مجلس ۲۲فروری ۲۰۲۱ عشاء  :کیسے اللہ والوں کو تلاش کریں :    سفر سندھ میر پور بھٹورو

مجلس محفوظ کیجئے

سفر سندھ کی تفصیلات 

بیان:مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بمقام:جامع مسجد میر پور بھٹورو بوقت:بعد عشاء آج بارہ بجے بھی اسی جامع مسجد میں درد میں ڈوبا ہوا بیان ہوا۔ اور عصر بعد قیام گاہ عرفان بھائی کے ہاں مختصر مجلس ہوئی مجلس کے بعد حضرت شیخ نے چائے نوش فرمائی اور سب احباب کے لیے چائے کا انتظام تھا۔ پھر مغرب نماز عمر مسجد میں ادا جو قیام گاہ سے ۵ منٹ کے فاصلے پر ہے۔ نماز کے بعد قیام گاہ میں حضرت شیخ نے اپنے شیخ و مرشد حضرت مولنا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے فون پر بات کی اور سفر کے لیے دعا کی درخواست کی۔ پھر کچھ دیر تک مجلس فرمائی پھر حضرت شیخ نے فرمایا کہ عشاء کے بعد بیان ہے اس لیے ۱۵منٹ آرام کرلیتے ہیں حضرے شیخ نے پندرہ منٹ آرام فرمایا۔ آرام کے بعد نماز کی تیاری کرنے کے بعد عشاء نماز جامع مسجد میں سوا آٹھ بجے ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔ مفتی انوار الحق صاحب نے شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے نعت شریف کے اشعار پڑھ کر سنائے۔ اشعار کے بعد بیان شروع ہوا:

فوٹو گرافی کا مرض آج کل بہت ہوگیا کہ بچہ بچہ ہر وقت تصویر نکالنے میں لگا ہے۔ بدنظری کا مرض بہت ہی خطرناک مرض ہے دین و دنیا تباہ ہوجاتی ہے۔ آج برادری کوخوش کرتے ہیں اور اللہ کو ناراض۔۔ اللہ والا بننا فرض اور اپنے کو اللہ والا سمجھنا حرام ہے۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کا عجیب واقعہ۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے زمانے کے ایک بوڑھے آدمی کا واقعہ کہ کبھی حرام نہیں کمایا اور نہ لیا۔ جامع صغیر کی روایت ہے ۔ وراثت سے متعلق۔ اللہ کے ولی کو ستانے پر اللہ کا اعلان جنگ اور سود پر بھی اعلان جنگ۔ حرام عشق عذاب الہی ہے۔ جذب جس کا امام ہوتا ہے اونچا اُس کا مقام ہوتا ہے۔ آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ کا ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں۔ حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کے جذب کا واقعہ۔ حضرت عالمگیر رحمہ اللہ اور ایک بہروپیا۔ تبلیغی جماعت کی آمد کا ذکر۔ کسی نیکی کو چھوٹا نہیں سمجھو۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی حق کے تلاش میں مجاہدات 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries