;

 مجلس ۱۵فروری ۲۰۲۱ عشاء :شہوت اور بدنظری بہت بری بلا ہے  !    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  00:28) مفتی انوار صاحب نے شمائل ترمذی کی شرح خصائلِ ترمذی سے تعلیم کی ...حضور ﷺ کا حلیہ مبارک۔۔۔ .

. 03:48) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی ایک مثال کہ ایک آدمی گھوڑا لینے جارہا تھا اور ان شاء اللہ نہیں کہا پھر کیا ہوا۔واقعہ۔

۔ 04:48) دین بہت ہی آسان ہے۔

05:08) وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَیْئٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوْعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْاَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِیْنَ الَّذِیْنَ اِذَآ اَصَابَتْہُمْ مُصِیْبَۃٌ قَالُوا اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ قیامت تک کے ایمان والوں کو خطاب ہے کہ ہم ضرور ضرور تمہارا امتحان لیں گے۔ وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ کے معنی امتحان لینے کے ہیں۔

05:57) نقصان جو ہوا اُس میں کس کا فائدہ ہے چار باتیں ہیں جس میں سے ایک کہ ہمارا ہی فائدہ ہے۔

06:45) صبر کی چوتھی تفسیر کہ چہرے سے بھی پتا نہ لگے۔۔

08:23) قیصر و کسریٰ کے محلات کا ذکر۔ 08:52) شیخ کہہ کہہ کر تھک گیا کہ چہرہ پر ہنسی ہو۔۔

10:23) اللہ تعالی تو ظلم سے پاک ہے تو پھر کیوں ایسا چہرہ رکھتے ہو نعوذباللہ!اللہ نے غم دے کر ظلم کیا ہے نہیں نہیں۔۔

11:07) ایک نیا آدمی آیا ہنس رہا ہے اور جاتے ہوئے بتایا کہ میں کینسر کا مریض ہوں لیکن غم کو قریب آنے نہیں دیتا کیونکہ اللہ کو یہی منظور ہے۔

11:58) تقوی کا انعام کہ کام آسان اور رزق آسان ہوجائے گا۔مشکلات سے اللہ تعالی ایکزٹ دیں گے۔۔

13:40) چاہیں جتنی اللہ تعالی نعمتیں دے دیں لیکن خالقِ جنت سب کچھ ہے۔۔

14:25) غصہ آئے گا لیکن در گذر کرے گا۔

14:54) کتنا سمجھاتا ہوں لیکن پھر بھی نہیں سمجھتے رونا آتا ہے۔

16:55) جب شیخ کہے کہ چہرے پر ہنسی لاؤ تو بس ختم اتباع کرو۔

17:13) صبر کی تین تفسیر اور چوتھی حضرت والا رحمہ اللہ کی تفسیر ہے۔

19:12) عامل بابا اور اثر۔۔

20:15) آج ایک نوجوان آٗے گھبرائے ہوئے کہ اثر ہے عامل بابا نے بتایا پھر اُس کو ہنسایا اور کہا کوئی اثر نہیں جس عامل کے پاس جاو گے وہ کہے گا کہ اثر ہے بس ہر وقت کہیں گے کہ اثر ہے ماں کو بیٹے سے لڑوادیا،باپ کو لڑوادیا،میاں بیوی کو لڑوادیا ہر وقت بس اثر کہ فلانے نے اثر کیا ہے۔نوجوان بہت خوش ہوکر گیا کہ کوئی اثر نہیں بس تینوں قل صبح و شام پڑھو اور پھر بے فکر ہوجاو۔

23:04) فارسی کا ایک شعر۔

24:19) بندش پر عاملوں کی چکر بازیاں کہ نئے لوگوں کو کیسے پھساتے ہیں۔

25:38) چیلہ اور گرو۔۔

27:04) ماریشش میں چڑیا گھر میں گدھا۔

29:12) تمباکو پان سگریٹ وغیرہ پر نصیحت۔۔ مسجد میں کچا لہسن اور پیاز کھا کر آنا منع ہے تو پھر سگریٹ؟۔۔

29:55) اللہ تعالی نے بچے کی منہ سے پرورش کیوں نہیں کی نال کے ذریعے کیوں کی؟

31:20) ہر وقت گٹکا نماز میں بھی منہ میں گٹکا رمضان میں روزہ اور نسوار لگائی ہوئی ہے۔۔

33:10) بچے ہر وقت پان دس روپے والی چپس کھارہے ہیں اتنا نقصان دہ ہیں لیکن بس ہر وقت چپس۔۔

34:49) اتنے گٹکا کھانا بیوی پریشان۔۔منہ سے بدبو آرہی ہے اتنی سڑی ہوئی بدبو ہر وقت پکچاریاں مارنا جاو دیکھو حضور ﷺ کتنا صفائی کو پسند فرماتے تھے کتنی مسواک کرتے تھے اور یہاں۔۔۔

36:32) ایک سچا واقعہ نوجوانوں کا جو بس میں سفر کے وقت گالیاں۔۔

38:07) اللہ تعالی کی ڈھیل ہے کہ انتقام لینے میں جلدی نہیں کرتے۔۔اللہ تعالی حلیم ہیں۔

39:55) اصلی خانقاہ کون سی ہے؟۔۔

42:47) ایک آدمی گدی پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھ رہا تھا۔

43:37) ایک جعلی عامل کی چکر بازی جو کہتا تھا کہ میں خانہ کعبہ میں نماز پڑھتا ہوں۔

46:06) والد صاحب کی طبیعت ناساز۔۔۔نصیحت کہ خوب خدمت کرو لیکن غم کو اپنے اوپر سوار مت کرو۔۔

47:33) تکبر اکڑ آج نہیں جاتی جس کو شیطان نے مردود کیا۔۔

48:00) آج ماں باپ اور ساس سسر ہمیں وائرس لگتے ہیں۔۔

48:23) بوڑھوں کو نظر کی حفاظت کتنی کرنی چاہیے۔۔

49:27) نامحرم کو دیکھنے پر ہی اللہ کا عذاب ہے۔

49:42) ہمیں جان لڑا کر زیادہ نظر کی حفاظت کرنی ہے۔

53:13) معصوم بچیاں تین تین سال کی فجر کے وقت میں وین میں جارہی ہے یہ بچیاں بوجھ ہیں آج ایجوکیشن کو نعوذباللہ خدا بنا رکھا ہے صبح سے پیمپر پہنا ہوا پھر بیماریاں نہیں لگے گیں؟فجر نماز والدین نہیں پڑھ رہے اور فجر سے پہلے وین کے انتظار میں کھڑے ہیں۔۔

55:18) آج ایک دوست کو سمجھا رہا تھا جس نے بیوی پر ظلم کیا اُس کو سمجھایا اور بیوی رابعہ بصریہ کہ اپنے والدین کو کچھ نہیں بتایا۔

01:00:05) دل میں مولی کے بجائے لیلی آگئی۔۔

01:00:49) فلاح بہت بری دولت ہے جو خوش نصیبوں کو ملتی ہے۔

01:01:24) تزکیہ نفس فرض ہے۔

01:07:01) شہوت کی بلا بہت بھاری بلا ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries