مجلس  ۲   فروری    ۲۰۲۱    عشاء      : تمام نیکیاں اللہ کی عطا ہیں تو پھر  اکڑ کیوں؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  02:31) ایک دوست کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا ،اس نے دوسری گاڑی والے کو کچھ نہیں کہا تو حضرت نے اس کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

02:33) ایک دوست کے اسکول کا ذکر جس میں اس نے ۴۵ منٹ دین کی بات کی تو نوجوان دین کی طرف راغب ہوئے اور غرفہ کا ایڈریس مانگا،ایک طالب علم نے کہا کہ میں نے عالم بننا ہے۔

04:35) اُسوہ رسول اکرم ﷺ:اہل میت کے گھر کھانا پہچانا،آپ ﷺ نے حضرت جعفر رضی اللہ کے ہا ں کھانا   بھیجا،تین دن سے زیادہ سوگ منانا جائز نہیں،عورت تین دن سے زائد سوگ نہ منائے۔

07:27) ریحان طاہر بھائی کے اشعار:ڈیپلو کے سفر ۲۰۰۸ء میں حضرت شیخ دامت برکاتہم کی مدح میں کہے گے اشعار،حضرت نے فرمایا کے حضرت والا رحمہ اللہ نےایسے موقعے پر فرمایا تھا کہ اپنے دل کا زاویہ دیکھو،گناہوں سےمتعلق نصیحت کہ اگر یہ اچھا کام ہے تو روڈ پر کیوں نہیں کرتے،ماں اگر بچہ کتنا بھی گندا ہو تو اسے پھینک نہیں دیتی،تو اللہ کیا کسی کو چھوڑ دیں گے،بُری دوستی کو چھوڑ دو۔

16:07) چاند چُھپ جا بدلیوں میں آج بے قیمت ہے تو شیخ جب ہوں سامنے تیری طرف دیکھے گا کون فرمایا کہ یہ تو اللہ والوں کے لیے اشعار ہیں،فادخولی فی عبادی وادخلی جنتی کے متعلق ارشادات،

22:55) ابو جہل کی جب گردن کاٹی جا رہی تھی تو کہنے لگا تھوڑی اُوپر سے کاٹنا،حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ جب ایسے اشعا ہوں تو اپنے آپ کو ایسا نہ سمجھنا،جی بھر کے دیکھ لو یہ جہاں فیروز پھر یہ جمال حق دیکھا یا نہ جائے گا حضرت شیخ نے یہ اشعار پڑھے،حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کا ذکر،حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا کہ من مکمل است کمال کیستی من مجمل است جمال کیستی؟تو فرما من مکمل است کمال حاجیم من مجمل است جمال حاجیم،شیخ کو بھول نہ جاو بطخ کے بچے والی بات جو مرغی کی صحبت کو بھول گیا،بُری دوستی سے متعلق،حضرت شیخ نے اپنی مدح میں یہ اشعار کہنے سے منع فرمایا اور فرمایا کے دل میں نہیں آرہا کوئی اور پڑھو۔

32:48) حضرت تائب صاحب کے اشعار: حضرت والا رحمہ اللہ کا قطر کا ملفوظ اگر یہ میں کہوں کے اس پین کو آپ ﷺ نے دیکھا ہے تو چومیں گے تو چاند کو آپ ﷺ نے دیکھا ہے جب یہ سوچ کر چاند کو دیکھو گے تو فرق محسوس کرو گے،علامہ ظفر احمد عثمانی رحمہ اللہ کا کھانا کھانے کا واقع کہ ذرات کو کونے میں رکھ دیتے تھے،بچے کا واقعہ سبز گنبد کے متعلق۔

38:55) حضرت شیخ الاسلام صاحب کے خاندان کا تذکرہ،پڑھو لیکن گناہ نہیں کرو،حافظ شفقت صاحب کے حفظ کا ذکر،مفتی عبدالماجد صاحب کے والد صاحب کا ذکر کے وہ بہت نیک تھے،بدماش اور نیک برابر ہو سکتا ہے،آنکھ والا اور نابینا برابر ہو سکتا ہے۔

49:35) وہ یہ کہیں میں کچھ نہیں میں یہ کہوں سب کچھ ہیں وہ اشعارپڑھے،حضرت نے فرمایا کہ پھر نہیں چھوڑا،تما م تعریفیں اللہ تعالیٰ کی ہیں ،چار تعریفیں ہیں سب اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں ،جب یہ سب اللہ کے لیے ہیں تو اکڑ کیسی؟

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries