مرکزی بیان ۲۵فروری ۲۰۲۱ : فلاحِ کامل پانے والے مومن  کے سات اوصاف !

مجلس محفوظ کیجئے

تفصیلات

01:53) بیان کے آغاز میں جناب مصطفی مکی صاحب نے حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار دل تجھ پر میں فدا کروں پڑھ کر سنائے۔

06:07) حضرت شیخ نے اشعار کی تشریح بھی فرمائی۔

11:08) بیعت فرض نہیں اصلاح کرانا فرض ہے۔

21:01) اپنے مربیّ کے ساتھ سفر کا فائدہ اپنے مربیّ کے ساتھ سفر کرو، جب وہ بھی بے وطن ہو، اپنے بال بچوں سے دور ہوا ور مرید بھی اپنے بال بچوں سے دور ہو پھر دیکھو کہ اﷲ کتنی تیز والی پلاتا ہے۔۔۔ سفر میں فائدہ زیادہ ہوتا ہے شیخ بھی بے گھر اور مرید بھی بے گھر تو اللہ پاک دونوں کو بڑھیا والی پلاتے ہیں۔شیخ کا بی پتا چل جاتا ہے کہ عمل میں کیسا ہے شریعت و سنت پر ہے یا نہیں۔ مانا کہ بہت کیف ہے حبُّ الوطنی میں ہوجاتی ہے مے تیز غریب الوطنی میں

21:57) لیکن شیخ کی چیکنگ کے لیے نہیں چلنا چاہیے ورنہ کچھ حاصل نہ ہوگا۔

22:32) سارے انبیاء علیھم السلام سے گو بھی بدگمان ہوا بدگمانی کے چشمے کی وجہ سے۔۔

25:30) بدگمانی کا چشمہ۔

25:39) اصلاح کس کی ہو سب بردار ہی بردار ہیں کوئی عصا بردار ہے کوئی جوتا بردار ہے کوئی چائے بنانا والا ہے تو شیخ اصلاح نہیں کرے گا تو پھر اصلاح نہیں ہوگی۔۔کوئی آتا ہے آنے دو کوئی جاتا ہے جانے دو۔۔

28:30) امرد پرستی سے بچنے پر نصیحت۔۔

34:41) بدنظری سے بچنے پر نصیحت۔

36:02) سفر میں دپہر آتے ہوئے پتا چلا کہ پانچ سہلیاں جارہی تھیں پانچوں کو اغوا کرلیا ایک دن ہوگیا کچھ پتا نہیں چلا۔۔ہمارے ماں بہنیں ہیں بہت غم ہے دوپہر سے دعا کررہا ہوں اللہ پاک اُن کی حفاظت فرما۔۔لیکن پتا چل گیا پردے کی اہمیت کا۔

37:46) ابھی ایک گاوں میں جانا ہوا آٹھ بچے ملے سب کے برگر کٹ بال۔پھر حضرت شیخ نے ایک اپنا واقعہ بیان فرمایا کہ میں بال کٹوارہا تھا تو ایک بڑھیا بچے کو لائی اور کہا کہ اے برگر کٹ کا کیا لے گا۔۔۔

38:53) آپ ﷺ کا طریقہ اسہل بھی ہے،اکمل بھی ہے،اجمل بھی ہے۔

42:02) اتباع شیخ میں کھانے پینے کا واقعہ۔

42:20) آپ ﷺ کا دیوانہ بننا ہے تو کسی سنت کو نہ چھوڑیں۔۔

44:22) مومن کی اصل زندگی۔

45:07) سنت پر عمل کرنے کا حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کا ایک آسان طریقہ کہ دو طریقے یاد رکھو ایک بڑھیا اور ایک گھٹیا۔۔

47:55) دین میں سختی نرمی کی حقیقت۔

48:25) حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے ایک چودھری بیعت ہونے آیا واقعہ۔۔۔۔

51:23) حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے ایک نو سالہ طالبعلم محمد احمد کا دعوت سے متعلق مکالمہ ۔۔۔(یہ طالب علم حضرت کے ہی مدرسے کا تھا)۔

01:03:19) شیخ کی کیفیت کو دیکھنا چاہیے کہ کس وقت کیا کیفیت ہے۔۔

01:04:20) سفر سندھ میں عجیب ہی منظر تھا۔۔

01:10:38) فلاح کامل اور مومن کے سات اوصاف کا بیان۔۔ پہلا اوصاف:نماز میں خشوع۔۔

01:17:53) دوسرا وصف:فضول اور لغو باتوں سے اجتناب۔

01:23:02) تیسرا وصف:زکوۃ کا ہے۔

01:25:35) چوتھا وصف:شرم گاہ کی حفاظت۔

01:28:16) پانچواں وصف:امانت کے حق کو ادا کرنا۔

01:31:01) چھٹا وصف:عہد کی پاسداری کرنا۔۔ ساتواں وصف:نماز کی پابندی۔

;

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries