مجلس  ۱۰فروری    ۲۰۲۱عشاء :جس نے بدگمانی کی وہ محروم رہا        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  01:12) مفتی انوار صاحب نے شمائل ترمذی کی شرح خصائلِ ترمذی سے تعلیم کی ...حضور ﷺ کا حلیہ مبارک۔۔۔

05:16) صحابہ کرام کی شان میں آج گستاخیاں کرتے ہیں پتا ہی نہیں کہ ایمان چلا جاتا ہے صحابہ ہمارے ماں باپ سے بھی بڑھ کر ہیں۔

06:33) سنت پر عمل کا ثواب کہ جنت میں آپ ﷺ کے ساتھ رہے گا۔

06:54) حضور ﷺ نے کیا فرمایا..کہ قیامت کے دن میرا سب سے پیارا اور سب سے زیادہ نزدیک وہ ہوگا جس کے اخلاق اچھے ہونگے اور سب سے زیادہ برا اور دور وہ ہوگا جس کے اخلاق برے ہونگے۔

07:20) فحش گوئی کا مرض آج کتنا بڑھ گیا ہے۔

10:01) ایک اللہ والے کا عمل جب اُن کو پتا چلتا کہ فلانے نے میری غیبت کی تو مٹھائی بھیج دیتے تھے ایسا کیوں؟۔

11:00) سیاستدان کی بھی غیبت اور برائی مت کریں۔

11:56) کتنے لوگوں کو پتا ہے کہ بدگمانی حرام ہے۔

13:44) سب سے بڑا ذکر نماز ہے۔

14:06) نماز پڑھی تو کیسی پڑھی۔

15:04) قرآن پاک کتنا بڑا ذکر ہے آج تلاوت نہیں کرتے۔

17:05) عقل مند لوگ آسمان زمین میں غور کرتے ہیں۔۔

28:02) پہلی نظر کی تفسیر۔

28:49) حضرت موسی علیہ السلام اور تین چٹان کے بیج میں کیڑے والا واقعہ۔۔۔

29:40) ایک صاحب کے ہاں کل ڈاکو گھس گئے سب جمع پونجی لے گئے...کتنی ان لوگوں نے بدعائیں لی ہیں وہاں قیامت کے دن تو حساب دینا ہوگا۔

30:54) ایک صاحب کا اشکال مولانا عبدالحمید صاحب سے کہ تین چٹان کے بیج میں کیڑے کو اکسیجن کیسے ملی۔

31:54) اللہ تعالی حلیم ہے اور حلیم کا ایک مطلب جو انتقام لینے میں جلدی نہ کرے۔۔

36:26) ایک بوڑھے کا واقعہ کہ اللہ کے گھر دیکھنے کی کتنی تڑپ تھی کہ اللہ پاک نے توفیق دی کوئی اسباب نہیں تھے لیکن ایسا معاملہ ہوا کہ حج کرلیا۔

38:36) اپنے سے بدگمانی اور دوسروں سے خوش گمانی۔

40:51) بدگمانی پر ایک واقعہ۔ 41:28) حضرت عیسی علیہ السلام نے ایک شخص کو چوری کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا آپ چوری کررہے ہیں تو اُس نے قسم کھالی تو حضرت عیسی علیہ السلام نے یقین کرلیا جب قسم کھائی اور چھوڑ دیا۔

49:46) اللہ تعالی ہر ظلم سے پاک ہے..اللہ تعالی نے ہمیں ہر گناہ چھوڑنے کی طاقت دی ہے پھر ہمیں بچنے کا حکم دیا۔

52:04) گناہ چھوڑنے کے لیے کون سی طاقت چاہیے ایک عجیب مثال۔۔۔

56:36) فجر نماز کی سنتوں کی فضیلت۔

57:13) جماعت چھوڑنے کا کتنا بڑا گناہ ہے واقعہ۔۔

59:23) حضرت حاجی امداداللہ مہاجر مکی صاحب رحمہ اللہ کتنے بڑے اللہ والے تھے لیکن عشاء کے بعد سجدے میں سر رکھا اور فجر تک روتے رہے۔

59:51) چھوٹے بھای عظیم کا ذکر کہ حضرت والا رحمہ اللہ نے جب نام سنا تو پھر شعر پڑھا۔۔

01:02:26) حضرت شیخ کے بڑے بھائی سلیم بھائی رحمہ اللہ کا ذکر کہ جب حضرت والا رحمہ اللہ سے ملاقات ہوئی واقعہ۔۔

01:03:46) بھائی جان کا داڑھی کا واقعہ۔ بھائی جان حضرت سلیم صاحب کا انتقال سجدے کی حالت میں عصر کی نماز پڑھتے ہوئے ہوا

01:05:10) جہاں اللہ والوں کا تذکرہ ہوتا ہے وہاں اللہ کی رحمت برستی ہے اس لیے مزہ آتا ہے اللہ والوں کے واقعات سن کر۔۔

01:06:10) اتنا بیان ہوتا ہے لیکن ماں بہن بہو بیٹی معصوم بچوں کو بے دردی سے مارتی ہیں۔

01:07:29) آسمان پر جب جائیں گے تو کیا لے کر جائیں گے دوسروں کی آہ...اللہ بچائے۔

01:07:56) ایک شخص کا خواب کا واقعہ جو دوزخ میں جل رہا تھا۔

01:08:45) واراثت نہیں دی تو دوزخ کے انگارے کھا رہا ہے۔

01:10:10) حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کا جذب۔

01:16:57) درد بھری دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries