سفر پنجاب ۷ مارچ  ۲۰۲۱فجر  : سب سے بڑا وظیفہ تقویٰ ہے         .رحیم یار خان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بعد عشاء مدرسہ ابوالقاسم نزد تبلیغی مرکز صادق آباد میں حضرت شیخ کا درد میں دوبا ہوا بیان ہوا پورے بیان میں حضرت شیخ کی عجیب ہی کیفیت تھی حضرت شیخ بیان فرماتے فرماتے بہت زیادہ رورہے تھے ۔ حضرت شیخ کا رات دو گھنٹے بیس منٹ کا ہوا تھا الحمدللہ بہت بڑا مجمع موجود تھا سب نے جم کر بیان سنا۔ بیان کےبعد درد بھری دعا ہوئی پھر بڑی تعداد میں وہاں کے مقامی ساتھی اور علماء کرام نے حضرت شیخ سے مصافحہ کیا۔ کھانے کا انتظام وہیں تھا کھانے لگنے میں کچھ وقت تھا حضرت شیخ نے مصطفی بھائی سے اشعار پڑھنے کا فرمایا۔ کچھ دیر اشعار کی مجلس ہوئی پھر حضرت شیخ نے کھانا تناول فرمایا سب احباب نے بھی کھانا کھایا۔ کھانے کے بعد تقریبا گیارہ بج کر پچاس منٹ پر قافلہ قیام گاہ مولانا عبداللہ کلب روڈ کے لیے روانہ ہوا جہاں پر حضرت شیخ اور سب کی رہائش کا انتظام ہے۔

بارہ بج کر پچاس منٹ پر الحمدللہ تمام قافلہ باعافیت پہنچ گیا۔ پھر پندرہ منٹ حضرت شیخ نے چہل قدمی فرمائی۔ سوا ایک بجے تک حضرت شیخ نےدوائیاں کھا کر کپڑے تبدیل فرمائے ۔ تقریبا پونے دو تک حضرت شیخ آرام کے لیے بستر پر تشریف فرماہوئے سب احباب نے بھی آرام کیا۔ پھر حضرت شیخ سوا پانچ تک بیدار ہوئے سب احباب نے بھی اٹھ کر فجر نماز کی تیاری کی۔ فجر نماز چھ بجے ادا کرنے کےبعد بیان کا آغاز ہوا۔ دورانیہ 03:39)

ذکر 03:47) اپنے بچوں کو بھی ذکر کی عادت دالنی چاہیے،ذکر ذاکر کو مذکور سے ملاتا ہے۔

04:16) تکبر،اکڑ بڑائی یہ انسان کو ماردیتا ہے۔

06:28) اللہ کا ڈر۔۔یہ ڈر عجیب چیز ہے کہ موٹر وے پر بھی پولیس سے ڈرتا ہے کہ چالان نہ ہوجائے بس یہ ڈر اللہ رب العزت کا ذر آجائے تو گناہ نہیں کرے گا۔

17:10) قسمت والا ہے جو گناہ کو گناہ سمجھے۔

23:22) آج قران پاک صحیح کرنے کی فکر نہیں جو کہ فرض ہے۔

27:02) سب سے بڑا اور خاص وظیفہ تقوی ہے۔

27:22) میرا سب سے زیادہ پیارا ور قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ نزدیک وہ ہوگا جس کے اخلاق اچھے ہونگے۔ یہ آپ ﷺ نے فرمایا ہے۔

29:10) اور سب سے زیادہ دور وہ ہوگا جس کےا خلاق برے ہونگے۔

30:43) جو اپنی قیمت خود لگاتا ہے وہی مرتا ہے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی ایک مثال گھوڑے کی مثال اور پھر نصیحت۔

38:12) جس پر قرضہ ہو تو وہ امانت اپنے پاس نہ رکھے ورنہ ایک وقت آئے گا کہ امانت میں خیانت کرلے گا۔

38:55) امانت میں خٰیانت اور بھی چیزیں ہیں وراثت نہ دینا بھی امانت میں خیانت ہے،آنکھوں سے لڑکیوں کو دیکھنا بھی امانت میں خیانت ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries