مجلس  ۹فروری    ۲۰۲۱عشاء    :اکڑ سے نہیں عجز و انکساری سے اللہ ملتے ہیں     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  00:42) بچوں کو نصیحت۔

02:39) شیطان بھی بچوں کو پریشان کرتا ہے پھر بچے اور زیادہ شرارت کرتے ہیں پھر کیا کریں۔

05:30) ایک صاحب نے کہا کہ اتنی جلدی مسجد کیسے بن گئی حضرت شیخ نے فرمایا کہ مجھے خود حیرت ہے کہ اللہ پاک نے کتنا فضل فرمایا۔

07:34) رزق اللہ کے فضل سے ملتا ہے۔

08:57) تین نعمتیں۔

11:22) پرندے کی مثال کہ اللہ پاک کیسے رزق دیتے ہیں۔

11:37) جتنا دنیا میں رہنا ہے اُس کے لیے کمانا منع نہیں۔

11:55) {ولولا فضل اللّٰہ علیکم ورحمتہ ما زکیٰ منکم من احد ابدا} یعنی اگر اللہ کا فضل ورحمت نہ ہوتا تو اے صحابہ! تمہاری اصلاح نبی بھی نہیں کرسکتا تھا ۔۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ علیہم اجمعین بھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی صحبت کے باوجود اس وقت تک ہدایت یافتہ نہیں ہو سکتے جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل و رحمت نہ ہو جس کا حاصل یہ ہے کہ بغیر فضل و رحمت کے اللہ والوں کی صحبت بھی مفید نہیں۔

14:19) حلال کو چھوڑ کر آج حرام کے پیچھے جارہے ہیں بیوی موجود ہے لیکن دوسری لڑکی سے عشق میں مبتلاء۔

14:46) تین نعمتیں فضل،رحمت،مشیت۔۔

15:38) حضرت پھولپوری رحمہ اللہ مناجات مقبول کی ساتوں منزلیں زبانی یاد روز پڑھتے تھے۔۔

17:50) شیخ چلی کی مثال

20:16) مفتی انوار صاحب نے شمائل ترمذی سے تعلیم کی ...حضور ﷺ کا حلیہ مبارک بیان ہوا۔۔

22:17) تکبر کی شاخیں۔

22:24) تکبر کے دو جز اور رائی برابر بھی تکبر ہوگا تو جنت کی خوشبو بھی نہ پائے گا۔

22:47) بس یہ سمجھنا کہ میں سب کام کررہا ہوں۔

23:03) تکبر اور جاہ دونوں حرام ہیں دونوں میں فرق کیا ہے؟۔

23:28) چار تعریفیں ہیں.. الحمدللہ رب العالمین حمد کی چار تعریفیں ہوسکتی ہیں۔(۱)بندہ بندے کی تعریف کرے۔ (۲)بندہ اللہ کی تعریف کرے۔ (۳)اللہ بندہ کی تعریف کرے۔ (۴)اللہ خود اپنی تعریف کرے۔ ان چار کے علاوہ کوئی پانچوں قسم نہیں ہے۔

24:18) جانور فربہ شود از نائو نوش جانور موٹا ہوتا ہے بھوسہ کھاکر۔ اور آدمی فربہ شود از راہِ گوش آدمی کا نفس کانوں سے اپنی تعریف سن سن کر پھول جاتا ہے۔

25:21) انعام یافتہ لوگ۔

29:07) ٹخنہ نہ چھپے شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کتنی احتیاط فرماتے تھے حضرت والا کا عمل۔۔

31:19) ٹخنہ نہ چھپانے پر ایک صحابی رضی اللہ عنہ کا عمل۔

32:54) ہر ایک کا تکبر الگ ہوتا ہے۔

33:33) خواتین میں زیادہ مرض ہوتا ہے کہ فلانی زیادہ موٹی ہے پیٹ نکلا ہوا ہے بہت پتلی ہے۔۔

33:58) لوٹے کی مثال۔۔

36:23) سود پر بھائیوں کا عمل۔

37:23) اگر سود کا ضرر سامنے آجائے تو پھر کون لے گا لیکن اس کا ضرر ہے جو بعد میں نظر آتا ہے۔

41:18) اکڑ سے اللہ نہیں ملتے اللہ تعالی عاجزی اور انکساری سے ملتے ہیں

42:51) قیامت کے دن اعضا گواہی دیں گے،زمین خبریں اگلے گیں۔

45:23) جتنے گناہ ہیں سب گندم کا فساد ہے۔

47:01) غصے سے متعلق کے کس موقعے پر کس طرح غصہ کیا جائے،سانپ کی مثال جس کو کا ٹنے سے منع کیا تھا تو اس نے پھُنکارنا بھی چھوڑ دیا تو اس سے کہا گیا کہ تجھے تو صرف کاٹنے سے منع کیا تھا پھُنکارنے سے تو منع نہیں کیا تھا،اسی طرح غصہ بھی کہاں کرنا ہے یہ بھی دیکھنا ہے۔

50:06) اللہ والے ،علماء تو ہمیں جہنم سے گرنے سے بچاتے ہیں،آپ ﷺ کا تذکرہ مبارک کے اخلاق مبارک کیسے تھے،ہر ہر سنت پر عمل کرنا شروع کر دیں۔

51:30) حضرت دامت برکاتہم نے اپنے ابا اور اماں کا تذکرہ کیا ،ابا کے سر میں تیل لگانے کا ذکر ،وائرس کا ذکر کے بڑوں بڑوں کو ہلا کر رکھ دیا چاند پر جانے والوں اس کا علاج تو تلاش کر کہ دکھاو

54:28) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ارشاد دو امان سے متعلق ،ایک علاقے میں بارش نہیں ہو رہی تھی اعلان کیا کہ کوئی گنہگار ہے تو نکل جائے اچانک بارش شروع ہوئی پتہ چلا کے اس گنہگار نے دل ہی دل میں معافی مانگ لی اس کے بعد پورا واقع۔۔۔۔

57:49) مال و دولت کے متعلق عربی کا معقولہ،مال ودولت کی وجہ سے تکبر کرنا، کسی کو حقیر سمجھنا،تواضع کی مثال پھل دار درخت کی سی ہے،تکبر کا عملی علاج یہ ہے کہ غرباء سے محبت کرنا ،بابا کا تذکرہ کے طلباء وعلماء سے کتنی محبت کرتے تھے،ماسی وغیرہ کے ساتھ کیسا رویہ رکھنا چاہیے اس کے متعلق خواتین کو نصیحت،کھانا وغیرہ دینا،رزق کا وبال سات پُوشتوں تک آتا ہے۔

01:07:30) ایک بادشاہ کا واقعہ جو اکڑ کر آرہا تھا کسی اللہ والے نے اس کو اپنی اصلیت یاد دلائی،دوسرے بادشاہ کا واقعہ جو جنگل میں گیا تھا گم ہو گیا ،اس کی بادشاہت کی قیمت ایک پیالہ پانی لگی۔

01:10:33) فجر کی نماز میں کوتاہی کے متعلق نصیحت اور ایک دوست کا واقعہ جس نے نیٹ وغیرہ سب کچھ ختم کر دیا تھا،شیخ سے اصلاح کے متعلق ارشاد کے دوست بن کر آو گے تو دوستی ہی ملے گی۔

01:14:42) پرچیاں،دُعا،حضرت گنگوہی رحمہ اللہ کے پاس جو چور آیا تھا اس کا واقعہ۔کسی دوست کو بیعت کیا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries