سفر پنجاب ۹مارچ  ۲۰۲۱فجر : بیویوں کی اللہ نے سفارش فرمائی ہے  .جلالپور پیر والا

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم رات بعد عشاء حضرت شیخ کا ڈھائی گھنٹے کا عجیب درد بھرا بیان ہوا۔ بیان میں بہت بڑا مجمع تھا الحمدللہ۔ بیان کے بعد بہت لوگ آے کہ ہمارے ہاں کی ترتیب بنائیں لودھراں والے ساتھی بھی آے ساہیوال کی بھی ترتیب بنائیں ایک جگہ کے مہتمم اور استاذہ بھی آئے کہ ہمارے ہاں بھی آئے۔ حضرت شیخ نے فرمایا کہ اب تو ترتیب بن چکی ہے ترتیب بدل نہیں سکتے حضرت شیخ نے انتظام والے ساتھیوں سے فرمایا کہ یہ بڑے حضرات ہیں کسی کادل نہ دکھے کہ ہمارے ہاں نہیں آئے اس لیے سمجھ نہیں آرہا کیا کریں دن بڑھادیں یا اگلی بار ایسی ترتیب رکھیں کہ جہاں نہیں جاسکے وہاں کی ترتیب بن جائے۔

پھر فرمایا کہ اگر اللہ کا فضل نہ ہو تا انسان اکڑ میں آجائے کہ لوگ اتنی محبت دے رہے ہیں جگہ جگہ بلارہے ہیں اس لیے کبھی کسی کو حقیر نہیں سمجھنا تکبر نہیں کرنا اللہ سے ہر وقت ڈرتے رہنا ہے۔ فرمایا کہ اس سے اندازہ کرسکتے ہیں کہ کون دین کےکام کو پوراکرسکتا ہے ساری زندگی بھی لگادے حق ادا نہیں ہوسکتا،کتنی جگہیں ہیں ایک بندہ کہاں کہاں جاسکتا ہے اپنے احباب سے فرمایا کہ آپ لوگ اس کام کو سیکھیں اور آپ لوگ نکلیں کوئی کسی جگہ جائے میں تو ہر جگہ نہیں جاسکتا سب تیارہ ہوں تو کسی کو ساہیوال بھیج دیا کسی کو میر پور خاص بھیج دیا فرمایا ابھی بھی میر پور خاص سے فون آیا کہ مفتی خرم عباسی کو میر پور خاص بھیجا جائے۔

فرمایا کہ ہر چڑیا اپنی بولی بول کر اُڑ جائے گی اس لیے دین کو پھیلانے کی فکر کریں ۔ رات بیان کے بعد گیارہ بجے تک سب نے کھانا کھایا کھانے کے بعد ساڑے گیارہ تک مجلس شروع ہوگئی مجلس میں مقامی علماء کرام اور اساتذہ بھی موجود تھے ۔ مجلس میں ترتیب کی بات بھی چلی کہ کس طرح آئندہ کی ترتیب بنانی ہے تقریبا یہ مجلس ساڑے بارہ تک چلی۔ پھر حضرت شیخ نے کپڑے تبدیل فرمائے اور پھر چہل قدمی فرمائی چہل قدمی کے دوران بھی کچھ باتیں ارشاد فرمائیں کہ سمجھ نہیں آتا کہ کہاں جائیں کسی کا دل نہ دکھ جائے لیکن ترتیب بن چکی وقت بھی نہیں وعدہ ہوچکے ہیں اور یہ حضرات بھی بڑی شخصیات ہیں مہتمم صاحبان ہیں منع کرتے وقت دل پر بوجھ ہوتا ہے چہل قدمی کے بعد تقریبا سوا ایک بجے تک حضرت شیخ آرام کے لیے بستر پر تشریف فرماہوئے۔ سب احباب نے بھی آرام کیا۔ چھ بجے فجر نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries