اتوار مجلس ۳۱  جنوری   ۲۰۲۱ :    توبہ کی عظیم الشان سواری        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  00:30) جناب سید ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار نعتیہ ’’ رنگ لائیں گی کب میری آہیں‘‘ سنائے

12:14) حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں تشریف فرما ہوئے اور فرمایا کہ ماشاء اللہ بہت جوش سے سید صاحب نے اشعار پڑھے ہیں۔

16:11) بیان شروع ہوا، خطبہ پڑھا

18:14) قرآن پاک میں اللہ پاک مثالوں سے سمجھاتے ہیں،

21:39) سورہ فاتحہ میں ہر نماز میں پڑھتے ہیں اس میں ہم پڑھتے ہیں صراط الذین انعم علیھم ، انعام والے کون ہیں، انبیاء، صدیقین، شہداء، صالحین۔ جب ہمیں معلوم ہوگیا کہ یہ انعام والے ہیں تو ہم ان کو تلاش کیوں نہیں کرتے شیخ کے ساتھ حسن ت

22:34) شیخ کے ساتھ حسن رفاقت کس کو کہتے ہیں، دنیاوی بیماری پر ڈاکٹروں کے پاس بھاگتے ہیں لیکن دل کی روحانی بیماریوں کے لیے فکر نہیں!

23:45) کالج کے طالب علم آئے تھے کہنے لگے کہ میں نے کبھی پینٹ شرٹ نہیں پہنی لیکن پڑھائی کرنی ہے ورنہ سختی ہے ، سمجھایا کہ اگر دنیاوی تعلیم اگر حاصل کرنی ہے، تو پینٹ شرٹ ڈھیلی پہن لو لیکن ٹخنہ کھولنا ہوگا، گھر سے کرتا پہن کر چلو، کالج یا دفتر کے پاس پہنچے کرتا اتار دو، واپسی پر بھی ایسا ہی کرو کہ دوبارہ اوپر سے کرتا پہن لو

25:50) شوقیہ پینٹ شرٹ پہننے والے ایک کاروباری صاحب کو نصیحت کہ وہ کہتے تھے اس لباس میں عزت ہے اس پر حضرت والا کی پرلطف نصیحت کہ اگر اس لباس میں عزت ہے تو آپ رات کو اپنی عزت اتار کر سوتے ہو، آپ کی کیا مجبوری ہےکہ

27:02) رزق کی رفتار موت سے بڑھ کر ہے، حدیث پاک کا مفہوم

27:33) حضرت یوسف علیہ السلام کے حسن کا تذکرہ کہ حضرت والا رحمہ اللہ کے بیان میں سنا کہ جہاں سے گذرتے تھے وہ جگہ روش ہوجاتی تھی حسن کا شکریہ یہ تفسیروں میں لکھا ہے کہ تیرے حسن کا شکر گناہوں میں استعمال نہ ہو!

28:21) مفتی نعیم صاحب کے دورہ القرآن کی تاثیر کا تذکرہ سبحان اللہ سن کر ایسا لگتا ہے کہ

29:12) حضرت یوسف علیہ السلام اور زلیخا کا واقعہ کہ گناہ کی جگہ پر قرار اختیار نہیں کی بلکہ وہاں سے بھاگے! تفصیلی واقعہ حضرت والا رحمہ اللہ کا علمائے ندوۃ سے خطاب کہ اللہ تعالیٰ ایسے پیارے ہیں، اتنے محبوب ہیں کہ جن کی راہ کے قیدخانے اَحَبْ ہوتے ہیں، ان کی راہ کے گلستاں کیسے ہوں

31:14) گناہوں سے فرار ہے لیکن ہم ایک نقطہ بڑھا کر وہاں قرار کرلیتے ہیں، اللہ کے نافرمانوں کی تعداد بڑھا دیتے ہیں، حضرت مفتی رشید احمد صاحبؒ نے حدیث پاک : ’’کھلم کھلا گناہ کرنے والے معافی کے قابل نہیں‘‘ پر ایک زمانے میں کھلم کھلا گناہوں کی فہرست چھوائی تھی۔ کئی گناہوں کا اس میں ذکر تھا

32:53) شراب کی حرمت پر بیان کہ، ہر طرح کا تعاون کرنا حرام ہے۔

34:33) بیان میں اپنی نیت کرکے بات بتانی چاہیے کسی کو نشانہ بنا کر نہیں۔۔۔ ہمارا دین کیسا پیارا ہے کہ کفر سے نفرت واجب کافر سے نفرت حرام اور گناہ سے نفرت

35:11) شکار پور میں لائیو بیان میں ہندو سے مسلمان ہونے والے لوگوں کا تذکرہ فرمایا

38:00) کل جمعہ کے بعد کئی ماڈرن نوجوان آئے تھے ۔۔۔ حضرت والا نے خود بڑھ کر ان کو غرفہ میں لائے ، کھانا کھلایا، بہت ہی متاثر ہوئے۔

40:00) لاہور بادشاہی مسجد میں تصویروں کی وجہ سے حضرت شیخ بیان کرنے نہیں گئے، کیونکہ اپنا فائدہ مقدم ہے، گناہوں میں دین نہیں پھیلانا ہے۔

42:00) لطیفہ بٹن دبایا تھا: جہاز میں ائیرہوسٹس کو مسافر نے بلایا

43:00) پٹنگ کی مثال سے سمجھایا کہ جب پتنگ کٹ جاتی ہے تو اس کی چال بتادیتی ہے، اسی طرح جس کا تعلق اللہ سے کٹ جاتا ہے وہ ایسا ہی کٹی پتنگ ہوجاتا ہے، شیطان و نفس اس کو لوٹ لیتے ہیں لیکن توبہ ایسی چیز ہے کہ دوبارہ اللہ سے رابطہ ہوتا ہے۔

44:00) چار شرطوں سے ریت سے زیادہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں

44:30) سائنسدانوں کو چیلنج۔۔۔ اگر اللہ کو پہچاننے کی فکر ہوگی تو مچھر سے پہچان لیں گے ورنہ ہاتھی سے بھی نہیں جانیں گے۔

45:30) دنیا کا ضرر سامنے ہے اس لیے سمجھ آتا ہے اور آخرت کا ضرر اور نقصان سامنے نہیں ہے اس لیے فکر نہیں کرتے

46:00) حضرت والا نے جیکٹ اتاری تو فرمایا کہ اتارتے وقت فرمایا سنت یہ ہے کہ پہلے بائیں اور پھر دائیں!

47:00) نقش قدم ﷺ کی قیمت کہ اس پر چلنے والا جنت میں پہنچ جائے گا۔

47:00) جوش میں آکر ایک صاحب نے بیوی کا ٹی وی توڑ دیا لیکن مشورہ نہیں کیا تو بیوی گھر چھوڑ گئی اب رو رہےہیں۔۔ دین حکمت سے پھیلایا جاتا ہے، خود عمل کرنا ہے اور سمجھانا ہے

49:30) استٖغفرو ربکم کا حکم ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ میرے بندے مجھ سے معافی مانگیں، اور رب کیوں فرمایا کہ وہ ہمارے پالنے والے ہیں ، گاؤں کی بکریوں کی مثال سے سمجھایا کہ پالنے والے سے محبت ہوجاتی ہے۔ پلنے والے کو بھی پالنے والے سے محبت ہوجاتی ہے۔اس لیے فرمایا پالنے والے سے معافی مانگو! (بہت درد سے فرمایا) جب ہمارے پالنے والے اللہ ہیں تو پھر ہم پالنے والے کو ناراض کیوں کرتے ہیں؟

53:30) شعر بہت درد سے پڑھا: بیٹھے گا چین سے اگر کام کے کیا رہیں گے پر گو نہ نکل سکے مگر پنجرے میں پھڑپھڑائے جا کھولیں وہ یا نہ کھولیں در اس پہ ہو کیوں تیری نظر تو تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا

54:43) توبہ کس چیز کا نام ہے؟ توبہ کی چار شرطوں کا بیان

56:20) حب چوکی سے آج کے بیان میں تیس خواتین کوسٹر سے آئیں ہیں! کتنی دین کی تڑپ ہے!

57:04) خواتین کو اتباع کے لیے کون سی خواتین کافی ہیں! اس کا تذکرہ! شعر: کعبے میں پیدا کرے زندیق کو۔۔ بت خانے سے لاوئے صدیق کو۔۔۔ اہلیہ لوطِ نبی ہوئے کافرہ زوجہ فرعون ہوئے طاہرہ۔۔ کنعان نوح کا گمراہ ہوئے۔۔

58:40) عجیب بات سننا! جس کو سن کر ایک شخص نے توبہ کی : .گناہ ہونا تعجب کی بات نہیں توبہ نہ کرنا تعجب کی بات ہے!

01:00:00) توبہ کی عظیم الشان عجیب سواری کہ ابھی گناہوں سے توبہ کی اور فوراً اللہ کے پاس پہنچ جاتی ہے۔۔۔

01:02:04) فرعون کی زبانی حضرت موسی علیہ السلام کا پیغام سن کر حضرت آسیہ علیہا السلام نے جواب دیا کہ تجھ جیسے ظالم اور خدائی کا دعویٰ کرنے والے کو خدائے کریم یاد فرما رہے ہیں، ارے ظالم! خوشی کے مارے تیرا پِتَّہ کیوں نہیں پھٹ گیا، یہ معمولی کرم نہیں ہے کہ تجھ جیسے ظالم اور سرکش کو مولائے کریم یاد فرما رہا ہے، میرا مشورہ تو یہ ہے کہ اے فرعون تو مشورہ نہ کر، جلدی سے کلمہ پڑھ لے، تجھے تو اسی مجلس میں خوشی خوشی اس دعوت کو قبول کرلینا چاہیے تھا، مجھے تعجب ہے کہ تو خوشی کے مارے مر کیوں گئے، لیکن فرعون نے ہامان سے مشورہ کیا اور برباد ہوا، اسی طرح آج بھی فرعون ہیں اور آج بھی ہامان سے مشورہ کرتے ہیں

01:04:04) خواتین کو شوہروں کی نافرمانی کرنے پر تنبیہ!

01:05:04) بال عورتوں کا ستر ہیں! چاہے اسی سال کی بڑھیا ہو! حضرت مولانا ابرار الحق صاحب ؒ کی عورتوں کے پردے میں رکھنے پر عجیب بات فرماتے تھے کہ: ایک پاؤ گوشت تھیلے میں چھپا کر لے جاتے ہو کہ کہیں چیل نہ اُڑا لے جائے، ایک پاؤ دودھ کو بلی سے چھپاتے ہو کہ کہیں بلی دودھ نہ پی جائے اور ایک ہزار کے نوٹ جیب میں ہیں تو جیب پر ہاتھ رکھتے ہوکہ کوئی جیب کترا ہاتھ نہ دِکھا دے جبکہ ان چیزوں میں خود چل کر جانے کی صلاحیت نہیں ہے، نوٹ میں اتنی طاقت نہیں کہ چل کر جیب کترے کے پاس چلا جائے، دودھ میں اتنی طاقت نہیںکہ بلی کے پاس چلا جائے، گوشت میں اتنی طاقت نہیں کہ اڑ کر چیل کے پاس پہنچ جائے لیکن عورت کے اندر یہ خاصیت ہے کہ وہ خود سے کہیں چلی جائے۔ اخبارات میں پڑھتے ہیں کہ عورتیں عاشق ہوکر گھر سے بھاگ گئیں تو ایک پاؤ دودھ کی قدر کرنے والو! ایک پاؤ گوشت کی حفاظت کرنے والو! جیب میں ایک ہزار کے نوٹ پر ہاتھ رکھ کر جیب کتروں سے بچانے والو! اپنی بہو بیٹیوں کو اکیلے بھیجتے ہوئے تمہیں شرم و غیرت نہیں آتی!

01:08:04) حضرت والا کے والدہ کے انتقال پر بڑے حضرت والا رحمہ اللہ گھر تشریف لائے تھے اور بابا سے پوچھا تھا کہ

01:09:04) دنیا کی بیویاں جنت کی عورتوں سے افضل اور سردار ہیں،

01:10:04) حضرت والا رحمہ اللہ کی شادی کے متعلق نصیحت،لیلیٰ مجنوں بن کر رہنا

01:11:04) جذب کی داستانیں، حضرت ابوبکر صدیق ؓ اور حضرت عمر فاروق ؓ بھی جذب ہوئے تھے۔

01:13:04) حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کا ایمان افروز واقعہ۔ کس طرح ان کے تینوں بیٹوں نے ان کے دل سے بت کی محبت کس تدبیر سے نکالی اور اللہ نے ان کے والد کو ایمان عطا فرمایا اور پھر وہ بوڑھے حضرت عمرو بن جموح ؓ لنگڑے تھے لیکن کس جذبہ ایمان سے جنگ احد میں لڑے، حالانکہ معذور تھے ان پر جہاد معاف تھا لیکن شوقِ شہادت میں بے تاب تھے، وہ حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر شکایت کی بچے روکتے ہیں، آپ ﷺ نے اجازت تھی، پھر تو آپﷺ کی حفاظت کے اول دستے میں گئے اور لنگڑتے شہید ہوئے۔ تفصیلی ایمان افروز واقعہ بہت درد سے سنایا!آہ! گناہ کرنے سے پہلے ہم یہ واقعات اور حضورﷺ کے آنسو اور دین کے لیے تکالیف برداشت کرنے کو یاد کیا کری۔

01:18:04) اگر گھر میں ماں بدل جائے تو گھر کا موحول جنتی ہوجائے گا!

01:19:25) حضرت مولانا کلیم اللہ صدیقی صاحب اللہ والے بزرگ ہیں انہوں نے ہندو سے مسلمان ہونے والے حرا نامی خاتون کا ایمان افروز تفصیلی واقعہ حضرت شیخ کو سنایا تھا ، یہ درد بھرا واقعہ حضرت شیخ نے بہت دردِ دل سے بیان فرمایا اللہ کی رحمت کیسی چیز ہے اور ہم گناہ کرکے مایوس ہوجاتے ہیں! توبہ نہیں کرتے! اور ہمارے بہو بیٹیاں کس طرح ہندو خواتین کی نقل کرتی ہیں اور ایک یہ مسلمان خاتون حرا تھی! کہ آگ برداشت کرلی لیکن ایمان اور کلمہ نہ چھوڑا! ایسی اللہ کی محبت حاصل کرنا فرض کہ ساری دنیا کی پروا نہ رہے۔ اللہ تعالیٰ مجھے اور میری بیٹیوں کو اس توفیق دے کہ اے اللہ ہم مر جائیں گے آپ کو ناراض نہیں کریں گے ، کوئی گناہ نہیں کریں گے! اے اللہ اگر آپ مجھ سے خوش ہیں تو مجھے کسی کی پروا نہیں ہیں۔

01:29:04) سورہ فاتحہ تمام مضامین کا خلاصہ ہے۔ قرآن پاک میں چھ مضامین:۔ نمبر ایک:توحید نمبر:رسالت نمبر تین :احکام نمبر چار:قیامت نمبر پانچ :ماننے والوں کے احوال نمبر چھ :نہ ماننے والوں کے احوال، اور سورہ فاتحہ میں یہ چھ تمام مضامین بالاجمال موجود ہیں۔ تفصیلی مضمون پڑھ کر سنایا۔

01:31:50) وراثت کی لڑائی کرنے والےبھائیوں کو حضرت والا کی نصیحت۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries