تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کا۔

27:20) تھانہ بھون سے سڑک پر جھاڑو لگانے والا ایک ہندو بھنگی گنگو گیا تو حضرت گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ نے پوچھا کہ کہاں سے آئے ہو؟ اس نے کہا کہ گنگو سے۔ مولانا نے خوب اکرام کیا۔ کسی نے کہا کہ حضرت ایک بھنگی کی آپ اتنی عزت کررہے ہیں تو فرمایا کہ تمہاری نظر تو بھنگی پر ہے لیکن میری نظر تو یہ ہے کہ میرے شیخ کے شہر سے آیا ہے۔

29:50) علماء کا جو اکرام نہیں کرتا وعید۔۔

31:32) حضرت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا ایک ادب کا واقعہ۔

32:40) شخصیت پرستی کا طعنہ دینے والوں کو نصیحت۔

33:26) استاد کے ادب پر صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کا واقعہ۔

33:52) آج میڈیا دماغ میں گھسا ہوا ہے۔

34:26) جس سے دین کا ایک حرف سیکھا ہو ہمیشہ اس کا ادب کیجیے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جس نے مجھے ایک حرف علم سکھادیا میں اس کا غلام ہوں ۔

38:33) جو بدتمیری ہوتی ہے وہ علماء کے لیے ہوتی ہے کبھی امام صاحب سے بدتمیزی کررہے ہیں کبھی موذن سے..ان کو معلوم نہیں کہ اگر توبہ نہیں کی تو ان لوگوں کا خاتمہ کیسا ہوگا۔

39:27) حضرت شہید رحمہ اللہ کا اخلاص۔

40:51) مولانا رومی رحمہ اللہ پانچ سو علماء کے استاد..حضرت شمش تبریز رحمہ اللہ پر نظر پڑ گئی تو پھر کیا عمل کیا۔

43:36) غرفہ میں ایک صاحب کی بار بار کام میں غفلت اور جب تنبیہ کی تو دونوں بار بلایا تو رو پڑے اور پھر کہا کہ مجھے جو کام ذمے لگائیں گے چاہے بیت الخلاء صاف کروائیں میں نہیں جاوں گا تو شیخ کا دل نرم ہوگیا۔

45:07) اللہ والی محبت کا تعلق آخری سانس تک چلتا ہے۔

47:00) چاہے نوکری کریں،آن لائن پڑھائیں چاہے کاروبار کریں لیکن مال کو مقصود مت بنائیں۔

47:58) شیخ سے کیسا تعلق ہو کہ کہیں بھی ہو لیکن دل شیخ کے پاس ہو۔

51:20) حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ کیا شخصیت تھیں واقعہ۔۔

52:55) بزرگوں کی دعاؤں کا اثر:۔ چاند تارے میرے قدموںمیں بچھے جاتے ہیں یہ بزرگوں کی دعاؤں کا اثر لگتا ہے۔

54:05) شخصیت پرستی والوں کو جواب۔

55:28) حضرت قاری ارشد عبید صاحب دامت برکاتہم ذکر۔

56:48) سورہ فاتحہ تمام مضامین کا خلاصہ ہے۔

57:43) قرآن پاک میں چھ مضامین:۔ نمبر ایک:توحید نمبر:رسالت نمبر تین :احکام نمبر چار:قیامت نمبر پانچ :ماننے والوں کے احوال نمبر چھ :نہ ماننے والوں کے احوال

59:23) اور سورہ فاتحہ میں یہ چھ تمام مضامین موجود ہیں کیسے؟

01:00:22) شیخ کے ساتھ حسن رفاقت رکھو۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries