;

مرکزی مجلس ۲۱فروری ۲۰۲۱ : معافی توبہ پر دین و دنیا کے عظیم الشان انعامات !    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 01:32) سید ثروت صاحب ، شیخ الحدیث مولانا منصور الحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار سنائے، جو نفس پھرتا ہے، آوارہ دندتا ہوا، پھر حضرت جناب تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار سنائے، پھر حضرت شیخ مدظلہ کے بھائی حضرت حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب کی فرمائش پر دوبارہ سید ثروت صاحب ، شیخ الحدیث مولانا منصور الحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار سنائے، جو نفس پھرتا ہے، آوارہ دندتا ہوا، بہت جوش سے سنایا ماشاء اللہ,!

19:00) حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے۔اور سید ثروت کے اشعار سنانے کے انداز پر ماشاء اللہ فرمایا

22:15) آپ ﷺ کے ۲۳ صحابہ کرام ؓ اشعار کہتے ہیں،

23:58) تکبر کے دو جزء حق بات کو قبول نہ کرنا اور کسی انسان کو حقیر سمجھنا!

25:22) داڑھی واجب ہے، شعائر اسلام کے بارے میں زبان بند رکھنی چاہیے،

26:33) ہمیں شارٹ کٹ اور میڈیا کا رنگین اسلام نہیں چاہیے، ہمارے لیے وحی اور اور آپ ﷺ کے ارشادات کافی ہیں،

27:35) ہمارا ایمان غیب پر ہے، اس کی مثالیں

28:27) قرآن پاک کی عظمتیں اور اعجاز، آج قرآن ہمارے لیے اجنبی ہوگیا، آج کل اکسفورڈ یون

29:06) ایک گمراہ جماعت جس کے بڑے نے صحابہ کرام اور انبیاء کرام کی شان میں بے ادبیاں کیں اس کے حوالے سے ایک صاحب کل آئے ان کو سمجھایا !

31:52) ایک صاحب کا فتویٰ کے حوالے سے عبرتناک بات کہ فتویٰ ان کے خلاف آیا تو بے ادبی کردی کہ ایسے فتوی کو میں نہیں مانتا حالانکہ فتوی میں کیا ہوتا ہے، قرآن و حدیث کی باتیں ہوتی ہے، مفتی اللہ تعالیٰ کی نیابت میں دستخط کرتے ہیں، چار چار مفتیان کرام کے دستخط ہوتے ہیں۔ یہ کہنا کہ میں ایسے فتوی کو نہیں مانتا۔۔۔۔ تو یہ تکبر ہے!

34:24) جو گناہ کو گناہ سمجھتا ہے لیکن دل میں ندامت رہتی ہے کہ میں غلط کام کررہا ہوں ایک دن آپ اس کو اللہ کا ولی دیکھیں گے، لیکن جو گناہوں پر جرات کرتے ہیں

35:42) ایک نوجوان کا تذکرہ کہ کل بیان میں حضرت شیخ مدظلہ کا مسجد اختر سرجانی ٹاؤن میں بیان ہوا تھا، تو وہ نوجوان بیعت ہوئے تھےان کا فون آیا انہوں نے نامحرم کے متعلق پردہ کی باتیں پوچھیں، وہ دو نوجوان لڑکیوں کو ٹیوشن پڑھاتے تھے، ان کو نصیحت فرمائی کہ آپ حرام کام کررہے ہیں پھر سمجھایا کہ نامحرم کو ٹیوشن پڑھانا ناجائز ہے۔۔۔۔۔بے پردگی، بے حیائی فحاشی اورعریانی ، میڈیا کی تباہ کاریاں پر بیان! شریعت کے دائرے میں رہ کر ہم دین پھیلائیں گے، میڈیا پر گناہوں چھوڑنے کا بیان نہیں کرتے ۔۔۔۔ایک میڈیکل کالج میں بہت پہلے ہونے والے بیان شرعی پردے سے ہوا اس کا تذکرہ کہ پھر وہاں سے پھر ڈاکٹرز جڑے، ان میں ایک ڈاکٹر پھر ملے وہ لڑکی کو ٹیوشن پڑھاتے تھے، ان کو سمجھایا فورا چھوڑنا ہے۔۔۔۔ گناہوں کے بت دل سے اللہ والے نکالتے ہیں، ۔۔۔ گناہوں کے خلاف بیان کرنے والا ہمیں اچھا نہیں لگتا، نوے فیصد کامیابی گناہ کو گناہ سمجھنا ہے۔۔۔

45:15) ایک بڑے انجینئر کی توبہ کا واقعہ کہ بعد توبہ اس نے بتایا کہ ایک بڑے گھر میں شراب کا ہال اس نے ڈیزائن کرکے دیا تھا، آہ! مسلمان کا گھر تھا۔۔۔۔

47:04) قرب ِ قیامت کی نشانیاں احادیث مبارکہ سے۔۔۔

۔ 50:38) آج کیا حال ہے جو ریٹائر افسر ہوتے ہیں قرآن کی تفسیر لکھنے لگتے ہیں، پھر ایسی اول فول کہتے ہیں، حالانکہ عالم بھی نہیں۔۔۔

52:31) ہمارے نوجوانوں کو کہاں ایمان سکھایا جاتا ہے۔ اسکول، کالج یونیورسٹی میں کہاں اسلام ، ایمان احسان سکھایا جاتا ہے، کہاں ماں باپ

53:26) اسکولوں میں کیا پڑھایا جاتا ہے، ایک اسکول کے نصاب میں کیا غلط چیزیں لڑکے لڑکیوں کو پڑھارہےہیں ماں باپ کو خبر ہی نہیں!

54:05) گناہ کرنے کا وعدہ اگر کیا ہے تو اس کو توڑنا فرض ہے، یہ کوئی وعدہ خلافی نہیں ہے۔۔۔۔

40:21) ہماری بیٹیاں کیا ہم پر بوجھ ہیں جو ان کو بےپردہ باہر نکالا ہوا ہے۔۔۔۔ کیا ہماری بیٹی کی عزت دو سو روپے کے نوٹ کے کم ہے کہ نوٹ کو چھپاتے ہیں اور بیٹیوں کو بےپردہ کیا ہوا ہے! آہ!

57:50) شراب کی حرمت اور شراب پینے والے ایک نوجوان عبرت ناک حالت کا واقعہ تفصیل سے سنایا۔۔ شراب کے بارے جو یہ کہتے ہیں کہ کہاں منع ہے مجھے تو نشہ نہیں ہوتا۔۔ آہ! بس یہ تکبر ہے حق بات قبول نہ کرنا۔۔۔ تو اس پر دو کتابیں ہیں۔۔۔بری دوستی مار دیتی ہے۔۔۔ شراب اور منشیات کی حرمت پر تفصیلی بیان۔

01:00:39) حضرت والا رحمہ اللہ کو یاد کرکے لوگ روتے ہیں کہ کاش ہم مل لیتے ہیں، مجلس میں بیٹھ لیتے ہیں۔۔۔

01:03:25) ہم اللہ والوں سے تکبر اور بدگمانی سے دور ہوتے ہیں۔۔۔

01:04:11) حدیث: اللہ کے نزدیک سب سے بری جگہ مارکیٹ بازار ہیں، اور سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ مساجد ہیں۔۔ خواتین کو مارکیٹ میں جانے، گھومنے، وہاں آواز کا پردہ ،بدنظری، ناشکری کے گناہوں پر خاص نصیحت و تنبیہ! اس پر ایک صحابیہ ؓ کا واقعہ کہ ان کے شوہر نے گھر سے نکلنے کا منع کیا تھا اس دوران ان کے والد کا انتقال ہوگیا، حضورﷺ نے جانے کا منع کیا انہوں نے اطاعت کی جس کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے اس خاتون کے والد صاحب کی مغفرت کردی۔۔۔ آج ہماری ماں بہن بیٹیوں کا کیا حال ہے۔۔۔بازار میں گھوم رہی ہیں۔۔ آہ! اللہ نے آپ کو مال دیا ہے کپڑے بنالو لیکن ریا، دکھلاوا، فخر منع ہے۔۔۔ہم احساس کمتری میں مبتلا اس لیے کہ ہمارے دل میں اللہ کی محبت اور تعلق نہیں ہے۔۔

01:10:56) حضرت حسن بصری ؒ کو حضرت عمر ؓ نے دو دعائیں دیں۔۔۔دین کی سمجھ عطا فرما اور لوگوں میں محبوب بنا! توقابل بھی ہو اور مقبول بھی ہو تب دین کا کام ہوتا ہے۔۔۔

01:14:57) لوگوں کے مال پر نظر رکھنے والا محروم ہے، امیروں سے ہی دعا کرواتے ہیں، یہ بھی مانگنا ہوگیا!! حضرت حسن بصری ؒ کے غلام کا واقعہ ۔۔۔ غلام کی کوئی خواہش نہیں ہوتی۔۔۔ہمیں اس طرح رہنا ہے کہ جس طرح اللہ رکھے ویسا خوش رہو! ناشکری اور بے صبری پر ایک خاتون کے خط کا تذکرہ۔۔۔

01:17:17) اللہ والوں کی نشانیاں!! اپنے کو نیک سمجھنا حرام ہے!

01:18:19) زندگی کا مزہ اسی میں کہ اللہ کو خوش رکھا جائے، ایک ہی زندگی ہے اسی میں اللہ کو خوش کرنا ہے۔۔۔ جس نے ایک نیکی کی شیطان و نفس، معاشرہ پیچھے پڑجائے گا۔۔۔

01:03:26) شہزادہ ٔ مکہ حضرت مصعب بن عمیر صحابیؓ کے زہد کا درد بھرا واقعہ ۔۔

01:20:29) ایک نیک اللہ والے غلام اور بادشاہ کا واقعہ ۔۔ بادشاہ جو کھاتا تھا وہ اپنے غلام کو بھی دیتا تھا، ایک دن کڑوا خربوزہ آج ہم شکایت، شکوہ کرتے ہیں، اس پر ہمیں اللہ جھکنا دیکھنا چاہتے ہیں، معافی مانگنا دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم کیا کرتے ہیں۔۔ وعف عنا وغفرلنا ورحمنا انت مولانا۔۔ الخ ۔۔۔۔سے۔۔معافی توبہ پر انعامات کا بیان۔۔۔۔ توبہ کی برکت سےاللہ تعالیٰ خود گناہوں کے نشانات مٹا دیتے ہیں۔۔۔۔اور آنے والی نیکیاں لکھ دیں گے۔۔۔

01:25:45) وعف عنا وغفرلنا ورحمنا انت مولانا ۔۔۔ پر حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کا پھوٹ پھوٹ کر رونے کا تذکرہ! انت مولانا ۔۔ انت مولانا۔۔۔ انت مولانا ۔۔۔ دیر تک کہتے رہتے تھے۔۔۔ آہ!

01:26:31) گناہوں کے چھوڑنے پر لوگ ہنسیں گے لیکن آپ کو قیامت کے دن رونا نہیں پڑے گا!!

01:28:04) حدیث پاک میں جنت میں جانے والے آخری جنتی کا دلفریب تذکرہ کہ کس طرح وہ جہنم سے جھلس کر نکال کر جنت میں پہنچادیا جائے گا۔۔۔اس حدیث پاک میں صحابی حضرت عبد اللہ ابن مسعود ہنسے ، حضورﷺ بھی ہنسے اور پھر سبحان اللہ ۔۔۔ اللہ تعالیٰ ۔۔ اللہ کی معافی، کرم کا عظیم الشان نمونہ

01:30:06) درد بھری دعا

01:34:45) سفر سندھ سے پہلے حضرت نے نصیحت فرمائی کہ میری غیر موجودگی میں مجالس کو آباد رکھیں،! 

;

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries