سفر سندھ۲۵فروری ۲۰۲۱ فجر  :مجاہدہ اور صحبت ِ اہل اللہ :مدرسہ حسین ابن علی ٹنڈو باگو

مجلس محفوظ کیجئے

سفر سندھ کی تفصیلات 

بیان:مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروزوز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بمقام: جامع مدرسہ ہاشمیہ ٹنڈو باگو بوقت:بعد نماز فجر بعد عشاء اسی مدرسے کی مسجد میں بہت ہی درد بھرا بیان ہوا جسکا دورانیہ دو گھنٹے سے زیادہ رہا۔ بیان میں حضرت شیخ پر ایک عجیب کیفیت طاری تھی بار بار حضرت شیخ بیان کرتے کرتے زاروقطار رونے لگے،بہت بڑا مجمع تھا اکثر مجمع بیان سن کر رورہا تھا ۔ اللہ پاک ہم سب کو قدر کی توفیق نصیب فرمائیں۔۔ رات بیان کے بعد کھانے کا نظم ہوا تقریبا ۱۲بج گئے تھے۔ ساڑے بارہ تک مجلس دوبار شروع ہوگئی اور یہ مجلس تقریبا پونے دو تک چلی۔ حضرت شیخ تقریبا دو بجے تک بستر پر آرام کے لیے تشریف فرما ہوئے۔

یہ بیا ن اس سفر کا آخری بیان ہے اسکے بعد تقریبا دس بجے تک کراچی روانگی ہے۔ ان شاء اللہ مرکزی بیان حضرت شیخ ہی فرمائیں گے سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اللہ پاک ہم سب کو حضرت شیخ کی قدر کی توفیق نصیب فرمائیں اس سفر کو قبول فرمائیں ،حضرت شیخ کی عمر،مال،دردِ دل میں خوب برکتیں نازل فرمائیں اور اس سفر کو ہم سب کی اصلاح اور تزکیہ کا سبب بنادیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت والا کا فیض عالمگیر فرمائے اور عافیت سے واپس مرکز پہنچادیں۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries