;

 مجلس ۱۷فروری ۲۰۲۱ عشاء :بچوں کی تربیت میں محبت اور شفقت کا معاملہ غالب رکھیں!    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 01:24) مفتی انوار صاحب نے شمائل ترمذی کی شرح خصائلِ ترمذی سے تعلیم کی ...حضور ﷺ کا حلیہ مبارک۔۔۔

07:01) اللہ تعالی خود رائی کی لعنت سے بچائیں یہ تکبر ہے بس میں ہی صحیح ہوں..چھوٹا بھی اگر صحیح بات بتائے تو ماننی چاہیے لیکن خود رائی اور تکبر والا نہیں مانے گا۔

07:57) سیاست دان کو بھی برا بھلا مت کہو اور ایسی بات بھی نہ کہو کہ اشعارہ ہوجائے۔

11:59) ظاہر اللہ کا انعام ہے..جو داڑھی رکھے شیخ کو بتانا چاہیے خوشی ہوگی۔۔

12:46) داڑھی آپ ﷺ کا باغ ہے اگر کوئی داڑھی منڈالے اور آن بند کردے تو اُس کے لیے نصیحت کہ آنا مت چھوڑیں۔

15:09) جرعہ خاک آمیز چوں مجنوں کند صاف گر باشد ندانم چوں کند تم لوگ گناہوں میں ملوث ہو پھر بھی اﷲ کے نام سے مست ہو رہے ہو جب یہ خاک ملا ہوا گھونٹ تمہیں مست کر رہا ہے تو صاف گر باشد ندانم چوں کند اگر کسی دن تم تقویٰ کے مقام پر پہنچ جائو گے اور اﷲ کی محبت کی صاف والی شراب، گناہوں کی گندگیوں کی ملاوٹ سے صاف والی شراب پیو گے تو میں نہیں کہہ سکتاکہ وہ شراب تمہیں کس مقام پر پہنچائے گی۔

15:24) ابھی گناہ کرنے کے ساتھ جب بیان سننے اور عبادت کرنے میں مزہ آرہا ہے جب گناہ چھوڑیں گے تو پھر مزے کا کیا عالم ہوگا۔

17:43) کسی کو بھی حقیر نہیں سمجھنا ایک واقعہ۔۔

18:38) حقیر سمجھنا یہ تباہ کرادیتا ہے۔۔

19:36) ایک بادشاہ کے پیٹ میں گیس بھر گئی واقعہ۔۔کہ اللہ والے نے دم کیا تو ٹھیک ہوگئے ۔۔

22:56) اللہ والے کے کلام کا اثر

24:16) بچوں کی تربیت کا انداز۔

24:30) اولاد بیوی بچوں کو حلال اتنا دو کہ حرام کی طرف نہ جائیں۔

29:25) اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہیں۔

29:39) سات پشت کا بھینگ منگا...ایک بھک منگے کا واقعہ:۔ کہ ایک بھک منگے کو اللہ تعالیٰ نے سلطنت دی۔ اس طرح کہ رات کو بادشاہ مرگیا اور اس کے کوئی جانشین اولاد نہیں تھی تو پارلیمنٹ میں یہ طے ہوا کہ صبح صبح شاہی محل کے دروازے پر جو سب سے پہلا انسان آئے گا اسی کو بادشاہ بنائیں گے۔ بس صبح ہی صبح ایک بھک منگا پہنچ گیا جو سات پشت سے بھک منگا چلا آرہا تھا۔ کہا اللہ کے نام پر روٹی دو۔ بس کیا کہنا تھا سب سپاہیوں نے پکڑلیا۔ یہ پہلے تو بہت گھبرایا کہ کون سا جرم کیا مگر جب نہلا دھلاکر اس کو شاہی لباس پہنایا تب وہ سمجھا کہ ارے اللہ تعالیٰ نے مجھ بھک منگے کو بادشاہ بنادیا۔ بس فوراً مزاج بدل گیا۔ اللہ تعالیٰ نے آدابِ سلطنت سکھادئیے اور سارے فیصلے صحیح کردئیے۔ فرامین شاہی جاری کردئیے۔ اس کے بعد دو وزیروں سے کہا ارے وزیرو! میری بغل میں ہاتھ لگاکر مجھے اُٹھائو اور جیسے اپنے بادشاہ کو لے چلتے ہو مجھے لے چلو۔ ایک وزیر نے کہا حضور اب تو آپ بادشاہ ہیں۔ اگر جان بخش دیں تو ایک سوال کروں؟ کہا معاف ہے۔ وزیر نے کہا آپ تو سات پشت سے بھک منگے تھے یہ شاہی فیصلے آپ نے کیسے کیے اور یہ آدابِ سلطانی آپ کو کیسے معلوم ہوگئے؟ آپ نے توبادشاہوں کو کبھی دیکھا بھی نہیں۔ اس نے کہا جو خدا ایک بھک منگے کو سلطنت عطا کرسکتا ہے وہ آدابِ سلطنت بھی سکھاسکتا ہے۔ اسی طرح جو اللہ کسی کو ولی بناتا ہے تو آدابِ ولایت بھی اس کو سکھادیتا ہے۔

33:33) جو میلی آنکھوں سے پاکستان کی طرف دیکھے یااللہ اُس کی آنکھوں کو پھوڑ دیں۔

36:24) اہم نصیحت اور پھر نصیحت سے کیا سبق ملا۔۔

37:35) کفار کی نقل کا اثر پڑھتا ہے انگریزی سیکھنا بولنا منع نہیں لیکن انہی کی طرح منہ تیڑا کرکے بولنا۔

39:32) نئی مسلمان خاتون کا تذکرہ۔

42:05) اصل ساس..واقعہ بیٹے نے بیوی پر ظلم کیا گلا دبا دیا تو ساس نے بیٹے کی پٹائی کی یہ کسی کی بیٹی ہے تیری ہمت کیسی ہوئی دوسرے کی بیٹی پر ظلم کرنے کی یہ ہے اصل ساس کہ بہو کی اتنی فکر کہ بیٹے کو مارا۔

44:21) حضرت پھولپوری رحمہ اللہ نے ایک نوجوان کو دانٹ دیا حضرت معافی مانگنے اُس کے گھر پہنچ گئے۔

44:35) بچوں کی بھی عزتِ نفس ہے۔۔

47:00) ایک خاتون جو اپنے معصوم بچے کی پٹائی کرتی تھی پھر پٹائی کرنی چھوڑ دی لیکن دانٹ دیتی ہے نصیحت۔۔۔

48:26) اصلاح اخلاق پڑھ کر دیکھ لیں اور حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بہشتی زیور پڑھ کر دیکھ لیں کیا لکھا کہ معصوم بچوں کی پٹائی کرنے والا کا کیا حال ہوگا۔۔

49:33) یہ کیسی توبہ ہے کہ پھر وہی غلطی۔۔۔

52:20) لڑکا اور لڑکی حرام عشق میں جارہے تھے کہ لڑکی بوڑھے ٹکرا گئی تو نوجوان نے بوڑھے کو تھپڑ ماردیا پھر کیا حال ہوا نوجوان کا۔۔

59:15) ملک الموت پر حدیث پاک۔۔

01:03:00) خواتین کو نصیحت کہ مارکیٹوں کو چھوڑو۔۔

01:04:55) مارکیٹ اور رمضان۔۔۔

;

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries