;

 مجلس ۲۲فروری ۲۰۲۱ دوپہر :شوہر سے اچھے اخلاق رکھیں:    سفر سندھ میر پور بھٹورو

مجلس محفوظ کیجئے

سفر سندھ کی تفصیلات 

بیان:مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم تیسرابیان بمقام: جامع مسجد میر پور بھٹورو بوقت:بارہ بجے بعد فجر مخدوم مسجد دڑو میں بیان ہوا۔ پھر سب نے ناشتہ کیا ،حضرت شیخ نے بھی ناشتہ تناول فرمایا اور پھر آرام فرمایا۔ کوسٹر کو گیارہ بجے میر پور بھٹورو کے لیے روانہ کردیا گیا ،حضرت شیخ اور گاڑی والا قافلہ ساڑے گیارہ بجے دڑو سے میر پور بھٹورو کے لیے روانہ ہوا۔ الحمدللہ قافلہ باعافیت بارہ بجے جامع مسجد پہنچا جہاں بیان تھا

سوا بارہ بجے تک بیان کاآغاز ہوا۔ اس بیان میں خواتین نےشرعی پردے سے کافی تعداد میں بیان سنا۔ خواتین کے لیے اہم نصیحت بیان ہوئیں کہ ہمارے اخلاق کیسے ہیں،گھر میں اخلاق کیسے ہیں،شوہر کے ساتھ کیسے اخلاق ہیں۔ دوسروں کی غیبت کرتے ہیں خاندان کے بڑوں کی غیبت کرتے ہیں ۔ ریا کی حقیقت۔ تکبر کیا ہے؟ خواتین دیکھیں کہ ہمارا لباس چست تو نہیں اگر ہے تو پھر وعید بھی سن لیں۔ شوہروں کو نصیحت کہ جو بیوی پر ظلم کرتا ہے پٹائی کرتا ہے یہ شخص حدیث پاک آیا ہے کہ کمینہ ہے۔ نظر کی حفاظت پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ ہے۔ پچھلے سفر میں یہاں بعد عشاء بیان ہوا تھا رزق کا یقینی دروازہ پر بیان ہوا تھا

اِس بیان میں الحمدللہ رئیس دارالافتاء غرفۃ السالکین حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم دارالافتاء کے تمام اساتذہ کے ساتھ میر پور بھٹورو تشریف لائے تھے اساتذہ میں مفتی زاہد محمود صاحب،مفتی یوسف عباس صاحب،حضرت کے صاحبزادے مفتی فرحان فیروز صاحب،مولانا عبدالجلیل صاحب اور مفتی غلام یسین صاحب سب موجود تھے اور دارالافتاء غرفۃ السالکین کے تمام طلباء بھی حضرت شیخ دامت کے فیض سے مستفید ہونے کے لیے حاضر ہوئے تھے۔

ہمارے پیر بھائی عرفان میر پور بھٹورو کے گھر سب کے قیام و طعام کا انتظام تھاالحمدللہ گھر کافی بڑا تھاسب کا انتظام انہیں کے گھر میں اور طلباء کی تعداد زیادہ تھی اِس لیے میزبان عرفان بھائی نے اپنی خانقاہ میں بھی رہائش کا انتظام کیا تھا طلباء کرام رات کو خانقاہ میں آرام کریں گے تاکہ طلباء کرام کو کوئی مشکل نہ ہو اور عرفان بھائی نے گھر میں جگہ جگہ اعلان لگایا ہوا تھا کہ ہر ایک کو ہر چیز استعمال کرنے کی اجازت ہے اتنا سب کی راحت کا انتظام کیا تھاتاکہ حضرت شیخ کو اور احباب کو ذرہ بھی پریشانی نہ ہو،حضرت شیخ بہت خوش ہوئےتھے جب سنا کہ جگہ جگہ اعلان لگایا ہوا ہے۔۔ اللہ خوب خوب میزبان کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ اِس سفر میں بھی ہمارے پیر بھائی عرفان میر پور بھٹورو کے گھر سب کے قیام و طعام کا انتظام ہے۔ ;

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries