;

اتوارمرکزی مجلس ۱۴فروری ۲۰۲۱ :دینی اعمال کی بقا کے لئے صحبت اہل اللہ بہت ضروری ہے    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

; 06:29) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے شیخ الحدیث حضرت مولانا منصورالحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کے نعت شریف کےاشعار(عشقِ مولی کا نشہ جن کو عطاء ہوتا ہے)پڑھ کر سنائے۔۔

12:35) پھر شیخ الحدیث حضرت مولانا منصورالحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کے دوسرے نعت شریف کے اشعار (کونین کرے حق پر فدا آپ کی مانند)پڑھ کر سنائے۔

20:45) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا استغناء کا ایک واقعہ کہ جب جامعہ بن رہا تھا تو دو آدمی سات کڑور کا کام تھا سب دینے کے لیے تیار تھے لیکن حضرت والا نے منع فرمادیا۔

22:11) ابرہہ نے جب کعبے کو گرانے کا ارادہ کیا نعوذباللہ...واقعہ۔ ایٹم بم کہاں سے ایجاد ہوا۔

23:51) فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ...اللہ پاک ایسا ہی عذاب ان پر بھجیں جیسا عذاب ابرہہ پر آیا یا اللہ ابابیل کے ذریعے ان کا ستیاناس کردے جس نے آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کی۔

28:55) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کی دین پھیلانے کی تڑپ۔

31:20) شیخ ہر کے پیچھے نہیں لگے کہ آپ نے عمل کیا آپ نے بیوی کو تو نہیں مارا..ہمارا کام ہے کہ خود اپنی اصلاح کرائیں۔۔

36:15) ایوب خان اور شاستری کا واقعہ .

. 40:04) دین داری سو فیصد شریعت و سنت کی اتباع کا نام ہے۔

41:55) اشد اور شدید کا الیکشن۔ ایم این اے پولنگ بوتھ پر پہنچا تو سب لوگ اس کو مبارک باد دینے لگے۔ کہنے لگا کہ ابھی باقی پولنگ بوتھ کے نتائج باقی ہیں۔ نماز کے بوتھ پر نمبر پڑے۔ ماں باپ کے بوتھ پر کتنے نمبر پڑے؟ حج فرض ہوگیا مگر حج نہیں کررہے۔

47:10) گناہوں کی نحوست کی وجہ سے اور معافی نہ مانگنے کی وجہ سے دل سیاہ ہوجاتا ہے۔

47:48) ملیر کے امین بھائی کی دوکان کا ذکر کہ ایک وقت بھی نماز کے اوقات میں انکی دوکان کھلی ہوئی نہیں دیکھی حالانکہ اتنا بڑا اسٹاف اور کپڑے بدلنا کیونکہ کام ایسا ہے کہ کپڑے کالے ہوجاتے ہیں اور مین روڈ پر دوکان کسی نے کہا کہ یہ تو مشکل کام ہے تو امین بھائی نے کہا کہ رزاق اللہ ہے میں کچھ نہیں جانتا نماز کے وقت میں بس نماز...ماشاء اللہ۔

49:06) کبر کی حقیقت..جس کے دو جز ہیں حق بات کو قبول نہ کرنا اور کسی انسان کو حقیر سمجھنا۔۔

50:09) ایک جگہ ہم بیان کے لیے جارہے تھے تو ابھی تک دل پر غم ہے کہ بیوٹی پارلر گناہ کے کام ہورہے ہیں اور یہ لکھا ہوا تھا ان اللہ یحب الجمال نعوذ باللہ ابھی تک دل پر غم ہے کہ عقل نہیں گناہ ہو رہے ہیں اور کیا لکھا ہے گناہ کبیرہ کررہے ہیں گندی تصویریں لگی ہیں اور حدیث پاک لکھی ہوئی ہے۔

51:22) شوہر کے لیے میک اپ منع نہیں لیکن جائز میک اپ ہو۔۔

52:07) دین پر استقامت اور اعمال کی بقاء کے لیے اللہ والوں کی صحبت کتنی ضروری ہے (بانیِ تبلیغ حضرت مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ کا اپنا عمل)...حضرت شیخ نے پڑھ کر سنایا۔۔

53:05) دل کی ٹیونگ کی بھی ضرورت ہوتی ہے جس کی ورکشاپ خانقاہیں ہیں۔

54:26) تزکیہ نفس بغیر اہل اللہ کی صحبت کے نہیں ہوتا...چاہے مبلغ ہو،مفسر ہو،بڑا عالم ہو،شیخ الحدیث ہو۔۔

56:30) بڑی مونچھ رکھنا کیسا ہے۔

58:20) . چار عذاب کی وعید..تین قسم کے لوگوں کو چار عذاب ہونگے۔۔ .(۱)’’لَایُکَلِّمُہُمُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ‘‘ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن شفقت سے بات نہیں کریں گے۔ (۲)’’ولَایَنْظُرُ اِلَیْہِمْ‘‘ اللہ تعالیٰ رحمت کی نظر سے نہیں دیکھیں گے... (۳)’’ولَایُزَکِّیْہِمْ‘‘ ان کو توفیقِ اصلاح نہیں دیں گے اور (۴)’’وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ‘‘ وہ تین لوگ کون ہیں؟پہلا...ٹخنہ چھپانے والا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’مَااَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَیْنِ مِنَ الْاِزَارِ فِی النَّارِ‘‘ اے ایمان والو! جتنا تمہارا ٹخنہ چھپے گا، چاہے جبہ ہو، چاہے کرتا ہو، ازار ہو، توب ہو، اتنا حصہ جہنم میں جلے گا۔

59:11) ور دوسرا جھوٹ بول کر سودا بیچنا۔۔۔

01:01:03) اور تیسرا احسان کرکے جتلانا۔۔

01:03:09) اللہ اور آپ ﷺ کے بعد والدین کا حق ہے اور پھر دین استاد کا اور پھر شیخ کا۔

01:03:34) لیکن جس کے دل میں رائی برابر بھی تکبر ہوگا وہ بات نہیں مانے گا۔

01:03:41) ایک صحابی نے عرض کیا کہ ’’یارسول اللہ انی حمش الساقین۔‘‘ میری پنڈلیاں سوکھ گئی ہیں، بیماری ہوگئی ہے مجھے مستثنی کردیجئے کہ میں ٹخنہ چھپالوں تاکہ میر اعیب چھپ جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے شخص! بیماری تو اللہ کی طرف سے ہے، نافرمانی تیری طرف سے ہوگی۔ امالک فی اسوۃ کیا میرے اندر تیرے لیے نمونہ نہیں کہ میری لنگی کتنی اونچی رہتی ہے۔ آپ ﷺنے فرمایا کہ اے میرے صحابی! لاتسبل اپنا ٹخنہ مت چھپایا کرو۔ فان اللہ لا یحب المسبلین اللہ تعالیٰ ٹخنہ چھپانے والوں سے محبت نہیں خرتا۔

01:05:08) شیطان تکبر کی وجہ سے اللہ سے ہی لڑ گیا اور اب دیکھا اُس نے کہ میں تکبر کی وجہ سے برباد ہوا اب قیامت تک لوگوں پر وہ اسی کی محنت کرے گا۔۔

01:05:45) انعام یافتہ چار ہیں نبیین،صدیقین شہدا اور صالحین۔ وَمَنْ يُّطِعِ اللہَ وَالرَّسُوْلَ اپنے جن بندوں پر ہم نے انعام نازل کیا یعنی انبیاء، اولیاء صدیقین، شہداء اور صلحاء ان اللہ والوں کے ساتھ رہو وَحَسُنَ اُولٓئِکَ رَفِيقًا۔۔انہیں اپنا رفیق اور ساتھی بنالو کیونکہ یہ لوگ کیا ہی اچھے رفیق اور ساتھی ہیں۔

01:07:04) یہ حقیر سمجنا ہی تباہی کے لیے کافی ہے کہ دوسروں کو حقیر سمجھنا ہے۔

01:08:32) ماں بہن بہو بیٹیوں کو نصیحت کہ آپ لوگ شہزادیاں ہیں آپ لوگ گھر میں رہ کر شوہر بچوں کی خدمت کریں بچوں کو اللہ والا بنائیں۔

01:09:17) آپ ﷺ کی شان میں گستاخی ہورہی ہے اور کیا کہہ رہے آزدی چاہیے۔۔

01:11:22) ہمیں کوئی شوق نہیں میڈیا پر آکر دین پھیلانا۔۔

01:12:55) دنیا کا فائدہ سامنے ہے اُس کو حاصل کرتے ہیں اور نقصان سامنے ہے تو اُس سے بچتے ہیں لیکن آخرت کا نفع و ضرر سامنے نہیں تو اُس سے بچنے کی فکر نہیں۔۔

01:13:43) گناہوں کی نحوست کی وجہ سے رزق تنگ ہوجاتا ہے۔

01:14:06) اور صدیقین کے سروں سے سب سے آخر میں تکبر اور جاہ نکلتا ہے..تکبر کا بتادیا کہ دو جز ہیں۔۔ 01:14:24) جاہ کیا ہے کہ دوسروں کو حقیر نہیں سمجھتا لیکن لوگوں میں بڑا بننے کا شوق اور لوگوں میں تعریف چاہنا حُبِ جاہ کی بیماری کہلاتی ہے جس کی وجہ سے انسان حق بات قبول کرنے سے محروم رہتا ہے۔

01:18:16) اللہ کے آگے رونے کا طریقہ اگر اولاد نافرمان ہے عمل نہیں کرتی۔

01:18:54) وہ شخص جنت میں داخل نہ ہوگا جس کے دل میں رائی برابر بھی تکبر ہوگا۔۔

01:19:50) بقیہ حصہ مکمل فرمایا...دین پر استقامت اور اعمال کی بقاء کے لیے اللہ والوں کی صحبت کتنی ضروری ہے (بانیِ تبلیغ حضرت مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ کا اپنا عمل)...حضرت شیخ نے پڑھ کر سنایا۔۔

01:22:23) پہلے اللہ تعالی نے نیکی کی طاقت دی پھر ہمیں عمل کا حکم دیا اور پہلے ہر گناہ سے بچنے کی طاقت دی پھر اپنے بچنے کاحکم دیا۔

01:23:07) بے حیائی کی جگہ پر کیسے نظر کی حفاظت ہوسکتی ہے جبکہ آج ہر جگہ لڑکیاں ہی لڑکیاں ہیں۔۔

01:25:22) گناہ اور نظر کی حفاظت سے بچنے کا طریقہ۔

01:29:21) ایک جعلی عامل کی چکر بازی کہ دادا کا انتقال نہیں ہوا اور دادا کی روح منگالی۔;

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries