مجلس ۲۳فروری ۲۰۲۱ عصر  :مومن کی اصل زندگی  :    سفر سندھ مدرسہ بدرالعلوم  بدین

مجلس محفوظ کیجئے

سفر سندھ کی تفصیلات 

بیان:مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بمقام:جامع مسجد بدرالعلوم بدین بوقت:بعد عصر بعد فجر جامع مسجد میر بھٹورو میں بیان ہوا بیان کے بعد قیام گاہ میں سب نے ناشہ کیا ناشتے کے بعد ایک گھنٹے سے زیادہ مجلس چلتی رہی۔ پھر حضرت شیخ نے فرمایا کہ سفر ہے اب سب کچھ دیر آرام کرلیں۔

ساڑے گیارہ بجے کوسٹر کو روانہ کردیا گیا اور حضرت شیخ کے ساتھ جو گاڑی والے احباب تھے سب نے ظہر نماز مکی مسجد میر پور بھٹورو میں ڈیڑھ بجے ادا کی اور تقریبا پوے دو تک بدین کے لیے حضرت شیخ روانہ ہوئے حضرت شیخ کے ساتھ چھ گاڑیوں کا قافلہ ساتھ تھا۔ ساڑے تین بجے تک الحمد للہ حضرت شیخ بدین پہنچ گئے جہاں آج بعد عصر بیان تھا۔ یہاں کے میزبا ن مولانا ذوالفقار ہیں انہوں نے یہاں کا سارا نظم دیکھا۔ حضرت شیخ نے کھانا تناول فرمایا سب احباب نے بھی کھانا کھایا اور پھر حضرت شیخ نے آدھا گھنٹہ قیلولہ فرمایا۔ عصر نماز پانچ بجے ادا کرے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔

یہ مدرسہ ماشاء اللہ کافی بڑا ہے کھلی فضاء میں مدرسہ بنا ہوا، کافی بڑی مسجد تھی ،اس مدرسے میں طلباء کی تعداد کافی تھی ماشاء اللہ بدین آتے ہوئے کار میں حضرت شیخ نے فرمایا کہ غریب بستی میں دین کا کام کرنے کا مزہ الگ ہوتا ہے سہولت کو نہیں دیکھنا ،آرام کو نہیں دیکھنا سفر میں آرام کرنے کے لیے تھوڑی آتے ہیں ۔ حضرت شیخ جہاں بھی تشریف لے گئے وہاں کے لوگوں کے حالات دیکھ کر کہ مکانات کچے تھے اتنے زیادہ غریب لوگ جگہ جگہ غم زدہ بیٹھے ہوئے ہوتے تھے کئی جگہ ایسی کہ وہاں بجلی ہی نہیں اور اگر بجلی ہے تو چوبیس گھنٹے میں سے بمشکل دو گھنٹے بجلی ہوتی ہے اور بائیس گھنٹے بجلی غائب۔۔ حضرت شیخ نے فرمایا کہ اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ اللہ تعالی نے ہمیں کتنی نعمتیں عطا فرمائی ہیں اور ہر مسلمان کے لیے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی ہر مومن کی مشکل کو آسان فرمادیں سب کو نعمتوں سے نوازیں خوب خوب سب کو آسان ز رزق عطا فرمادیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries