;

 مجلس ۲۵فروری ۲۰۲۱عصر :سفرِ سندھ ٹنڈوباگو کی کارگزاری  !    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

آج الحمدللہ چار دن کے سندھ سفر سے واپسی ہوئی پورے سفر میں بار بیانات ہوئے اور مجالس کی تعداد الگ ہیں اللہ پاک نے خوب عظیم الشان کام لیا اللہ پاک قبول فرمائیں ۔ حضرت شیخ بار بجے ٹنڈو باگو سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے درمیان میں سب احباب نے ظہر نماز ادا کی کوسٹر کو گیارہ بجے روانہ کردیا گیا تھا حضرت شیخ کے ساتھ 6 گاڑیوں کا قافلہ تھا۔ الحمدللہ ساڑے تین بجے حضرت شیخ اور تمام قافلہ باعافیت مرکز پہنچ گیا حضرت شیخ نے پھر ایک ساتھی سے درسِ مثنوئی پڑھنے کا فرمایا اور پھر سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے ۔ حضرت شیخ نے فورا قیلولہ فرمایا۔

پھر عصر نماز ادا کی عصر نماز ادا کرنے کے بعد مجلس فرمائی حضرت شیخ نے کھانا بھی نہیں کھایا تھا لیکن پھر بھی مجلس کا ناغہ نہیں فرمایا۔ سفر سندھ کی گار گزاری،دڑو کا تذکرہ،ٹنڈو باگو میں عاملوں کی کثرت،سفر میں دوسرے مسلک وغیرہ کے بھی بیان میں آئے،خواتین کا بیان میں کثرت سے آنا تسہیل المواعظ :آپ ﷺ نے غمی اور خوشی کر کے دکھادی۔ اللہ تعالی کو سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ کون سی ہیں حدیث شریف عورتیں بازاروں میں گھومتی ہیں۔ ایک واقعہ کہ پانچ سہیلیاں کہیں جارہی تھی کسی نے اغواء کر لیا۔ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں۔ ٹنڈو باگو کے ایک اسکول کا تذکرہ کے اس کا نام پڑھنا بھی مشکل تھا۔ مسلمانوں کو۱۵۰سال پہلے آریا بنایا جا رہا تھا لیکن جن کا اللہ والوں سے تعلق تھا وہ محفوظ رہے۔ راستے بند کرنا،قذافی اسٹیڈیم کا ذکر کے تمام راستے بند تھے۔ تسہیل المواعظ:غمی ،خوشی،عدت،ایک رئیس کےانتقال کا واقعہ،کھانے میں گھی ڈالنا۔

حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی محنت اور ان کے ملفوظات۔ ریئس کے بیٹے نے کھانا پکوا یا جب تیار ہو اتو سب کو بلایا پھر اعلان کیا کہ تمہیں شرم نہیں آتی کہ میرے تو والد کا انتقال ہو ا اور تم کھانا کھانے آئے ہو؟ ایک شحض نے حکیم الامت سے کہا کے دعوت تو کروں مگر چاول بہت مہنگے ہیں۔ حضرت والا رحمہ کا واقعہ جس میں میت والوں کے گھر پانی بھی نہیں پیا۔ حضرت والا دامت برکاتہم کا واقعہ کے الحمدللہ کھانا وغیرہ کچھ نہیں کیا۔ سالگرہ وغیرہ منانا،ختنہ وغیرہ کی دعوت۔

حیدر آباد کے ایک جنازے میں حضرت نے کھانے وغیرہ کا منع کیا تو ایک شخص نے فون کر کہ دوسرے کو بتایا کہ ایک ظالم نے کھانے کو منع کر دیا ہے۔

;

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries