سفر پنجاب ۷  مارچ  ۲۰۲۱عصر  : اصل زندگی یہی ہےکہ ایک سانس اپنے مالک کوناراض نہ کریں       .رحیم یار خان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم صبح ساڑے گیارہ بجے حضرت شیخ کا مستورات کے لیے شرعی پردے سے بہت اہم بیان ہوا۔ یہ بیان قیام گاہ مولانا عبداللہ صاحب کے ہاں ہوا تھا۔ بیان کے بعد قریب کی مسجد میں پونے دو پرظہر نماز ادا کی گئی۔ نماز ادا کرنے کے تقریبا ڈھائی بجے تک حضرت شیخ نے کھانا تناول فرمایا سب احباب نے بھی فورا کھاناکھایا۔ مقامی ساتھی اور نئے لوگ زیادہ تعداد میں موجود تھے کھانے کے دوران ہی مجلس شروع ہوگئی

کھانے کے بعد ۲۰منٹ تک مجلس چلی جس میں حضرت نے فرمایا کہ آخری سانس تک اصلاح کرانی ہے پھر کچھ دیر ہنسی کی مجلس ہوئی تقریبا ساڑے تین تک حضرت شیخ نے قیلولہ کی تیاری فرمائی۔ سب احباب نے بھی کچھ دیر قیلولہ کیا۔ اعلان کیاگیا کہ ساڑے چار بجے روانہ ہونا ہے کیونکہ دس منٹ کا راستہ ہے اور عصر نماز پانچ بجے ہے نماز ادا کرنے کے فورا بعد بیان ہوگا۔

یہ بیان بھی ترتیب میں نہیں تھا آج ہی طے ہوا کہ عصر بعد یہاں بیان ہوگا ورنہ بیان کی ترتیب عشاء بعد کی تھی۔ ساڑے چار تک قافلہ روانہ ہوا اور الحمدللہ نماز سےپہلے باعافیت قافلہ پہنچ گیا پانچ بجے عصر نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔

03:53) اصل زندگی یہی ہے کہ ایک سانس اللہ کو ناراض نہ کریں۔

04:26) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کے عذاب کی وعید۔ اللہ تعالی قیامت کے دن بات نہ فرمائیں گے،اللہ تعالی شفقت سے دیکھیں گے نہیں،اُس کا تزکیہ نہ ہوگا اور دردناک عذاب ہوگا۔

05:20) وہ تین قسم کے لوگ یہ ہیں ایک ٹخنہ چھپانے والا اور دوسرا جھوٹ بول کر سودا بیچنے والا اور احسان کرکے جتلانے والا۔

05:55) ٹخنہ چھپانے پر بخاری شریف کی حدیث پاک۔۔ما اسفل من الکعبین۔

14:18) اللہ تعالی کتنا معاف فرماتے ہیں۔۔جذب کی آیت تلاوت فرمائی۔

15:36) حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کا جذب۔

19:03) والدین کو اُف تک نہیں کہنا ہے۔اور اف کا مطلب کیا ہے؟؟۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries