مجلس ۲۔ مارچ  ۲۰۲۱فجر : آپ ﷺ کا فقر اختیاری تھا !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

06:29) آپ ﷺ کا فَقرمجبوری کا نہیں تھا،حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے لیے یہ نہیں کہ ہم ایسا کریں اللہ نے حلال دیا ہے تو منع نہیں،دنیا جب بُری ہے جب اللہ کو ناراض کیا جائے،دنیا کمانا منع نہیں۔

06:31) حضرت عثمان رضی عنہ کی سخاوت کا واقعہ جب مدینہ شریف میں قحط پڑ گیا تھا،دنیا اگر بُری ہوتی تو آپﷺ منع فرما دیتے،دنیا سانپ ہے اس کو پکڑنے کے لیے کسی اللہ والے سے منتر سیکھو۔

08:57) آپﷺ اگر چاہتے تو اُحد پہاڑ سونے کا ہو جاتا۔

09:12) تسہیل المواعظ:آپ ﷺ کے فَکر سے متعلق،حضرت والا رحمہ اللہ کی فیکٹریاں کوکوئی گِن کے دیکھائےروزانہ حضرت کے خلفاء کی صرف کراچی میں کتنی مجالس ہوتی ہیں ۔

13:28) تسہیل المواعظ:آپ ﷺ کے فَکر سے متعلق کہ حضورﷺ کی غریبی اختیاری تھی۔

16:50) توبہ کی چار شرائط،حدیث پاک ہے کہ گناہوں کی وجہ سے رزق تنگ ہو جاتا ہے،تعویذ جب اثر کریں گے جب ہم اللہ کو راضی کریں گے۔

18:50) تسہیل المواعظ:ہمارے حضرت اِمداداللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کی ایک حکایت،حضورﷺ بادشاہ تھے غریبوں کے ہاں بھی جاتے تھے،جبکہ ہمارے رئیسوں کو غریبوں کو سلام کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔

22:51) ایک گاؤں والے کا قصہ جو یٰسین شریف سے بھاگتا تھا،حضرت والا رحمہ اللہ کی بات کہ یٰسین شریف پڑھ کر اللہ سے یہ دعا کیا کرو کہ یا اللہ یہ قرآن شریف کا دل ہے اس دل کی برکت سے میرا دل بھی بدل دے۔

24:09) تسہیل المواعظ:غریبی سے متعلق۔

25:14) ایک سیّدکا بھنگی چمار کو گلے لگانے کا قصہ،گہنگار سے نفرت نہیں کرنی چاہیے،تسہیل المواعظ:عزت غریبوں کے ہاں جانے میں ہے نہ کہ رئیسوں کے ہاں۔

;

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries