;

 مجلس ۲۲فروری ۲۰۲۱ فجر:تکبر کی بیماری بہت خطرناک ہے:    سفر سندھ  ڈرو(سندھی)

مجلس محفوظ کیجئے

سفر سندھ کی تفصیلات 

;مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم دوسرا بیان بمقام: مخدوم مسجد دڑو بوقت:بعد فجر بعد عشاء مکی مسجد دڑو میں بیان ہوا۔ بیان کے بعد تمام قافلہ سرفراز بھائی کے گھر پہنچا،پھر حضرت شیخ نےکھانا تناول فرمایا اور سب احباب نے بھی کھانا کھایا۔ کھانے کے بعد پیر بھائی سرفراز بھائی کے گھر باغ تھا وہاں مجلس چلتی رہی پھر حضرت شیخ اپنے حجرے میں تشریف لے گئے وہاں بھی کافی دیر تک مجلس چلتی رہی۔ ایک بجے تک حضرت شیخ نے سب سے فرمایا کہ اب آرام کرلیں ۔ پھر سب نے سونے کی تیاری کی دو بجے تک سب نے آرام کیا اور آرام کرنے کے بعد ساڑے پانچ تک سب بیدار ہوئے اور فجر نماز ساڑے چھ بجے ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔

بعد عشاء بھی بہت اہم بیان ہوا۔ بعد فجر بھی بہت اہم بیان ہوا جسمیں حضرت شیخ نے احباب کو نصیحت بھی فرمائی کہ جس کے اندر وقت کی پابندی نہ ہو اُس کو تو سفر میں نہیں آنا چاہیئے ایک کی وجہ سے پوری کوسٹر لیٹ ہورہی ہے کتنے لوگوں کو ایک کی وجہ سے انتظار کرنا پڑا۔ فرمایا کہ آرام کی فکر نہ ہو کہ بس ہر وقت فکر کہ مجھے اچھی جگہ مل جائے مجھے پہلے کھانا مل جائے نہ خدمت کی فکر،نہ امیر کی اطاعت کی فکر امیر کی بات نہیں مان رہے۔ نئے آدمی کو ہ وقت لگانا چاہیے اور نہ سفر کرنا چاہیے۔ امیر کی اطاعت نہ کرنے سے بربادی ہوتی ہے،ایک صاحب کا کسی جگہ امیر سے لڑنا جب حضرت شیخ کو بتایا تو حضرت شیخ نے فرمایا کہ یہ تکبر ہے آپ کے اندر شیطان بھرا ہوا ہے۔آپ نے امیر کی بات نہیں مانی نہ آپ کے اندر مشورے کی اہمیت موجود ہے ۔

ایک عالم حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے پاس آئے کہ مجھے وقت لگانا ہے تو حضرت نے فرمایا کہ آپ پہلے تکبر کا علاج کرائیں۔ تکبر کی بیماری خطرناک ہے مرید کو شیخ سے لڑا دیتی ہے اولاد کو والدیین سے اور شاگر کو استاد سے یہاں تک کہ بندے کو اللہ بھی لڑا دیتی ہے۔ امیر کو نصیحت کہ وقت کی پابندی کرنی ہے بس جو وقت دے دیا کوسٹر کو روانہ کردیں جو رہ جائے خود آتا رہے ۔ اطاعت کے ساتھ چلنا چاہیے پرانے احباب کو دیکھیں کہ جو سب سے پرانا وہ کس طرح چل رہا ہے۔ کبر کی حقیقت۔کبر کے دو جز ہیں حق بات کو نہ ماننا اور کسی انسان کو حقیر سمجھنا۔۔ دین پر استقامت اور بقاء کے لیے اہل اللہ کی صحبت کتنی ضروری ہے۔;

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries