مجلس  ۱۰فروری    ۲۰۲۱عصر :دعا کی ایک خاص برکت کہ مصائب لذیذ ہو جاتے ہیں       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  00:34) اللہ تعالی نے جہاں صبر کا فرمایا اور صبر پر انعام کا فرمایا تو وہاں ایسا نہیں کہ چھوٹی مشکل ہے تو صبر نہیں کریں

01:24) تین طرح کی بلاء ہیں۔

02:17) دعا عبادت کا مغز ہے تو ہم کتنی دعائیں مانگتی ہیں؟

03:58) تیسری بلاء مبرم ہے جو آنی ہی آنی ہے تو کیا کہتے ہیں کہ جب آنی ہے تو ہم دعائیں کیوں مانگیں۔ قضائے مُنزل... جو نازل ہو چکی قضائے معلق... جو ابھی نازل نہیں ہوئی،آنے والی ہے،اگلے مہینہ آنے والی ہے یا اگلے سال آنے والی ہے، اس کے لئے بھی دعا کرو کہ اے خدا!آپ نے جو بلائیں میرے لئے آئند ہ لکھی ہیں، آپ اپنی رحمت سے اپنے نبی کے وعدہ کے مطابق اس دعا کی برکت سے ہم کو ان بلاؤں سے محفوظ رکھئے، تو دعا کی برکت سے اﷲ تعالیٰ ان بلائوں کو بھی دور کردیتے ہیں جو ابھی نازل نہیں ہوئی ہیں۔ قضائے مبرم...اب ایک تیسری قضا ہے مبرم، قطعی،وہ ضرور آئے گی،وہ مومن کے رفع درجات کے لئے ہوتی ہے۔

04:34) دعاوں کی برکت سے جو بلاء آنی ہی آنی ہے وہ لذہذ ہوجائے گی۔ قضائے مبرم کے بارے میں:۔ یہاںملاعلی قاری رحمہ اللہ نے ایک اشکال قائم کیا کہ قضائے مبرم یعنی جو قطعی فیصلے ہیں اگر وہ دعا سے بھی نہیں بدلتے تو پھر دعا کا کیا فائدہ ہے؟ کیونکہ دعا مانگنے پر بھی وہ تو آکر ہی رہے گی۔تو فرماتے ہیں کہ دعا وہاں بھی کرنی چاہیے کیونکہ آپ کو کیا خبر کہ یہ قطعی ہے؟ مبرم ہے یا غیر مبرم؟ ہوسکتا ہے یہ بھی بدلنے والی ہو،آپ کو کیا کوئی وحی آئی ہے؟ کیا حضرت جبرئیل علیہ السلام آئے ہیں کہ یہ قضائے مبرم ہے؟ ہوسکتا ہے یہ معلق ہو، لہٰذا دعا کی سنت پھر بھی ادا کرو۔

05:53) بیوہ اور جس کی اولاد نہیں ہوتی اور معذور بچے جو گھر میں ہوں اُن کو ستاو مت اُن کی دعائیں لیں۔

09:32) حضرت شیخ کا اپنی والدہ کا تدفین کا واقعہ جب شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ بھی تشریف لائے اور سب کام سنت کے مطابق ہوا۔

13:23) ڈپلائی میمن قبرستان کا واقعہ جب وہاں ایک تدفین میں جانا ہوا۔

15:01) نئی بات دین میں یا تو شرک ہوگا یا بدعت ہوگی۔

15:22) تعزیت بس تین دن کے اندر کرنی ہے۔

18:02) حضور ﷺ نے کیا فرمایا..کہ قیامت کے دن میرا سب سے پیارا اور سب سے زیادہ نزدیک وہ ہوگا جس کے اخلاق اچھے ہونگے اور سب سے زیادہ برا اور دور وہ ہوگا جس کے اخلاق برے ہونگے۔۔

18:37) کامل ایمان اُس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہونگے۔۔

19:36) سنت پر کیسے عمل کریں۔

20:25) شکور کی تشریح پر ایک حکایت ایک اللہ کا نام شکور ہے...اللہ کا ایک نام شکور ہے جس کے معنی ہیں کہ تھورے سے عمل پر بہت زیادہ جزا دینے والا۔ اس پر مُلّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے ایک واقعہ بیان کیا تاکہ سمجھ میں آجائے کہ اللہ تعالیٰ کیسے شکور ہیں اور کیسے اپنے بندوں کے اعمال پر بے حد جزا دیتے ہیں۔ ایک شخص کی حکایت بیان کی گئی کہ ایک بزرگ نے اس کو خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ ’’مَافَعَلَ اللّٰہُ بِکَ‘‘ اللہ تعالیٰ نے تیرے ساتھ کیا معاملہ کیا۔ اس نے کہا: ’’حَاسَبَنِیْ رَبِّی‘‘ میرے رب نے میرا حساب شروع کیا۔ ’’فَخَفَّتْ کِفَّۃُ حَسَنَاتِیْ‘‘ میری نیکیوں کا پلہ ہلکا پڑگیا۔ میں نے سمجھ لیا کہ بس اب جہنم میں جانا پڑے گا۔ ’’فَوَقَعَتْ فِیْہَا صُرَّۃٌ‘‘ کہ ایک چھوٹی سی تھیلی آکر گری جس سے میری نیکیوں کا وزن بڑھ گیا اور نجات مل گئی۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے پوچھا: ’’مَاہٰذَا یَارَبِّیْ‘‘ اے میرے رب! یہ تھیلی کیا چیز ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’ہٰذَا کَفُّ تُرَابٍ اَلْقَیْتَہٗ فِیْ قَبْرِ مُسْلِمٍ‘‘ یہ وہ مٹی ہے جو اپنے ہاتھ سے تو نے ایک مسلمان کی قبر پر ڈالی تھی، وہی میں نے قبول کرلی تھی۔ آج اسی کے صدقہ میں تیری مغفرت ہوگئی۔

24:45) گاوں میں سڑک کی مثال اور پھر نصیحت۔

31:27) بدنظری کا عذاب..یہ اتنا بڑا گناہ ہے اتنا بڑا گناہ اور آسان سمجھا ہوا ہے۔

33:08) لمبی لمبی چھوڑنا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries