;

 مجلس ۱۶فروری ۲۰۲۱ عشاء :درس  مثنوی محبت و معرفت سلسلہ نمبر۴۶   !    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

; 16:01) سفر کی ترتیب انشاء اللہ بن چکی ہے،دین کے کام سے متعلق کہ اس کی فکر رکھنی چاہیے،غرفہ میں رات کو تو مسئلہ نہیں لیکن دن کے وقت کا مسئلہ ہے مولوی فرحان کا دیکھنا ہے،جنات سے متعلق ،حضرت والا رحمہ اللہ کی بات کے ولیمے کی دعوت دی جب حضرت نے تصویروں سے متعلق کچھ فرمایا تو کہنے لگے آپ یہیں سے دعا کر دیں تو اسی طرح آج ایک صاحب آئے تھے ختم بخاری کے سلسلے میں تو حضرت نے تصویروں کا بتایا تو کہنے لگے کے آپ کو پھر کبھی بلائیں گے،شیخ کی غیر موجودگی میں مجلسوں کو آباد کرنا۔

16:04) حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب ، مولانا فرحان صاحب اور حافظ مولاناعدنان صاحب کی خلافت کا ذکر کہ بڑے حضرت نے انہیں خلافت دی،عیسائی کا ذکر جس کو بیوی نے باہر نکال دیا تھا تو حضرت کی کتاب سے کچھ پڑھ کر سنایا تو بدل گئی۔

19:23) ۱۸ ویں پارے میں اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق کا ذکر کیا ہے عجیب وغریب مضمون ہے دل چاہتا ہے کہ ابھی پڑھوں،گناہوں کی وجہ سے ہم اللہ والے نہیں بن رہے،نماز ذکر و غیرہ کے ساتھ ساتھ گناہوں اور غصے وغیرہ سے بچنا،چین سکون اور اطمینان اللہ تعالیٰ کی یاد میں ہے،دشمن کی گود میں کسی کو نیند آتی ہے؟آپ ﷺ کا تذکرہ بھی عبادت ہے۔

19:23) شمائل کبرٰی:آپ ﷺ کا حلیہ مبارک کیسا تھا مختلف احادیث مبارکہ۔

02:42) شیخ ہو لیکن شریعت و سنت کی پیروی والا۔

03:50) حضرت سلیمان علیہ السلام کے تخت کا واقعہ کے ایک شخص نے دیکھ کر سبحان اللہ کہا،اللہ تعالیٰ کی نشانیاں یہ ہمیں سبق دلاتی ہیں،مختلف قوموں پے عذاب کا ذکر یہ سب ہمارے لیے سبق ہے،جب ایمان ہے تو پھر ہم کیوں گناہ کرتے ہیں؟ایک دوست کا ذکر جس کی ابھی شادی ہوئی ہے وہ چالیس دن لگانا چاہتا تھا،ہنی مون سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کی بات۔

12:21) درسِ مثنوی:حسن فانی ہے،وقت لگانے والے ایک شخص کو زیادہ جاگنے پر نصیحت،زیادہ ذکر کرنے سے متعلق ایک شخص کا ذکر جو ۱۰۰۰،۱۰۰۰مرتبہ ذکر کرتا تھا تو حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کو بتایا۔

20:34) ۱۹۹۵ءمیں حضرت شیخ کا حضرت والا رحمہ اللہ کے ساتھ افریقہ کا سفر جس میں حضرت نے ذکر نہ کرنے سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ سے پوچھا تو حضرت والارحمہ اللہ نے ماں کے قرب والا جواب دیا، کس وقت کیا کرنا ہے دین ہمیں یہ سِکھاتا ہے،شیخ کی جسمانی اور روحانی اولاد کے لیے دعا ہوتی ہے،جو لوگ آسکتے ہیں وہ لائیو بیان نہ سنیں۔

28:33) درسِ مثنوی:بے ریش لڑکوں کو دیکھنا اور ان سے اشعار پڑھانا،حضرت والا رحمہ اللہ سے جوڑنا اللہ اس کی قدرکی توفیق عطا فرمائے،حضرت والا کا قبرستان جانے کا ذکر،ایصال و ثواب کرنے سے متعلق کہ کبھی کس صحابی کو کر دیا کبھی کس کو،اسی طرح آپﷺکو بھی،درسِ مثنوی سے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی احتیاط کا ذکر۔

36:46) معراج شریف،حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ آپ ﷺسے پہلے کیسے پہنچ گئے؟

38:30) پرچیاں،حضرت نے فرمایا کہ جس کے والدین بیمار ہوں یا اہلیہ حمل سے ہو ولادت قریب ہوتو وہ سفر پر جانے کے لیے نام نہ لکھوائے،حضرت والا رحمہ اللہ کا ساوتھ افریقہ کا واقعہ جس میں مولانا ابراہیم صاحب جانا چاہتے تھے تو حضرت نے ان کو منع فرمایا تھا کہ آپ کی اہلیہ حمل سے ہے ۔داد شیخ دامت برکاتہم کے کسی خاص کام کے لیے دعا کی درخواست۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries