مجلس  ۸    فروری    ۲۰۲۱عشاء  :کسی خاکی پر اپنی زندگی کو خاک مت کرو  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  00:37) چھ سیکنڈ کا وعظ جو دوزخ سے بچنے کا راستہ ہے۔ {املک علیک لسانک ولیسعک بیتک وابک علی خطیئتک}۔

01:55) املک علیک لسانک اپنی زبان کو قابو میں کرلو، و لیسعک بیتک اور اپنے گھر میں کچھ عبادت کرکے اس کو وسیع کرو، جہاں اﷲ کا نام لیاجاتا ہے وہاں کشادگی ہوجاتی ہے۔

04:42) بچو گندے عمل سے امردوں سے دور ہوجاو۔

05:24) آنکھوں کا زانی۔

06:15) نامحرم سے عشق عذابِ الہی ہے...ایک صاحب شادی شدہ کسی کے عشق میں مبتلاء ہوگئے اور ایسی عورت جو شہزاد کوٹ سے آتی ہے اس سے ملتی ہے اور پھر واپس جاتی ہے او یہ عورت ہے کون؟یہ عورت وہ ہے جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کو برا بھلا کہتی ہے اور یہ بے غیرت شادی شدہ ہوکر اُس کے جوتے چاٹ رہا ہے اس

07:35) یہ عشق مجازی ایسا عذاب ہے اس عورت کا ویسی ایمان نہیں رہا جو اتنی بے حیاء ہو کہ شہزاد کوٹ سے ملنے آرہی ہے تو وہ کیا کیا نہیں کرسکتی۔

08:56) دل اللہ تعالی کے رہنے کی جگہ ہے۔

09:19) خاک یعنی مٹی:۔ قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی

10:06) کسی خاکی پہ مت کر خاک اپنی زندگی کو جوانی کر فدا اس پر کہ جس نے دی جوانی کو

11:19) نشہ حرام کو جب نہیں چھوڑتا تو اللہ کے پیار کا نشہ کیسا ہوگا۔

13:12) قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی ہاں مگر اہلِ دل ایسے خوش بخت ہیں جن سے اخترؔ مجھے راہِ مولیٰ ملی مولیٰ کی محبت لیلیٰ سے کیسے کم ہوسکتی ہے کہ لیلیٰ قبر میں ختم ہوگئی اور لاکھوں لیلائیں قبر میں ہیں۔ آج اگر قبر کھود کر دیکھو تو نہ مجنوں ملے گا نہ لیلیٰ۔

15:13) بزنس مین بنو لیکن اللہ والے بزنس مین بنو۔

19:36) حسینوں کے حسن میں کوئی مزہ نہیں ہے۔

21:05) سونے سے پہلے پانچ منٹ اللہ کے احسانات یاد کرلیں۔

22:43) برکت والی ذات ہے اللہ تعالی کی۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: تبرک الذی بیدہ الملک اللہ تعالیٰ بہت برکت والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت کا عالم یہ ہے کہ ان کا نام لیتا ہے اس کی زبان میں بھی برکت ڈال دیتے ہیں۔ ایک بے عمل آدمی پڑھ کر دم کرے اور ایک اللہ والا دم کرے دیکھو کتنا فرق ہوجاتا ہے؟ ان کے گھر میں بھی اور جانماز میں بھی برکت آجاتی ہے۔

23:28) جب اللہ کے احسانات یاد کرے گا اور کائنات میں غور کرے گا تو حسینوں کے حسن کو بھول جائے گا۔

24:07) جیسی ہم نیک بنیں گے تو نفس و شیطان اور معاشرہ سب باتیں بنائیں گے اور دشمن بن جائیں گے۔

26:51) دیکھ تیرا گہرہ دوست کون ہے؟

33:20) حضرت شیخ والد صاحب حضرت بابا جان رحمہ اللہ کا تذکرہ کہ کس طرح حافظ شفقت صاحب اور ارقم میاں جو بابا کے پوتے تھے جان لڑا کر خدمت کی۔

35:41) میڈیکل کالج کا تذکرہ کہ کیسی کیسی خرافات ہوتی ہیں۔

37:45) دنیا کے لیے اللہ کے حددو کو توڑ دیا۔

41:11) مفتی انوار صاحب نے شمائل ترمذی سے تعلیم کی ...حضور ﷺ کا حلیہ مبارک۔

46:19) اللہ تعالیٰ جس کا سینا کھول دیتے ہیں اس کے لیے ہدایت کا راستہ کھول دیتے ہیں۔

47:21) حضرت والا دامت برکاتہم کا اپنے BA کے بارے میں واقعہ۔

52:17) صحابہ رضوان اللہ اجمعین نے آپ ﷺ سے سینے کے کھلنے سے متعلق دریافت کیا کہ اس سے کیا مراد ہے تو آپ ﷺ نے اس کی تفسیر فرمائی۔

01:13:54) پرچیاں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries