مجلس  ۳۱  جنوری   ۲۰۲۱  عشاء  :      صلہ رحمی کی فضیلت اور تاکید           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  03:01) مفتی انوار صاحب نے اسوہ رسول ﷺ نے کتاب سے تعلیم کی:۔ میت کے لیے آنسو بہانا جائز ہے۔

05:05) تعلیم کے بعد جناب مصطفی صاحب نے حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھ کر سنائے۔

14:04) سب کچھ دیتے ہیں ہر بگڑی اللہ بناتے ہیں لیکن کسی کے ذریعے دیتے ہیں تو اللہ والی محبت بھی کسی کے ذریعے سے ملے گی اللہ والوں کی تلاش کرنا چاہیئے۔

16:01) جناب مصطفی صاحب نے حضرت مولانا اثر صاحب دامت برکاتہم کا ایک قطعہ جو حضرت شیخ کے لیے حضرت اثر صاحب نے لکھا ہے وہ پڑھ کر سنایا...جلوہ فیروز روز روز۔۔

19:30) اشعار کے بعد فرمایا کہ کسی کی تعریف سے خوش نہیں ہونا چاہیے اپنے کو گناہ گار سمجھنا چاہیے۔

20:22) آں خارمی گریست کہ اے عیب پوش خلق ایک کانٹا رو رہا تھا کہ اے مخلوق کے عیب چھپانے والے! میرا عیب کیسے چھپے گا، مجھے تو آپ نے کانٹا پیدا کیا۔ شد مستجاب دعوت او گلعذار شد اللہ تعالیٰ نے اس کی دعا قبول کرلی اور اس پر پھول کھلادیا جس کے دامن میں اس خار کا عیب چھپ گیا۔ بتائیے کہ گلاب کے پھول کے نیچے کانٹے ہیں یا نہیں؟ مگر کیا کسی باغ سے وہ کانٹے نکالے جاتے ہیں؟ اسی طرح اگر ہم اللہ والوں سے جڑے رہیں گے تو اُمید ہے کہ ان کے صدقہ میں ان شاء اللہ تعالیٰ جہاں وہ جائیں گے مثل کانٹوں کے ہم بھی ساتھ ہوں گے محبت کی برکت سے۔

20:59) دل سے یقینا یقینا سمجھیں کہ میں کانٹا ہوں۔

21:40) ہم اللہ والوں سے جڑے رہیں گے تو اُمید ہے کہ ان کے صدقہ میں ان شاء اللہ تعالیٰ جہاں وہ جائیں گے مثل کانٹوں کے ہم بھی ساتھ ہوں گے محبت کی برکت سے۔

23:10) نہ جانے کتنی نہریں میرے دریاء سے ہوئیں جاری مگر پھر بھی میرے دریاء کی طغیانی نہیں جاتی۔

24:38) خلافت شیخ کیوں دیتا ہے اور خلافت جنت کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں ہے۔

28:16) تسہیل المواعظ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب سے ایک بہت ہی اہم ملفوظ پڑھ کر سنایا.. فرمایا ادب نام ہے راحت رسانی کا۔یہ واقعہ ادب کا صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین سے متعلق ہے کہ کیسا آپ ﷺ کا ادب کرتے تھے۔

29:04) نفس کو دبانے سے اللہ ملتے ہیں۔

30:00) نفس کا ڈینٹ۔

30:03) خدمت نام ہے راحت رسانی کا..ہماری ذات سے والدین،استاد اور شیخ کو ذرہ برابر تکلیف نہ پہنچے۔

33:41) حضور ﷺ اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا مبارک تذکرہ۔

34:22) محبت کی خاصیت یہ ہے کہ عاشق محبوب میں مٹ جائے فنا ہوجائے..صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی ادب کی مثال کہ کیا ادب تھا۔

37:43) حضرت شیخ کے گھر کی خواتین کی دوبارہ اشعار پڑھوانے کی فرمائش آئی تو جناب مصطفی صاحب نے حضرت مولانا اثر صاحب دامت برکاتہم کاایک قطعہ جو حضرت شیخ کے لیے حضرت اثر صاحب نے لکھا ہے وہ پڑھ کر سنایا...جلوہ فیروز روز روز۔۔

39:42) (رب کی رضا کی خاظر میمن سے دوستی ہے)حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے یہ اشعار بھی پڑھ کر سنائے جو حضرت تائب صاحب نے حضرت شیخ کی محبت میں حضرت والا رحمہ اللہ کے سامنے پڑھے تھے۔ فرمایا جس پر اللہ کا فضل ہوتا ہے تو وہ شیخ کے چپراسی سے بھی محبت کرتا ہے۔

41:25) حضور ﷺ 45:30) صلہ رحمی پر ایک اہم حدیث پاک۔ صلہ رحمی کی فضیلت اور تاکید ۔

01:05:48) تسہیل الموعظ میں سے پڑھا کہ اللہ کے قانون میں کیسے شکایتیں نکالتے ہیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries