مرکزی بیان  ۱۱فروری ۲۰۲۱ :سب گناہوں کو چھوڑنے کا طریقہ اللہ کی عظمت ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

;04:00 امرد لڑکوں سے احتیاط پر اہم نصیحت، جو نفس پر اعتماد کرتا ہے وہی مرتا ہے،شیطان سے بڑا دشمن نفس ہے۔اور نفس سے وہی بچتا ہے جو اللہ کی رحمت کے سائے میں رہے گا، اور اللہ کی رحمت نامحرم کو دیکھنے سے ہٹ جاتی ہے۔

12:00 والدین کو اپنے لڑکوں کو سجا کر نہیں رکھنا چاہیے، سادہ رکھنا چاہیے ، شیخ کو بھی لڑکوں سے بہت احتیاط کرنی چاہیے، حضرت شیخ نے فرمایا کہ الحمدللہ تنہائی میں کوئی امرد نہیں آسکتا اور خدمت بھی نہیں کرسکتا۔

14:50 حضرت والا رحمہ اللہ کا امرد لڑکوں سے احتیاط کا واقعہ ، کچھ نوجوانوں سے حضرت والا کے پاؤں دبانے کی اجازت چاہی تو حضرت والا نے منع فرمایا اور نصیحت کی,حضرت والا نے ا تم میرے پاؤں مت دباؤ بلکہ اپنے نفس کو دباؤ, شیخ کے خالی پاؤں دبانے سے اللہ نہیں ملتے بلکہ نفس کی حرام تقاضوں کو دبانے اللہ ملتا ہے

18:00 مقتدا اور بیان کرنے والے کو اور زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔

18:30 مصطفیٰ بھائی نے شیخ کی محبت میں اشعار پڑھے۔

25:00 حضرت والا نے خطبہ پڑھ کر بیان شروع فرمایا

26:00 سب گناہوں کو چھوڑنے کا طریقہ اللہ کا ڈر اور خوف و عظمت ہے۔اور اپنی حرام خواہشات کو روکا تو جنت میں داخلہ ملے گا۔

28:00 اور اللہ کا خوف کہاں سے ملے گا، کونو ا مع الصادقین ، سچوں کی صحبت میں رہو۔اور اللہ والوں کی پہچان اور نشانیاں، مزید بہشتی زیور دیکھ لیں یا کسی بڑے دارالافتاءسے معلوم کرلیں۔شیخ کا منصب اور ذمہ داریاں

32:00 آپ ﷺ کی رسالت پر ایمان لائے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ایک لاکھ مرتبہ کوئی لاالہ الا اللہ کہتا ہے اور ایک مرتبہ محمد رسول نہیں کہتا تو ایمان قبول نہیں!

35:00 خواہشات کو الہ (معبود) نہ بناؤ! غصہ آئے گا لیکن اس پر عمل نہیں کرنا

36:00 ایک میاں بیوی کا ایک دوسرے کو طلاق دینے کا عبرت ناک واقعہ پھر غصہ ختم ہوا تو ہاتھ میں ہاتھ دئیے گھر چل دئیے، افسوس دین کا علم نہیں

39:00 اللہ کا مثل کوئی نہیں! اللہ ایک ہے، ان کی نشانیاں جگہ جگہ ہیں۔اللہ کو ساری خوبیوں کے ساتھ ماننا چاہیے۔

40:00 شکوک پیدا کرنے والوں سے بحث نہیں کرنی چاہیے، دین میں بحث نہیں ہے۔میڈیا پر اللہ کے دشمنوں کی باتیں سن کر پریشان ہوتے ہیں۔ جس کی قسمت میں ہدایت ہوتی ہے وہ اپنی غلطیوں کو صحیح کرواتا جاتا ہے۔

44:00 حضرت حکیم الامت تھانویؒ کے ملفوظات سے پڑھ کر سنایا۔عجیب مثال سے سمجھایا کہ اللہ کی بات ماننا اور رسول اللہ ﷺ کی بات ماننا کیا ہے ۔

45:00 علم اور تزکیہ میں ربط پر حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کی تقریر

48:00 جب تزکیہ نہیں ہوگا اخلاص نہیں ہوگا، تزکیہ سے اخلاص آئے گا تو عمل قبول ہوگا۔

52:00 گھر جاکر پڑھانے والے قراء کرام اور آن لائن پڑھانے والوں کو نصیحت

53:00 ,کتاب پڑھ کر تزکیہ ہونے کی غلط فہمی کا جواب خالی کتاب دیکھ کر سیکھنے پر نصیحت پر مثال صحابہ کرام کے قلوب کا تزکیہ حضور ﷺ کے ذریعے سے ہوا، صحابہ سے تابعین ، ابعین سے تبع تابعین اور قیامت تک سلسلہ چلے گا۔

56:00 دینی مسائل پوچھنے کی اہمیت اور آداب

57:00 پانی پینے اور کھانا کھانے کے آداب کا بیان اور اس پر حضرت پھولپوری ؒ کے پاس ایک صاحب کی لالچ کا واقعہ کہ عجیب انداز سے لقمہ بنا کر کھانا کھارہے تھے، حضرت نے دسترخوان سے اٹھا دیا،

1:00:00 اصلاح یہ ہے کہ اخلاق حمیدہ آتے جائیں اور رزیلہ (برے) اخلاق جاتے جائیں

1:0100 قیامت تک ایسے اللہ والے شمس تبریزآتے رہےہیں جو مولوی روم کو مولائے روم بناتے رہے ہیں۔اصلی خانقاہ کیا ہے؟ خانقاہ اسے کہتے ہیں جہاں اللہ کی محبت سکھائی جائے۔

1:02:00 ہر نعمت کا حق یہ ہے کہ صحیح جگہ استعمال ہو، آنکھ ، کان ، پاؤں صحیح استعمال

1:04:00 1987 بنگلہ دیش کا حضرت والا کا بیان ، علم نافع کی چار شرطیں حضرت مفتی محمود الحسن گنگوہی ؒ نے بیان فرمائیں ہیں۔ حضرت ہردوئی ؒ کا استاد حضرت مفتی محمود الحسن گنگوہی ؒ کا ادب ادا کرنے کا واقعہ

1:06:00 دین میڈیا کا محتاج نہیں،

1:09:25 سیما کی ت تفسیر۔

1:10:07 بدنظری کرنا دلیل ہے کہ دل میں اللہ کا پیار نہیں آیا اس کا دل نور سے خالی ہے۔ حضرت والا رحمہ اللہ کا ایک شعر روح المعانی سے متعلق۔ حدیث پاک من عشق وکتم والی بیان فرمائی۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کبھی اپنے دینی مربی کے ساتھ سفر بھی کرو۔ حدیث پاک جو جس قوم کی مشابہت اختیار کرے گا اُسی کے ساتھ حشر ہوگا۔ ویلن ٹائن ڈے،عشق مجازی کا تہوارفحاشی عریانی کا تہوار۔۔۔۔ ویلن ٹائن کون تھا؟پورا قصہ،جس گیٹ پر اس کو پھانسی دی گئی ،پاکستان میں ویلن ٹائن منانے والے کون ہیں؟تین طبقے۔ اللہ جس کو چاہتا ہے اس کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ بدکار عورتوں کے جذ کا واقعہ

:01:24:10 ایک ہندو بچی ہیرا کا جذب کا واقعہ کہ اسلام لانے پر چچا نے جلا ڈالا اور پھر اللہ تعالی نے بچی کے والد اور چچا والدہ سب کو ایمان کی دولت سے نواز دیا۔

 01:30:00 ایک لڑکی عائشہ  کا واقعہ جو ہندو تھی۔پھر مسلمان ہوئی ، جذب کا عجیب واقعہ ، اللہ ان جذب کے واقعات سے ہمارے گھر والوں کو جذب فرمالے۔بہت درد سے روتے ہوئے سنایا اور اس پر درد بھری نصیحتیں فرمائیں!

1:49:30 درد بھری دُعافرمائی

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries