سفر سندھ۲۴فروری ۲۰۲۱  :نیک عورت کون ہے    ؟مدرسہ حسین ابن علی ٹنڈو باگو

مجلس محفوظ کیجئے

سفر سندھ کی تفصیلات 

بیان کے بعد سب احباب نے فورا ناشتہ کیا حضرت شیخ نے بھی ناشتہ تناول فرمایا ناشتے کے بعد آدھا گھنٹہ مجلس چلی۔ مجلس کے بعد حضرت شیخ نے آرام فرمایا پھر ساڑے گیارہ بجے بیان کا آغاز ہوا۔ بیان کے آغاز میں مفتی انوارالحق صاحب نے فیضانِ محبت سے شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھ کر سنائے۔ اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔ حضرت شیخ نے فرمایا کہ آئندہ سب کو سمجھانا بدین وغیرہ کو کہ آئندہ سے مرکز ٹنڈو باگو کو بنائیں کیونکہ جہاں دین کا فائدہ زیادہ ہو اُس کو مقدم رکھنا چاہیے یہاں پر بہت لوگ جمع ہوئے ماشاء اللہ کوٹ غلام محمد سے ۱۵سے زیادہ لوگ آئے ہیں اور کئی آس پاس کے گاوں سے لوگ آئے ہیں اور یہاں ٹنڈو باگو کے لوگ بھی بہت زیادہ ہے تو جہاں دین کا فائدہ زیادہ ہو وہ مرکز ہونا چاہیے۔

ہر شخص دوسرے کو نیک سمجھے۔ یہ غصہ،حسد،لڑنا جھگڑنا سب تکبر کی شاخیں ہیں۔ اور تکبر کے دو جز ہیں ایک حق بات کو نہ ماننا اور کسی انسان کو حقیر سمجھنا۔ شیطان کے پاس سب عین تھے لیکن ایک عین نہیں تھا اور وہ تھا عاشق کا عین اس لیے تکبر کرکے ہمیشہ کے لیے مردود ہوگیا۔ سمارٹ فون اس وقت کا دجال ہے۔ حیاء کی حقیقت۔ اصلاحی بیانات کا فائدہ یہ ہوا کہ ایک خاتون نے پچاس سال کی زکوۃ زیور توڑ کر ادا کی۔ اے بی بی زیور توڑ دو لیکن اللہ کے قانون کو مت توڑو۔ خواتین میں ناشکری کا مرض زیادہ ہوتا ہے۔ شکر پر اللہ تعالی اور دیں گے اور ناشکری پر اللہ کا عذاب ہے۔ تین وجہ سے آپ ﷺ نے خواتین کو زیادہ دوزخ میں دیکھا۔ خواتین کو نیل پالش لگانے سے متعلق نصیحت۔ خواتین ہر عمل میں مردوں سے آگے ہوتی ہیں لیکن سمارٹ فون کے بارے میں پیچھے ہیں۔ نیک میاں بیوی جنت میں ساتھ رہیں گے۔ کسی نے حضور ﷺ سے پوچھا کہ سب سے اچھی اور قابل تعریف عورت کون ہے تو فرمایا کہ جس عورت کو دیکھ کراُس کا شوہر خوش ہوجائے آپ ﷺ نے فرمایا کہ تین لوگ ایسے ہیں جس کی نہ کوئی نیکی اور عبادت قبول ہوتی ہے ۔ ایک خاتون بہت عبادت کرتی ہے لیکن اخلاق کی کڑوی تو آپ ﷺ نے فرمایا دوزخ میں جائے گی اور ایک خاتون عبادت نوافل وغیرہ کم لیکن اخلاق کی اچھی ہے تو فرمایا کہ جنت میں جائے گی۔ آج خواتین کہ شوہر ظالم ہے ظلم کرتا ہے دین پر چلنے نہیں دیتا فرمایا حضرت آسیہ پیش کی جائیں گی کہ فرعون نے کیسی کیس ان کو اذیتیں دیں پھر بھی اللہ کو نہیں چھوڑا۔ ہر بات میں کفار کی نقل۔ جو شوہر بیوی پر ظلم کرے خرچہ نہ دے ماں کے گھر جانے نہ دیں تو ایسے شوہر کے بارے میں آپ ﷺ نے فرمایا کہ ایسا شخص کمینہ ہے حدیث پاک کے الفاظ دیکھ لیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میرا سب سے زیادہ پیارا اور مجھ سے سب زیادہ نزدیک وہ ہوگا جس کے اخلاق اچھے ہونگے اور سب سے زیادہ برا اور دور وہ ہوگا جس کے اخلاق برے ہیں۔ کامل ایمان اُس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries