سفر پنجاب ۶ مارچ  ۲۰۲۱مغرب : علماء کے جوڑ میں بیان        ؟تبلیغی مرکز صادق آباد

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

پندرہ روز کا دینی و اصلاحی سفر۔۔۔۔(رحیم یار خان،جلال پیر والا،میاں چنوں،تلنبہ،خانیوال،ملتان،کوٹ ادو،ڈیرہ غازی خاندیگر شہر)۔۔۔۔۔ مارچ ۔2021 صحراوں میں کبھی،کبھی دامانِ کوہ میں پھرتا ہوں دل میں دردِمحبت لیے ہوئے۔

قافلہ رحیم یار خان روانہ ۶مارچ ۲۰۲۱ تیسرابیان عنوان:علماء کے جوڑ میں بیان بوقت:بعد مغرب بمقام:مدرسہ ابوالقاسم نزد تبلیغی مرکز صادق آباد مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ کا دوپہر بار بجے سوا دو گھنٹے کا انتہائی درد بھرا بیان ہوا۔ بیان میں حضرت شیخ کی عجیب ہی کیفیت تھی۔ بیان کے بعد سوا دو بجے ظہر نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد حضرت شیخ اور تمام قافلہ جو تقریبا ،۵۰احباب کے قریب تھا سب کے سب مفتی حماد اللہ لغاری صاحب کا قریب ہی باغ تھا وہاں کے لیے روانہ ہوا۔

باغ میں ہی سب کے کھانے کا انتظام تھا۔ حضرت شیخ جب باغ میں جو کمرہ بنا تھا وہاں تشریف لے گئے تو فورا داخل ہوتے ہی فرمایا کہ اے سی بند کریں تو وہاں مفتی حماد صاحب کے والد صاحب نے بتایا کہ حضرت اے سی نہیں چل رہا اس کمرے کی دیوایں بہت چوڑی چوڑی ہیں اور چھت بہت اونچی ہے یہ کمرہ گرمیوں میں بھی ٹھنڈا رہتا ہے ایسا لگتا ہے اے سی چل رہا ہے حضرت شیخ بہت خوش ہوئے کہ عجیب معاملہ باہر خوب گرمی اور اندر خوب ٹھنڈ۔ پھر باغ میں حضرت شیخ نے کھانا تناول فرمایا بہت بڑا اور خوبصورت باغ تھا۔ حضرت شیخ جب کھانے کے لیے تشریف فرما ہوئے تو فرمایا کہ بہت عرصے سے تمناتھی کہ ایسا کوئی انتظام ہوجائے کہ باغ میں جائیں اور کھانا کھائیں مجلس بھی ہو آج یہ بھی اللہ پاک نے پورا کرادیا بہت خوشی ہورہی ہے دیکھ کر اور بہت مزہ آرہا ہے۔

حضرت شیخ کے کھانے کا انتظام کمرے میں کیا گیا تھا لیکن حضرت شیخ نے فرمایا کہ سب احباب کے ساتھ باغ میں ہی کھائیں گے پھر حضرت شیخ کا بھی باغ میں ہی سب کے ساتھ کھانے کا انتظام کیا گیا۔ پھر کھانے کے بعد حضرت والا حجرے میں تشریف لائے جہاں قیلولہ کرنا تھا وہاں پر ۱۵منٹ تک مجلس ہوئی۔ پھر چار بجے تک حضرت شیخ نے قیلولہ فرمایا اور سب احباب نے بھی قیلولہ کیا۔ پھر ساڑے پانچ بجےباغ میں ایک مسجد تھی وہاں عصر نماز ادا کی۔

نماز ادا کرنے کے بعدمفتی حماد اللہ لغاری صاحب کے والد صاحب حضرت شیخ کو باغ میں ایک قبرستان تھا جہاں پر چار قبریں تھیں وہاں لے گئے پھر ایک باغ کی طرف لے گئے جہاں درخت ہی درخت تھےپھر تمام قافلہ فورا عشاء بیان کے لیے روانہ ہوا راستہ ایک گھنٹے کا تھا الحمدللہ مغرب اذان تک قافلہ باعافیت بیان والی جگہ پہنچ گیا۔ مغرب نماز کی امامت مولانا محمد کریم صاحب نےکی۔

یہاں تبلیغی مرکز میں بعد عشاء بیان کی ترتیب تھی لیکن مفتی حماداللہ لغاری صاحب اور دیگر انتظام والے ساتھیوں نے علماء کا جوڑ رکھا تھا تمام علماء کو جمع کیا اور پھر مغرب بعد بھی بیان کی ترتیب رکھ دی ۔ بعد مغرب یہ بیان مدرسہ ابوالقاسم تبلیغی مرکز کے دفتر میں ہوا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries