مجلس ۱۳فروری ۲۰۲۱فجر:اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کی ایک شان    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  01:12) رزق کی تکرار سے ہم نہیں گھبراتے تو دین کی باتوں کی تکرار سے بھی پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

01:58) رات معراج شریف کا واقعہ بیان ہوا عجیب معاملہ ہوا سب رورہے تھے۔

05:38) علامہ سید سلیمان ندوی کا واقعہ:. جانے کس انداز سے تقریر کی سید سلیمان ندوی رحمۃ اﷲ علیہ اتنا بڑا علامہ، عربی کا ادیب، شرقِ اوسط میں جس کا غلغلہ تھا، اور جو حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا شاہ اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کا پہلے مذاق اڑایا کرتے تھے کہ پیروں کے پاس کیا ہے، تھانہ بھون میں کیا ہے؟ لیکن جب ایک دفعہ حضرت حکیم الامت کی مجلس میں حاضر ہوگئے اور اس بوریہ نشین کی ایک ہی مجلس میں یہ حال ہوا کہ ستون پکڑ کر رونے لگے، آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور فرمایا کہ ہمیں تو خواہ مخواہ اپنے اوپر ناز تھا، علم تو اس چٹائی پر بیٹھنے والے کے پاس ہے ، پھر یہ شعر پڑھا پھر نہ پیدا شبۂ باطل ہوا آج ہی پایا مزہ قرآن میں جیسے قرآں آج ہی نازل ہوا

07:39) تصویر نکالنے سے متعلق نصیحت۔

08:28) جو بیان کرتا ہے وہ خود محتاج ہے بیان کرنے والا خود عمل کا محتاج ہے بیان کرنے والا دوسرے کو ہدایت نہیں دے سکتا ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

11:31) اللہ والی محبت کا انعام۔اللہ والی محبت کو اعمال پر مقدم کیوں کیا؟

15:08) اگر چاہتے ہو کہ دنیا میں جنت کا مزہ آنے لگے تو تین کام کریں فادخلی فی عبادی میرے خاص بندوں سے ملاقات کرو۔ وادخلی جنتی اور جنت کا درجہ بعد میں ہے۔ پہلے اہل اللہ کا درجہ ہے، پہلے اللہ والوں سے ملو جو میرے خاص بندے ہیں۔ جنت پر اہل اللہ کی فضیلت کی دلیل۔۔ فادخلی فی عبادی میں اللہ تعالیٰ نے اللہ والوں کو جنت پر فضیلت کیوں دی اس کا راز کیا ہے؟ اس کا استدلال عقلی کتنا کتنا عجیب وغریب فرمایا کہ عقلی دلیل یہ ہے کہ جنت مکان ہے، اللہ والے اس کے مکین ہیں، اور مکین افضل ہوتا ہے مکان سے۔ کیا دلیل ہے سبحان اللہ!

21:09) جو اہل اللہ کے ساتھ رہتا ہے تو رفاقت فی الدنیا رفاقت فی الجنۃ کا ذریعہ ہوگا۔

22:40) اللہ والے اللہ کے دروازے ہیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries