سفر پنجاب ۸مارچ  ۲۰۲۱صبح : علم ایک نور ہے جو گنہگار کو نہیں ملتا.رحیم یار خان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد فجر جامع مسجد شفاء میں حضرت شیخ کا بیان ہوا۔ بیان کے بعد سب احباب نے ناشتہ کیا ناشتے کے دوران اور بعد میں مجلس بھی چلتی رہی تقریبا ساڑے آٹھ بجے حضرت شیخ نے مجلس ختم فرمائی اور فرمایا سب جلدی آرام کرلیں نو بجے تک حضرت شیخ آرام کے لیے بستر پر تشریف فرماہوئے ۔

سب احباب نے بھی آرام کیا ساڑے دس بجے سب بیدار ہوئے اور پھر بیان میں جانے کے لیے تیاری کی۔ ساڑے گیارہ بجے بیان کا آغاز ہوا بیان کے آغاز میں جناب مولانا محمد کریم صاحب اور جناب مصطفی مکی صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔ حضرت شیخ بارہ بجے تشریف لائے اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries