;

مرکزی بیان  ۱۸فروری ۲۰۲۱  :تخلیقِ انسانی اور دلیل قیامت اور واقعہ معراج       !    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:17) حضرت والا رحمہ اللہ کے خلیفہ مولانا اثر صاحب کے اشعار،حضرت کی دعا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو گناہوں سے بچائے جس طرح کینسر سے بچتے ہیں اسی طرح،بس ہم گناہ چھوڑ دیں۔

04:21) اللہ تعالی ساتھ ہیں جو گردے فیل کرسکتا ہے لیکن ڈر نہیں پھر بھی اللہ کو ناراض کررہا ہے اور پھر مایوس ہوکر اللہ کا راستہ چھوڑ دینا۔

05:53) اللہ کا ذرہ ناراض ہونا دوزخ سے کم نہیں۔

09:41) ملک الموت کے بارے میں حدیث پاک۔

11:23) جب کوئی پیارا انتقال کرتا ہے تو یہ شعر یاد آتا ہے۔۔۔ خرم آں روز کزیں منزلِ ویراں بروم راحت جاں طلبم و زپئے جاناں بروم

13:15) دینی شعار کے بارے میں زبان کھولنے سے ایمان چلا جاتا ہے تشدید نکاح اور تشدید ایمان ضروری ہے۔۔

18:24) جناب مولانا محمد کریم صاحب نےمناجات بدرگاہ قاضی الحاجات از مولانا شاہین اقبال اثرؔ صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔نگاہوں میں میری سما میرے مولا مجھے اپنا جلوہ دکھا میرے مولا

جس کو اللہ شراب محبت پلا دے وہ پھر گناہوں کی طرف نہیں جائے گا،شراب نہیں پیے گا،اعتراض نہیں کرے گامفتی صاحبان سے پوچھے گا،براق کی سپیڈ پر اعتراض نہیں کرے گا۔

38:29) براق کی اسپیڈ کے بارے میں شعر۔ بلغ العلى بكماله كشف الدجى بجماله حسنت جميع خصاله صلوا عليه وآله

40:36) یااللہ ہم مجبور ہیں کچھ کر نہیں کرسکتے بہت شرمندہ ہیں جنہوں نے گستاخیاں کیں یا کررہے ہیں یا ارادہ رکھتے ہیں سب کو تباہ و برباد فرما اُن کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں۔

44:15) معراج شریف کا واقعہ۔۔

50:05) سدرۃ المنتہی کا مبارک درخت۔۔

51:02) حضور ﷺ نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کو اصلی شکل میں دیکھا۔ جہنم دکھائی گئی۔

53:43) حضور ﷺ جیسا نہ کوئی تھا نہ کوئی ہے اور نہ کوئی ہوگا۔۔

55:38) رَف رَف سواری آپ ﷺ کے لیے لائی گئی اور ستر ہزار حجابات طے کرائے گئے یہ وقت آپ ﷺ کا اللہ پاک سے ملاقات کا تھا۔

57:27) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں نے سب کا حق ادا کردیا لیکن اے ابوبکر آپ کا حق اللہ پاک ادا کریں گے..بدبخت ہے جہنم میں جانے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں گستاخی کرتے ہیں۔

59:49) ایک بزرگ کی دعا۔۔

01:02:43) آج مسلمان بیٹیاں کتے کو پال رہی ہیں اُس کو اپنے ساتھ گاڑی میں لے جارہی ہیں اور بیڈ روم میں لے جارہی ہیں اُس کو چوم رہی ہیں اُس کا لعاب لگ رہا ہے ایک نجس جانور آج بس کفار کی نقل جس کے بارے میں قرآن پاک میں کیا آیا ہے کہ أُولَٰئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ کہ یہ جانور سے بھی بدتر ہیں۔۔

01:06:00) مرنے کے بعد کی زندگی پرایک مشرک کا سوال یک مرتبہ سرور ِدو عالم ﷺ کی خدمت میں ایک مشرک آیا، اس نے ایک سڑی ہوئی بوسیدہ ہڈی کوآپ ﷺ کو دکھایا،اتنی پرانی ہڈی تھی کہ اس نے ہاتھ سے مَل کر پھونک مار کر اڑا دیا، اس مشرک کا نام عاص ابن وائل تھا۔ لامہ آلوسی السید محمود بغدادی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ اس نے کہا: ﴿مَنْ يُّحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيْم اس ہڈی کو قیامت کے دن دوبارہ کون زندہ کرے گا؟ قیامت کیسے قائم ہوگی؟ جبکہ یہ اتنی بوسیدہ ہوگئی ہے کہ میں نے پھونک مار کر اس کو اڑا دیا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ سے فرمایا کہ اےمیرے نبی ﷺ!آپ اس مشرک کو جواب دیجئے کہ یہ جو پوچھتا ہے کہ میں اس کو دوبارہ کیسے پیدا کروں گا: قُلْ یُحْیِیْہَا الَّذِیْٓ اَنْشَاَہَآ اَوَّلَ مَرَّۃٍ ط وَہُوَ بِکُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمٌ جس نے پہلی دفعہ اس کو پیدا کیا وہی اس کو دوبارہ بھی پیدا کرے گا۔

01:07:55) یہ دھماکے روز کا معمول ہے کتنے لوگوں کی بدعا لیتے ہیں کہاں ک آواز گئی...یہ آتش پرستوں کی نقل ہے روز کا معمول ہے اور پھر کہتے کہ سختی ہے شریک نہیں ہوتے ایسی شادی میں شریک ہوکر اللہ پاک کو ناراض کریں ۔

01:13:20) ہم بکھرے ہوئے تھے بہت اہم بیان۔۔ اقصائے عالم میں بکھرے ذرّات سے انسان کی تخلیق۔

01:15:17) انسان کے تخلیق کے سات درجات۔۔

01:22:58) ایک نوجوان کا خط حضرت شیخ نے پڑھ کر سنایا جو حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کا پچھلی جمعرات کا بیان سن کر تبدیل ہوگئے اور عالم بننے کا ارادہ کرلیا اور اللہ کی محبت سیکھنا چاہتا ہوں۔

01:25:50) صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا مبارک تذکرہ کہ کیسی کیسی مجاہدات برداشت کیے۔۔

01:26:23) تین دیزائن کے صحابہ رضی اللہ عنھم کا ذکر۔۔۔ وہ خوش نصیب صحابہ جن کے پاس بیٹھنے کا نبی کو حکم ہورہا ہے، اُن کا حلیہ کیا تھا؟ 1... جَافُّ الْجِلْدِ سوکھی روٹی کھانے سے اُن کی جلد خشک تھی۔ 2... اَشْعَتُ الرَّأسِ غربت و افلاس کی وجہ سے اُن کے بال بکھرے ہوئے تھے ۔۔ 3... کَانُوْا ذَاالثَّوْبِ الْوَاحِدِ ایک ایک ہی کپڑے میں تھے۔ کسی کا کرتہ تھا کسی کا کرتہ تھا تو لنگی نہیں تھی مگر جتنے اعضاء جسم چھپانا واجب تھے وہ چھپے ہوئے تھے۔ تو تین ڈیزائن ہوگئے۔ بکھرے بال، تیل کنگھی نہ ہونے سے اور خشک کھال بوجہ فاقہ و افلاس اور ایک لباس کہ اُن کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ کرتہ بھی ہو تو ازار بھی ہو۔ کسی کے پاس ازار تھا تو کرتہ نہیں تھا، کرتہ تھا تو ازار نہیں تھا لیکن اُن کی قیمت کیا ہے؟ بڑے بڑے مال والو! اور اپنے لباسوں اور مرسیڈیز کاروں سے قیمت لگانے والو! اُن کا مقام اور اُن کی قیمت دیکھو کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو حکم دے رہا ہے کہ آپ گھر سے بے گھر ہوکر آرام چھوڑ کر تکلیف اُٹھاکر صبر کرکے میرے اُن عاشقوں میں جاکر بیٹھئے اور اُن کو خدا کی محبت سکھائیں۔۔

01:30:07) اللہ تعالیٰ کی قدرت ایک درخت کے اندر کیڑے کی بات کہ اس کو کون کھلا رہا ہے،بچہ پیدا ہوتا ہے اس کو کون کھلاتا ہے،ماں کا دودھ جو خون تھا اللہ نے بچے کے لیے دودھ بنا دیا،طالب علم،اللہ والے کبھی بھوک سے نہیں مرے،امام مسلم ؒکا واقعہ کہ کھاتے کھاتے شہید ہو گیے۔

01:33:49) معارف القرآن۔۔۔۔و انزلنا من السماء ماء۔۔۔۔اور ہم نے آسمان سے مناسب مقدار سے پانی اُتارا۔۔۔۔

01:39:13) اعلانات،سفر،دورہ قرآن ،مارکیٹ میں رمضان کی خریداری سے متعلق ایک دوست کا تذکرہ۔

01:42:07) اُسوہ رسول اکرمﷺ:بازاروں سے متعلق حدیث شریف کہ سب سے بد تر مقامات بازارہیں اور سب سے بہتر مقام مساجد ہیں،خریدای سے متعلق باتیں،ہماری ماں بہنیں بازاروں میں گھوم رہی ہیں۔

;

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries