مجلس  ۸    فروری    ۲۰۲۱ فجر :طالب علموں کو استغناء سے رہنا چاہیے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  01:48) جہنم کی وعید اُس کے لیے جو علم کو دنیا کے لیے یا مال کمانے کی غرض سے سیکھے۔

02:50) تحصیل علومِ دینیہ کے لیے اخلاص ضروری ہے۔

03:55) حضرت مفتی شفیع صاحب مفتی اعظم پاکستان نے اپنے شیخ و مرشد حضرت حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے اس شعر کے متعلق پوچھا کہ حضرت شاعر نے جو یہ کہا ہے کہ ایک منٹ کی صحبت اہل اللہ سو سال کی اخلاص والی عبادت سے بہتر ہے تو کیا یہ مبالغہ نہیں ہے۔ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مفتی صاحب یہ مبالغہ نہیں ہے بلکہ شاعر نے کم بیان کیا ہے کہ’’ بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا‘‘ شاعر کو یوں کہنا چاہیے تھا ؎ یک زمانے صحبت با اولیاء بہتر از لکھ سالہ طاعت بے ریا اللہ والوں کی صحبت ایک لاکھ سال کی اخلاص والی عبادت سے افضل ہے.. کیونکہ شیطان نے ہزاروں سال عبادت کی لیکن مردود ہونے سے نہ بچ سکا لیکن اللہ والوں کا صحبت یافتہ مردود نہیں ہوتا، گناہوں کا اس سے صدور تو ہوسکتا ہے لیکن دائرہ اسلام سے خروج نہیں ہوسکتا۔ ایمان ان شاء اللہ اس کا سلامت رہے گا حسن خاتمہ نصیب ہوگا اور اللہ والوں کا صحبت یافتہ گناہوں پر قائم بھی نہیں رہ سکتا، توفیق توبہ ان کی برکت سے نصیب ہوجاتی ہے تو فرمایا کہ صحبت اہل اللہ میں جب یہ اثر ہے کہ وہ دائرۂ اسلام سے خروج سے حفاظت کی ضامن ہے تو پھر وہ اس عبادت سے کیوں افضل نہ ہوگی جس میں یہ اثر نہ ہو۔

05:07) شیطان کے پاس تین عین تھے ایک عین نہیں تھا۔

09:55) ایک طالبعلم کا تقوی سے رہنا لیکن حرام کا ایک لقمہ نہیں کھایا۔

17:55) طالبعلموں کو امیروں سے مرعوب نہیں ہونا چاہیے بے پرواہ رہنا چاہیے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries