سفر پنجاب ۶ مارچ  ۲۰۲۱عشاء  : والدین کے حقوق         .نزدتبلیغی مرکز صادق آباد

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

پندرہ روز کا دینی و اصلاحی سفر۔۔۔۔(رحیم یار خان،جلال پیر والا،میاں چنوں،تلنبہ،خانیوال،ملتان،کوٹ ادو،ڈیرہ غازی خاندیگر شہر)۔۔۔۔۔ مارچ ۔2021 صحراوں میں کبھی،کبھی دامانِ کوہ میں پھرتا ہوں دل میں دردِمحبت لیے ہوئے۔ قافلہ رحیم یار خان روانہ ۶مارچ ۲۰۲۱ چوتھا بیان عنوان:والدین کے حقوق پر درد بھری صدا بوقت:بعدنمازِ عشاء بمقام:مدرسہ ابوالقاسم نزد تبلیغی مرکز صادق آباد مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد مغرب علماء کا جوڑ تھابعد مغرب بیان کی ترتیب نہ تھی لیکن علماء کے جوڑ کی وجہ سے حضرت نے فرمایا کہ منع نہیں کرنا ہے علماء کرام ہمارے بڑے ہیں۔ بعد مغرب بیان ہوا پھر بیان ختم ہوتے ہی پندرہ منٹ بعد ساڑے آٹھ بجے عشاء نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے فورا بعد بیان کا آغاز ہوا۔ آج دوپہر دارالعلوم سلطان آباد مفتی حماد اللہ لغاری صاحب کے ہاں جو بیان ہوا اُس کے بارے میں پتا چلا کہ یہ جگہ فیکٹری لگانے کے لیے لی تھی لیکن یہاں پھر مسجد و مدرسہ بنالیا حضرت شیخ بہت خوش ہوئے کہ اس بڑا صدقہ جاریہ کیا ہوگا کہ قیامت تک پتا نہیں کتنے حافظ عالم بن کر اللہ کا دین پھیلائیں گے

04:20) بیان کے آغازمی جناب مولانا محمد کریم صاحب نے شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار عجم کے بیاباں پڑھ کر سنائے۔

10:12) فرمایا ہم لوگوں کی تعریف میں ہی مر جاتے ہیں کہ میری تعریف ہورہی ہے۔

10:43) شادی بیاہ میں ابتدا تا انتہاء گناہِ کبیرہ۔۔

14:22) ریا شرکِ خفی۔

17:07) سائیں توکل شاہ۔

17:56) ہوہی نہیں سکتا کہ گناہوں کے ساتھ اللہ کا پیار ملے۔

18:21) شادی کا سنت کا طریقہ۔

18:30) شادی میں بچی کا کھانا سنت سے ثابت نہیں۔

20:12) ہو آزاد اختر غمِ دو جہاں سے جو دل سے ہوجائے غلامِ مدینہ۔

24:32) اللہ پاک جس کو چاہتے ہیں جذب فرمالیتے ہیں۔ آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ کا

28:04) اللہ تعالی نے ہمیں اپنی یاد کے لیے پیدا کیا ہے گناہوں کے لیے پیدا نہیں کیا۔

28:32) ماضی، حال اور مستقبل یہ تین زمانہ ہے ماضی کی تلافی توبہ سے کرلیں حال کو درست کرلیں اور آئندہ کا عزم کرلیں کہ اللہ کو ناراض نہیں کرنا ہے۔

33:30) جو جس حال میں مرے گا اُسی حال می اٹھایا جائے گا۔

34:05) داڑھی پر نصیحت۔

38:33) عقل مند لوگ کون ہیں۔

39:25) نامحرم کو دیکھنے پر رحمت اللعالمین کی بدعا کیوں؟جبکہ آپ ﷺ نے تو دشمنوں تک کو معاف فرمایا۔

42:34) براق کی اسپیڈ کے بارے میں اشعار پڑھ کر سنائے۔ وہ چلے براق پرجس گھڑی تو زمین کے بعد ہوا میں تھے ﷺ۔۔الخہ اشعار

47:03) مدینے شریف کی بے ادبی پر ایک عبرت انگیز واقعہ۔

48:37) اللہ اتنے پیارے ہیں اتنے پیارے ہیں کہ سمندر کے جھاگ جتنے بھی گناہ ہوجائیں تو اللہ تعالی کی رحمت و معافی اُس سے کئی گناہ ہے۔

50:54) خواتین کو نصیحت کہ دیکھ تیری گہری سہلی کون ہے۔۔

51:20) ہے بری یہ گلی بھاگ رب کی گلی یہ اشعار حضرت شیخ نے عجیب درد بھرے انداز میں پڑھ کر سنائے۔

53:24) میری ماں بہن بہو بیٹیوں رابعہ بصریہ بننے میں فائدہ ہے چمک دمک سے مرعوب نہ ہوں۔

55:37) دلی کی بدکار عورتیں جو پھولوں پر سوتی تھیں اللہ تعالی نے کیسے جذب فرما کر اپنا بنالیا۔

57:56) جالی مبارک پر کھڑے ہیں اور وہاں ادب کی آیت لکھی ہوئی ہے اور وہاں شور رکرہے ہیں تصویر صحیح نہیں آئی دوبارہ نکالو۔ہر وقت سیلفی سیلفی کا فتنہ۔۔

01:02:23) اللہ تعالی کریم ہیں اور کریم کا مطلب۔۔

01:06:53) مولانا عبدالشکور دین پوری رحمہ اللہ کا واقعہ جنہوں نے ایک ماں کے نافرمان کو دیکھا جو سخت عذاب میں گرفتار تھا ماں کی بدعا لگ گئی تھی۔

01:18:06) گناہوں میں چین و سکون نہیں۔

01:18:29) ہندو لڑکی حراء کا قبولِ اسلام کا واقعہ۔

01:28:03) اللہ تعالی کفار کو اپنا دیدار نہیں کرائیں گے۔

01:36:00) ایک بادشاہ تبع کا ہزار سال پہلے وہ بھی آپ ﷺ کی پیدائش سے بھی ہزار سال پہلے کا یہ واقعہ جو حضرت شیخ نے پڑھ کر سنایا۔

01:38:07) توبہ کا کیمیکل عجیب کیمیکل ہے۔

01:55:07) معراج شریف کا واقعہ اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا درجہ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries