جمعہ بیان۵۔ مارچ  ۲۰۲۱ :تقویٰ کے انعامات  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:07)خطبہ : يا أيها الذين آمنوا من يرتد منكم عن دينه فسوف يأتي الله بقوم ...الایہ،ایک خلیفہ صاحب کا ذکر ،اللہ تعالیٰ کا نا م نہ لینے سے رُوح کمزور ہوجاتی ہے،حضرت مفتی نعیم صاحب کی بات کہ حدیث پاک ہے کے دنیا ساری ملعون ہے،داڑھی سے متعلق۔

00:07)ایک صاحب کا ذکر جس نے ایک گلوکارا کےمتعلق حضرت والا رحمہ اللہ سے پوچھاتھا اس کی بھی مغفرت ہو گی تو حضرت والا رحمہ اللہ نے اس کو جواب دیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دنیا ملعون ہے مگر چار چیزیں۔

 

۔ 00:15)توبہ کی چار شرائط،وراثت سے متعلق،ہرگناہ سے حفاظت یہ مشکل کام ہے،پردے سے متعلق،دین کی بات کے دوران نفل پڑھنے سے ایک صاحب کو منع کیا اور نصیحت کی۔

00:19)سب علماء کو غلط سمجھنا کہ سب غلط ہیں،علماء پر اعتراضات،اللہ تعالیٰ خود فرما رہے ہیں فَاسْأَلُواْ أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ،شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کا ایسے لوگوں کو جواب جو علماء پر اعتراض کرتے ہیں،کہتے ہیں کہ یہ مفتی لوگ ہمیں کافر بناتے ہیں،جواب دیا کہ مفتی ہمیں کافر بناتے نہیں بلکہ کافر بتاتے ہیں،داڑھی سے متعلق کوئی جملہ استعمال کرنے پر ایک شخص کا ذکر،ٹخنے سے متعلق

00:27)اصلی حیّا یہ ہیکہ ہمارا پالنے والا ہمیں گناہوں میں نہ دیکھے،داڑھی رکھنے سے متعلق کہ بیوی اور معاشرے کا خوف دل سے نکل جائے،اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کا ذکر،حرام عشق سے متعلق،قربانی سے متعلق ایک شخص کا ذکر جس نے کہا تھا ہے ہمارے اُوپر قربانی واجب نہیں،زکوۃ،صدقہ نہ دینا،داڑھی سے متعلق کوئی جملہ استعمال کرنے پر ایک شخص کا ذکر۔

00:33)مفتی صاحبان سے رُوکنے والے کون لوگ ہیں؟ناچ گانا،نظربازی کرنا،نامحرموں سے متعلق کہ ان سے احتیاط نہیں کرتے،قرآن پاک اور حدیث پاک کے احکامات پر اعتراض کرنااور نہ ماننا یہ تکبر ہے،تکبر کیا ہے بطر الحق وغمط الناس۔

00:37)بے ریش لڑکوں سے احتیاط نہ کرنے سے متعلق فرمایا کہ آج ان سے احتیاط نہیں کرتےکتنے واقعات ہوتے ہیں،بیوی،بیٹیاں نامحرم سے بات کرتی ہیں،ڈرائیور سے اندھیرے میں بات کرتی ہیں،چھوٹے بچے کے سامنے خاص اوقات میں احتیاط نہیں کرتے،بچوں اور بچیوں کو دُکاندار کے حوالے کر دیتے ہیں اور وہ ان سے گندی مذاق کرتے ہیں۔

00:42)صحابہ رضوان اللہ اجمعین اللہ تعالیٰ کی رضا کو تلاش کرتے تھے اور آج ہم لوگ ننگی فلمیں تلاش کرتے ہیں۔

00:44)عورتوں نے چُست لباس پہنے ہوئےہیں جسم نظر آرہا ہے، بچوں اور بچیوں کو دُکاندار کے حوالے کر دیتے ہیں اور وہ ان کو موبائل دے دیتے ہیں،مختلف بیماریوں کا ذکر اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا۔

00:47)تقویٰ کے انعامات،مزدور بھی اللہ والا بن سکتا ہے،ایک لوہار کا ذکر جس کو اس کی نیت کی بدولت اعلیٰ مقام حاصل ہوا،ڈگریاں لینا منع نہیں لیکن اپنے بچوں کو دین بھی تو سیکھاؤ۔

00:49)اللہ تعالیٰ نے ہمیں نمونہ دے دیا یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ،تقویٰ کے انعامات،ایک اللہ والے کا ذکر جو ڈنڈا لے کر جارہے تھے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہے تھے کسی نے اعتراض کیا کہ یہ سب میگنٹ سسٹم ہے تو اللہ والے نے اس کو ڈنڈا مارا۔۔

00:54)رشوت دینا اور لینا۔

00:56) مفتی نعیم صاحب نے حدیث سنائی کہ دنیا ملعون ہے مگر جو چار خیموں میں آ گیا (۱)ذکراللہ (۲) جو اس کے قریب کرنے والا یعنی باقی اعمال(۳)عالم(۴)طالب ِعلم،جمعہ کی چھٹی سے متعلق کہ اللہ کرے کہ چھٹی ہو جائے کتنے لوگوں کی نماز چلی جاتی ہے۔

01:00) ٹنڈوباگو میں بیان کا ذکرکہ ایک نوجوان بدل گیا،ایک ہندو عورت کا ذکر جو مسلمان ہو گئی تھی،حضرت شاہ وصی اللہ صاحب کے پاس ایک آدمی آیا کے بیٹی باہر ملک پڑھنے گئی ہے دُعا فرما دیں تو سخت ڈانٹ لگائی۔

01:04) نماز جمعہ کے بعد نکاح ہوا 

01:05) نکاح کی تفصیل،خُطبہ و دعا۔

01:12) دعا کے بعد دس منٹ مختصر شادی بیاہ کی رسومات کا رد اور سنت کے مطابق سب عمل کرنے پر نصیحت فرمائی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries