مجلس ۱۲فروری ۲۰۲۱عشاء :حسین شکلیں بگڑتی رہتی ہیں ان سے دل مت لگاؤ   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 02:06) بیان کے آغاز میں خصائل نبوی کتاب سے تعلیم ہوئی...سرمے کے متعلق پڑھا گیا کہ حضور ﷺ کی سرمے کی سنت کیا تھی۔

03:11) حضرت شیخ نے فرمایا کہ لیکن جو امرد ہو وہ سرمے کی سنے کیسے ادا کرے۔

03:44) ایک آدمی ہوتا ہے اعتراض کرنے والا اور ایک ہوتا ہے عمل کرنے والا۔

04:59) دل کے گلاس کو سیدھا رکھنا ہے۔

05:10) ایک نیا آدمی آیا اور اتنی اطاعت بہت آگے بڑھ گیا کیوں کہ بس اطاعت اطاعت اور ایک آدمی حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کے ساتھ دس سال رہا اور چھوڑ کر چلا گیا۔

05:50) کیوں چھوڑ کر گیا...کہا کہ میں آپ کے ساتھ دس سال ساتھ رہا میں نے آپ کی ان دس برسوں میں کوئی کرامت نہیں دیکھی۔

07:21) جب بھی ایسے حالات پیش آئیں طبیعت خراب ہو تو پہلے اللہ سے رجوع کریں۔

07:52) {اِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً اِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ وَاِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ اَلاَ وَ ھِیَ الْقَلْبُ} جب دل صحیح ہوتا ہے تو پورا جسم صحیح ہوتا ہے اور اس سے نیک اعمال صادر ہوتے ہیں اور جب دل خراب ہوت اہے پورا جسم خراب ہوجاتا ہے اور اس سے گناہ صادر ہونے لگتے ہیں لہٰذا اگر قلب کو پاکی نصیب ہو اور قالب کو اللہ تعالیٰ کی حفاظت نصیب ہو تو کام بن گیا اور ہم تقویٰ پاجائیں گے مگر قلب کو حفاظت صرف دعا سے نصیب نہیں ہوگی۔

09:27) زندگی کا مقصد بندگی ہے اگر بندگی نہیں تو پھر دل میں گندگی ہوگی۔

10:18) دل کے بارے میں کئی آیت ہیں لیکن ایک آیت کو لے لیں۔ یَوْمَ لاَ یَنْفْعُ مَالٌ وَّلاَ بَنُوْنَ... اِلاَّ مَنْ اَتَی اﷲَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ... قلب سلیم کیسے ہوگا؟۔

10:48) سارے انبیاء علیھم السلام نے دلوں پر محنت کی ہے۔

12:29) عشرہ مبشرہ۔

13:02) بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو نہیں پتا کہ امرد لڑکوں سے احتیاط کرنی ہے۔

14:47) شیخ کسی سے نفرت نہیں کرتا لیکن آپ چونکہ امرد ہے اس لیے احتیاط کرتا ہے اللہ والی محبت کا تعلق روح سے ہے جسم سے نہیں ہے۔

15:25) حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی امارد سے احتیاط حضرت امام محمد رحمۃ اللہ علیہ بہت حسین تھے، حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ درس میں ان کو پشت کے پیچھے بٹھاتے تھے تاکہ نگاہ نہ پڑے۔ علامہ شامی لکھتے ہیں: ’’ان ابا حنیفۃ رحمہ اللّٰہ تعالٰی کان یُجْلِسُ امام محمدٍ فی درسہ خلف ظہرہ مخافۃ عینہ مع کمال تقواہ۔‘‘ شامی لکھتے ہیں کہ حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ امام محمد کو بوجہ غایت حسن اور شدت جمال کے درس میں اپنی پشت کے پیچھے بیٹھاتے تھے، اپنی نظر کے خوف سے باوجود یکہ آپ کمال درجہ کے متقی تھے۔ میرے شیخ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جب چراغ کی روشنی کے سائے میں داڑھی ہلتی ہوئی نظر آئیت و پتہ چلا کہ داڑھی آگئی ہے تو فرمایا کہ امام محمد اب سامنے آجائو۔ سبحان اللہ! کیا تقویٰ تھا کہ عرصہ تک امام صاحب کو یہ بھی معلوم نہ ہوا کہ شاگرد کے داڑھی آگئی ہے۔ ہمارے بزرگوں نے اس طرح سے احتیاط کی ہے۔

16:39) حسن کا مدار انی ذات پر ہے کہ آپ کو کس سے مجاہدہ ہوتا ہے۔

18:05) ہمیں ہوش میں رہنا ہے کہ کسی وقت اللہ کا فضل ہوجائے ۔

20:12) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بھائی کو شہید کیا گیا اور ریاض سے آگے ایک جگہ جانا ہوا جہاں بارہ سو صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کو شہید کیا گیا۔

21:04) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو کس بے دردی سے شہید کیا گیا۔اور ہم لیلی کے چکر میں ہر وقت اور ْسے پڑھتے ہیں۔

21:53) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا حال ہے اُس قوم کا جو آنکھوں کا زنا کرتی ہے۔

23:44) حضرت علامہ ابن قیم جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں واقعہ۔۔

25:35) حضرت فضیل رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ۔۔

27:20) حضرت مفتی احمد ممتاز صاحب دامت کی غرفہ آمد کا تذکرہ۔

32:42) لڑکی مل گئی تو کیا ہوگا کپڑے ناپاک،دل زانی،آنکھ زانی ہر وقت ناپاک اور اللہ کے ہاں ہر وقت پاکی ہی پاکی۔۔

33:16) حرام عشق میں کیا ہوتا اگر دوسرا عاشق ہے اُس کو پتا چل گیا تو قتل کردے گا کہ تو کہاں سے بیچ میں آگیا اور اللہ والوں کے پاس کوئی آتا ہے تو اللہ والے چاہتے ہیں کہ یہ اوروں کو بھی لے آئے تاکہ سب اللہ والے بن جائیں۔

37:03) شب معراج سے متعلق ایک بات۔

37:45) جب اللہ کی محبت دل میں آئے گی تو فرمایا کہ یہ شعر پڑھے گا سیکڑوں مجنوں تیری جان میں ملے۔

39:06) کبھی کبھی ایسی حالت ہوتی ہے کہ بیان نہیں ہوتا۔

39:34) اللہ نے ایک ہی زندگی دی ہے۔

39:55) زندگی کی ہر سانس کو غنیمت سمجھناچاہئے ،موت آجانے پرایک سانس کی مہلت ہفت اقلیم کی دولت قربان کرنے پربھی نہ مل سکے گی۔ اختر جگ میں آئے ہو کچھ دیا دھرم کے کام کرو یہ وقت نہیں ہاتھ آئے گا جو کرنا ہے سو آج کرو

42:38) اکبر بادشاہ کا واقعہ۔

44:31) دل اللہ کے رہنے کی جگہ ہے... گیا حسن خوبانِ دلخواہ کا ہمیشہ رہے نام اللہ کا حسن کی شکلیں بگڑتی رہتی ہیں ان سے دل نہ لگائو۔

50:57) اکبر بادشاہ کا واقعہ مکمل فرمایا۔

54:20) حضرت ہارون الرشید کے صاحبزادے عامر بصری کا درد انگیز واقعہ اور اشعار۔۔ بادشاہ ہارون رشید کے صاحبزادے نے جو انتہائی زاہد نہ زندگی کی حالت میں دنیا سے رخصت ہو رہا تھا یہ دوشعر اپنے رفیق ابو عامر بصری کو بطور وصیت کے سنائے تھے۔ یَاصَاحِبِیْ لَاتَغْتَرِرْ بِتَنَعُّمِیْ فَالْعُمُرُ یَنْفَدُ وَلنَّعِیْمُ یَزُوْلٗ فَاِذ احَمَلْتَ اِلَی الْقُبُوْرِ جَنَازَۃً فَاعْلَمْ بِاَنَّکَ بَعْدَ ھَامَحْمُوْلٗ ترجمہ: اے ساتھی دنیا کی نعمتوں سے دھوکہ نہ کھانا۔عمر ایک دن ختم ہونے والی ہے اور نعمتیں تم سے ختم یا جدا ہونے والی ہیں۔ اورجب تم کسی جنازہ کو قبرستان لے جارہے ہو تو یقین کہ تم آج اٹھانے والے ہو اور کل تم اٹھائے جائو گے۔

58:03) معراج شریف کا ایک واقعہ بیان فرمایا۔شب معراج جب حضور ﷺ آسمانوں پر تشریف لے گئے تو ایک اہم واقعہ جو حضرت شیخ نے عجیب درد بھرے انداز میں بیان فرمایا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries