مرکزی بیان  ۴فروری    ۲۰۲۱ :قرآن پاک کی عظمت و ادب اور ہماری غفلت     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  03:01) آج الحمد للہ بڑے بھائی جان حضرت سلیم رحمہ اللہ کے پوتے حافظ بلال کا تکمیل قرآن پاک ہوا ہے۔

03:46) جو ہمارے علماء کا اکرام نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں۔

04:09) عالم کے ذمے بھی عالم کا اکرام ہے طلباء کا بھی اکرام کرنا چاہیے لیکن آج میڈیا کی غلامی برا بھلا کہتے ہیں۔

04:55) اپنا عزیز کا انتقال ہوا تو غسل خود دینا چاہیے غسل دینا سیکھنا چاہیے۔

06:40) تربیت آگے کام دیتی ہے۔

09:01) بے عمل بھی اگر قرآن پاک پڑھے گا تو اُس کو ثواب ملے گا یہ الگ بعد ہے کہ گناہ کرکے ضائع کردے گا لیکن توبہ کی برکت سے وہ نور واپس آجائے گا ان شاء اللہ ایک دن عمل بھی ہوجائے گا۔

11:09) حافظ قرآن امت کا بڑا ہے تو اے حافظ قرآن آپ کو کیا ہوا کہ آپ اسمارٹ فون میں لگے ہیں ہر وقت ویڈیو گیم۔

11:42) امت کے دو بڑے لوگ ہیں ایک حافظ قرآن اور دوسرا تہجد گذار۔ حَمَلَۃُ الْقُرْاٰنِ اور اَصْحَابُ اللَّیْلِ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میری اُمت کے بڑے لوگ حافظِ قرآن ہیں۔ دوسرا تہجد گذار۔حملۃ القرآن کے بعد فوراً اصحاب اللیل از امداد الفتاویٰ: حکیم الامت مجدد الملت مولانا شرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی امداد الفتاویٰ میں لکھ اہے کہ جو عشاء کے بعد چند رکعات نفل بہ نیت تہجد پڑھ لے وہ بھی قیامت کے دن تہجد گذاروں میں اُٹھایا جائے گا۔ یہ تو امداد الفتاویٰ کی دلیل ہوگئی۔ از امداد الفتاویٰ: حکیم الامت مجدد الملت مولانا شرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی امداد الفتاویٰ میں لکھ اہے کہ جو عشاء کے بعد چند رکعات نفل بہ نیت تہجد پڑھ لے وہ بھی قیامت کے دن تہجد گذاروں میں اُٹھایا جائے گا۔ یہ تو امداد الفتاویٰ کی دلیل ہوگئی۔

12:16) جب حافظ قرآن عمل نہیں کرے گا نا محرم کو دیکھے گا ٹی وی دیکھے گا،کارٹون دیکھے گا تو قرآن پاک بھی یاد نہیں رہے گا۔

13:24) ذہین اولاد کو اپنے دین کے لیے وقف کریں۔

14:58) حضرت مولانا مظہر صاحب دامت برکاتہم ذکر۔

15:50) جو تقوی اختیار کرے گا اللہ اُس کو تمام مشکلات سے ایکزٹ دے گا۔

17:05) اولاد کا غم بیہودہ غم ہے۔

17:41) حضرت موسی علیہ السلام کے مقابلے میں جادو گر آئے۔

18:34) اللہ کے راستے کا ایک غم حاصل کرلیں جو سارے غموں کو کھا جائے گا۔

18:53) اور یہ غم خوش نصیبوں کو ملتا ہے۔

19:57) وہ شاہِ دو جہاں جس دل میں آئے مزے دونوں جہاں سے بڑھ کر آئے

22:05) بچے اگر شرارتیں کرتے ہی تو اجر ملے گا لیکن شرارتوں کی وجہ سے اسمارٹ فون لاکر دے دینا تاکہ بچہ اُس میں لگا رہے منع ہے آگے پھر پچھتانا پڑے گا۔

26:14) بچوں کے لیے نصیحت قرآن پاک کی روزانہ تلاوت کیا کریں۔

27:58) قاری صاحب کا واقعہ جس نے بچے کو کہا حا کہ حلق سے نکالو حا یعنی حلوہ..بڑھیا کانپ گئی کہ میرے بچے کو مارے گا لطیفہ۔۔۔

29:42) واقعہ :بچوں کا درسگاہ میں چڑیا اڑانا۔

30:13) قرآن پاک کے تلاوت کے فوائد۔ قرآنِ کریم کی عظمت اور اس کی تلاوت ۔ حروف کی صحت کے ساتھ تلاوت کرے۔ ہر حرف پر بغیر سمجھے بھی دس نیکیاں ملتی ہیں اور جوکہے کہ بغیر سمجھے کوئی فائدہ نہیں وہ یا تو بددین ہے یا جاہل ہے۔

31:56) قرآن پاک کے آداب۔

34:36) حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تلاوت سے پہلے قرآن کو ہاتھ میں لیتا ہوں اور بوسہ لیتا ہوں۔ ہر حروف پر دس نیکیاں اور ایک پارہ پڑھنے پر ایک لاکھ نیکیاں۔

35:41) قرآن پاک کے چار حق ہیں۔

38:27) شیخ ا؛عرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا شیخ کی جان لرا کر خدمت کرنا۔

39:23) پردے اُٹھے ہوئے بھی ہیں ان کی ادھر نظر بھی ہے بڑھ کے مقدر آزما سر بھی ہے سنگ در بھی ہے

39:46) سورہ فاتحہ تمام مضامین کا خلاصہ ہے قرآن پاک میں چھ مضامین:۔ نمبر ایک:توحید نمبر:رسالت نمبر تین :احکام نمبر چار:قیامت نمبر پانچ :ماننے والوں کے احوال نمبر چھ :نہ ماننے والوں کے احوال اور سورہ فاتحہ میں یہ چھ تمام مضامین بالاجمال موجود ہیں۔ تفصیلی مضمون پڑھ کر سنایا

41:15) شیخ کے ساتھ ہر وقت ساتھ رہنے پر عجیب واقعہ۔

44:32) شیخ کی اصل قدر کیا ہے۔

45:16) حضرت شیخ کے گھر میں حافظ قرآن بننے کی ابتدا کیسے ہوئی واقعہ۔ حضرت شیخ کا اپنا ایک واقعہ جب حضرت شیخ کی جعلی پیر کے پاس چلے گئے..اللہ پاک نے جڑنے سے بچا لیا۔

46:37) حفاظِ کرام کے ادب کا انعام: مدینہ شریف میں مولانا آفتاب عالم نے اپنے والدِ ماجد حضرت مولانا بدر عالم صاحب مصنفِ ترجمان السنۃ کے حالات میں بیان کیا اور اس وقت میرے شیخ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم بھی موجود تھے کہ میرے والد کی قبر کو حکومتِ سعودیہ نے چھ چھ ماہ کے بعد تین مرتبہ کھودا تاکہ اس کی جگہ دوسرا مردہ دفن کیا جائے لیکن دیکھا کہ حضرت مولانا صحیح سلامت موجود ہیں۔جسم میں ذرا بھی تغیر نہیں ہوا تھا۔ جیسے ابھی ابھی دفن ہوئے ہیں۔ور کفن بھی پُرانا نہیں ہوا تھا جیسے ابھی کا ہے۔ ان کو یہ مقام کیسے ملا؟ مولانا آفتاب عالم صاحب نے اپنا گمان ظاہر کیا کہ میرے والد صاحب کا ایک خاص عمل یہ تھا کہ وہ حافظِ قرآن بچوں کی طرف پَیر نہیں کرتے تھے کہ جس طرف قرآن شریف رکھا جاتا ہے اور اس عمل کی وجہ یہ بیان کرتے تھے کہ جس طرف قرآن شریف رکھا جاتا ہے ادھر پائوں نہیں کرنا چاہیے تو جس کے سینہ میں قرآنِ پاک ہے، جو سینہ حامل قرآنِ پاک ہے اس کی طرف پائوں کرنا بھلا خلافِ ادب نہ ہوگا؟ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس ادب کی برکت سے مولانا پر یہ فضلِ عظیم ہوگیا کہ ان کا جسم بھی محفوظ کردیا گیا۔

47:40) ایک عجیب خواب کاواقعہ کہ بیٹے نے جیسے ہی بسم اللہ سیکھنا شروع کیا تو اللہ نے عذاب سے محفوظ فرمادیا ۔

49:27) صرف حافظ نہیں بنانا عالم بھی اور اللہ والا بھی اپنی اولاد کو بنانا ہے۔ رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے۔

51:37) حضور ﷺ نے فرمایا حفاظ کرام اللہ کے دوست ہیں جس نے ان سے دشمنی کی اُس نے اللہ سے دشمنی کی۔

52:08) سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’اَشْرَافُ اُمَّتِیْ حَمَلَۃُ الْقُرْاٰنِ۔‘‘ میری اُمت کے بڑے لوگ حافظِ قرآن ہیں یعنی جو بچے حافظ ہوگئے یہ اُمت کے بڑے لوگ ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جن کو بڑے لوگ فرمائیں آج ہم ان کو حقیر سمجھتے ہیں۔ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ آج کل حفاظِ قرآن کو لوگ اہمیت نہیں دیتے۔ سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ معمولی لوگ ہیں۔

53:21) اللہ تعالی کا سب سے زیادہ قرب تلاوت قرآن پاک سے ملتا ہے۔

57:25) یہاں سے جناب مصطفی مکی صاحب نے حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار جو حافظ قرآن حافظ بلال سلمان سلیم کے لیے لکھ کر بھیجے پڑھ کر سنائے۔

01:01:14) پھرجناب مصطفی مکی صاحب نے حضرت مولانا اثر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار جوحافظ قرآن حافظ بلال سلمان سلیم کے لیے لکھ کر بھیجے پڑھ کر سنائے۔

01:06:45) پھرجناب مصطفی مکی صاحب نے ریحان طائر صاحب خلیفہ حضرت شیخ فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم کے اشعار جوحافظ قرآن حافظ بلال سلمان سلیم کے لیے لکھ کر بھیجے پڑھ کر سنائے۔

01:17:41) پھر نوید بھائی حضرت شیخ کے چھوٹے بھائی نے اے حافظو شکریہ والے اشعار جو حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے ہیں پڑھ کر سنائے۔

01:26:08) یہاں سے رئیس دارالافتاء مرکز الافتاء والارشاد غرفۃ السالکین حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم نے بیان فرمایا...قرآن پاک کے فضائل کے بارے میں بیان فرمایا۔۔

02:13:55) بہت اہم بیان ہوا بیان کے بعد حافظ بلال سلمان سلیم صاحب نے تلاوت قرآن پاک کی۔

02:21:11) آخر میں حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم نے دعا فرمائی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries