اتوار  مجلس  ۷    فروری    ۲۰۲۱ :لڑائی جھگڑے ختم کر کے گھر کو جنت بنائیں   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  12:39) بیان کے آغاز میں جناب رمضان صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔

17:11) وہ خوش نصیب صحابہ جن کے پاس بیٹھنے کا نبی کو حکم ہورہا ہے، اُن کا حلیہ کیا تھا؟ (۱) اَشْعَتُ الرَّأسِ غربت و افلاس کی وجہ سے اُن کے بال بکھرے ہوئے تھے اور (۲) جَافُّ الْجِلْدِ سوکھی روٹی کھانے سے اُن کی جلد خشک تھی۔ (۳) کَانُوْا ذَاالثَّوْبِ الْوَاحِدِ ایک ایک ہی کپڑے میں تھے۔ کسی کا کرتہ تھا تو لنگی نہیں تھی مگر جتنے اعضاء جسم چھپانا واجب تھے وہ چھپے ہوئے تھے۔ تو تین ڈیزائن ہوگئے۔ بکھرے بال، تیل کنگھی نہ ہونے سے اور خشک کھال بوجہ فاقہ و افلاس اور ایک لباس کہ اُن کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ کرتہ بھی ہو تو ازار بھی ہو۔ کسی کے پاس ازار تھا تو کرتہ نہیں تھا، کرتہ تھا تو ازار نہیں تھا لیکن اُن کی قیمت کیا ہے؟ بڑے بڑے مال والو! اور اپنے لباسوں اور مرسیڈیز کاروں سے قیمت لگانے والو! اُن کا مقام اور اُن کی قیمت دیکھو کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو حکم دے رہا ہے کہ آپ گھر سے بے گھر ہوکر آرام چھوڑ کر تکلیف اُٹھاکر صبر کرکے میرے اُن عاشقوں میں جاکر بیٹھئے اور اُن عاشقانِ خدا اور متلاشیانِ خدا کو ادائے عشق و محبت زبانِ نبوت سے سکھائیے۔ یہ میری تلاش میں ہیں، یہ یَبْتَغُوْنَ ہیں، یہ مجھ کو ڈھونڈ رہے ہیں، اُن کو جاکر اپنی زبانِ نبوت سے میرا پتہ دیجئے کہ ہم کس کو ملتے ہیں اور ہم کو کون پاتا ہے؟ میرے ملنے کا یہ پتہ میرا نبی جائے اور اُن کو بتائے۔

18:14) انعامِ محبت یُرِیْدُوْنَ وَجْہَہٗ‘‘ جو بندے میرے عاشق ہیں اور مجھے یاد کررہے ہیں آپ ان کے پاس جاکر بیٹھیے تاکہ آپ کی صحبت کے صدقے میں انہیں نسبت قویہ عطا کردوں۔

18:48) کیا سبق ملا:ہمارا مقصود اللہ کی ذات ہو شیخ مقصود نہ ہو۔

21:18) کھانے کا ایک ادب۔

22:12) جو سان کا ڈونگا ہے اُس کو پورا صاف نہیں کرنا ہے یہ بھی ایک ادب ہے۔

24:38) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کا ایک عمل اور پھر فرمایا کہ دین پر عمل کرنے والوں کو زیادہ محتاط رہنا ہے اور ہر عمل کی فکر کرنا ہے۔

25:29) داڑھی کا گناہ۔

26:28) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کا حفظ کی درسگاہ کا معائنہ کرنا اور پھر ناراض ہونا کہ قرآن پاک کی عظمت نہیں یہ کیا حال بنایا ہوا ہے۔

28:26) جناب رمضان صاحب نے دوبارہ اشعار کا سلسلہ جوڑا ہے کراچی میں بھی تھانہ بھون حضرت مولانا شاہین اقبال اثر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار ہیں۔

32:18) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بات حضرت شیخ نے دو راویوں کےذریعے سنی وہ کیسے؟

33:25) حضرت مرزا مظہرجان جاناں کتنے نازک مزاج تھے۔ دہلی کا بادشاہ حاضرِ خدمت ہوا اور پانی پی کر کٹورا صراحی پر ترچھا رکھ دیا۔ حضرت کے سر پر درد ہوگیا۔ پھر اس نے عرض کیا کہ حضرت آپ کی خدمت کے لیے میں ایک خادم دینا چاہتا ہوں تو فرمایا کہ اب تو میں خاموش تھا تم نے پانی پی کر کٹورا صراحی پر ترچھا رکھ دیا جس سے میرے سر میں درد ہوگیا۔ تمہارا خادم میں کیا قبول کروں جیسے تم ہو ایسا ہی تمہارا خادم ہوگا۔

34:34) حضرت نواب قیصر صاحب رحمہ اللہ کا ذکر۔

35:41) چاہے جتنے بڑے عالم ہو لیکن جب شیخ کے پاس جاو تو مٹ کر جانا۔

36:40) صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے آپ ﷺ کو دل کی آنکھوں سے دیکھا تھا اس لیے ہر وقت جان دینے کے لیے تیار تھے۔

37:33) گناہوں کے اندر سکون چین نہیں ہے۔

37:45) ہر وقت نفس سے کشتی لڑو، نفس سے مرتے دم تک جنگ ہے۔ {واعبد ربک حتیٰ یاتیک الیقین} کتنی ہی تکلیف ہو چاہے جان نکل جائے لیکن نفس کی حرام خواہش کو پورا نہ کرو۔

40:31) سب نیکیاں اللہ تعالی کی عطاء ہیں۔ 41:45) کبھی ماں باپ اور شیخ کو نہ بھلانا۔

43:15) حضڑت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ پڑھ کر سنایا شادیوں میں ہونے والی خرافات سے متعلق۔

43:40) شادیوں میں ناچ تین طرح کا ہوتا ہے۔

45:20) ناچ گانے کی خرابیاں...سارا کا سارا زنا ہے۔

47:00) قربِ قیامت میں بدکار عورتیں گھر گھر ناچیں گی۔

49:03) ناچ بہت بری چیز ہے...حضڑت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کا بقیہ حصہ۔

50:06) موسیقی ناپاک روح کی غذا ہے۔ 51:18) ایک بوڑھے کی سالگرہ جس نے جان لڑا کر موم بتیوں پر پھونک ماری اور لڑکیوں نے پکڑا ہوا تھا تو جیسی جان لڑا کر پھونک ماری اپنی ہی پھونک نکل گئ وہی انتقال ہوگیا۔

52:37) صبر کی تین تفسیر:۔ (1) صبرفی المصیبۃ

53:04) آپ ﷺ نے معراج کی رات میں زیادہ دوزخ میں عورتوں کو دیکھا ایک ناشکری کی عادت کی وجہ سے

53:37) (2) صبرعلی الطاعۃ

53:54) (3) صبرعن المعصیۃ۔ 54:57) جو شخص گناہ میں مبتلاہو یہ شخص خدا کی رحمت سے محروم ہے۔ اس لیے یہ دعا یاد کرلیجیے پھر سکھارہا ہوں۔ ’’اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ۔‘‘ ’’اے خدا! مجھ پر وہ رحمت نازل کردے جس سے گناہ چھوڑنے کی توفیق ہوجاتی ہے۔‘‘ معلوم ہوا کہ رحمت وہ ہے جو ہم سے گناہ چھڑادے

57:10) شوہر كو ستانے پر عذاب قبركا ایك واقعہ:۔ حضرت مفتی محمود حسن گنگوہی جو دیوبند کے صدر مفتی ہیں، مفتی اعظم ہندوستان ہیں انہوں نے یہ قصہ بیان کیا کہ ہندوستان میں میں ایک قصبے میں حاضر تھا، وہاں ایک عورت کا جنازہ دفن ہوا جو رات دن اپنے شوہر کو گالیاں دیتی تھی۔ تو جیسے ہی دفن ہوا تو وہاں ایک سانپ نکلا اور سانپ نے کفن کو پھاڑ دیا، اتنے میں لوگوں نے جلدی سے میت کو قبر سے اٹھا لیا اور لے جا کر دوسری جگہ دفن کرنا چاہا تو قبرستان میں جہاں بھی زمین کھودتے تھے وہ سانپ وہاں موجود۔ آخر میں شوہر کو بلایا گیا اور پوچھا گیا کہ بھئی کیا بات ہے ؟معاملہ کیا ہے؟ اس نے کہا کہ یہ رات دن مجھے گالیاں دیتی تھی تو اس شوہر سے کہا گیا کہ اب تو جو کچھ ہونا تھا ہوگیا اب اسے معاف کر دو۔ تو جب اس نے معاف کیا تو سانپ بھاگ گیا۔ دیکھ لو ایسے تو کتنے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ دنیا میں جس عورت کا شوہر خوش نہیں ہوتا اس عورت کی زندگی نہایت پریشان، غمگین، بدحواس رہتی ہے، غم میں منہ پھلائے نہ کھانا کھاتی ہے، نہ پانی پیتی ہے۔ اس کی دوزخ تو دنیا ہی سے شروع ہوجاتی ہے اور جس گھر میں شوہر اور بیوی کے تعلقات اچھے ہوتے ہیں وہ گھر دنیا ہی میں جنت ہے۔

59:43) ایک خاتون کا جذب جو ہر وقت گانے سنتی تھی یہاں تک کے کھانا بناتے ہوئے بھی گانا سنتی تھی۔

01:02:41) جان دے دی میں نے اُن کے نام پر عشق نے سوچا نہ کچھ انجام پر۔

01:05:41) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بیویوں کو نصیحت..حضرت شیخ نے بیان فرمائی۔

01:06:52) طلاق کے کیا کیا نقصانات ہیں؟

01:08:33) شاداب میں ایک بیان کا ذکر جہاں مردوں پر بیان ہورہا تھا تو ایک آدمی کھڑا ہوگیا اور کہا کہ عورتوں پر بیان کریں...ایسا لگتا تھا کہ بیوی سے پِٹ کر آیا ہے بہت جوش مین تھا۔

01:09:54) مزاح:ایک آدمی کی بیوی کا انتقال ہوگیا جنازہ جارہا تھا شوہر جنازے کے پیچھے تھا...جنازہ کھمبے سے ٹکرا گیا تو بیوی اٹھ کر بیٹھ گئی شوہر کو بہت غم ہوا کہ یہ کیا ہوگا چھ ماہ بار پھر مر گئی تو شوہر آگے آگے تھا اور نعرہ لگارہا تھا کہ کھمبے سے بچ کر...کھمبے سے بچ کر۔

01:12:22) حضرت مجدد رحمہ اللہ کی عجیب بات۔

01:13:26) چار جملے یاد کرلیں یاسبوح یا قدوس یا غفور یا ودود ان ناموں کو دم کرنے سے گھر میں ان شاء اللہ محبتیں قائم ہوجائیں گی۔

01:15:12) ایک خاتون کا واقعہ شوہر مارتا تھا ایک دن مارنے لگا تو چار عدد سالے آگئے۔۔

01:18:07) اے میری ماں بہن بہو بیٹیوں! جھکنے میں ہی فائدہ ہے اکڑنے میں نقصان ہی نقصان ہے۔

01:22:52) تواضع.... اکڑ اور تکبر والا جھکٹا نہیں ہے۔

01:23:15) ایک ہدیہ بیوی کو ایسا دینا ہے کہ جس کا حساب کتاب نہ لیا جائے شوہروں کو نصیحت۔۔

01:24:36) نیک عورتوں کی صفات:۔

01:26:03) عورتوں کی آواز کا بھی پردہ ہے۔

01:27:03)   نامحرم کو دیکھنا یہ  آنکھوں کا زنا ہے۔

01:32:31) بیویوں کے بارے میں بہت اہم ملفوظ حضرت شیخ نے پڑھ کر سنایا شوہروں کی کیسے اطاعت کرنی ہےرئیس دارالافتاء غرفۃ السالکین حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کا ملفوظ تھا جو حضرت شیخ نے بیان فرمایا۔

01:34:40) خواتین کے چار پرفیوم

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries