سفر پنجاب ۹مارچ  ۲۰۲۱عصر : کبھی اپنی تعریف سے خوش نہ ہونا   .ملتان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد فجر جامع رحمۃ اللعالمین میں بیان ہوا۔ جلالپور پیر والا میں مولانا احمد صاحب کے گھر سب کے قیام و طعام کا انتظام تھا ہمارے پرانے احباب قاری عتیق صاحب جو پہلے کراچی میں تھے اب یہاں لاہور میں شفٹ ہوگئے ہیں انہوں نے بھی مولانا احمد صاحب کے ساتھ ملکر سارا انتظام دیکھا۔ میزبان نے بہت زیادہ سب احباب کا خیال رکھا کسی کو خدمت کرنے نہیں دی۔

بعد فجر بیان کے بعد حضرت شیخ نے ناشتہ تناول فرمایا ناشتے کے بعد کافی لوگ جمع ہوگئے تو ساڑے آٹھ تک مجلس چلتی رہی باقی سب احباب کو جامعہ رحمۃا للعالمین میں روانہ کردیا گیا جو قریب ہی تھا کہ سب جاکر آرام کرلیں ظہر پڑھ کر ملتان کے سفر پر روانہ ہونا ہے۔ حضرت شیخ ساڑے نو بجے تک آرام کے لیے بستر پر تشریف فرماہوئے۔ بارہ بجے حضرت شیخ بیدار ہوئے اور پھر تیاری فرمائی۔ حضرت شیخ تیاری فرماکر جامعہ رحمۃا للعالمین تشریف لے گئے وہاں حضرت شیخ اور سب احباب کے لیے چائے کا انتظام کیا تھا آج ملتان سفر کی وجہ سے صبح کوئی بیان کی ترتیب نہیں رکھی گئی لیکن حضرت شیخ نے فرمایا کہ جامعہ رحمۃ اللعالمین جا کر دیکھیں گے اگر وقت ہوا تومختصر بیان کرلیں گے۔ حضرت شیخ پونے ایک تک جامعہ پہنچے تو وقت بہت کم تھا بس سب احباب نے جلدی جلدی چائے پی پھر ایک بجے ظہر نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد حضرت شیخ نے میزبان سے معذرت کی کہ رات بھی نیند کم ہوئی اور صبح بھی کافی لوگ آگئے تھے آپ لوگوں نے دیکھا ہی کہ کتنی دیر ہوگئی تھی ورنہ ارادہ تھا کہ یہاں بھی بیان ہوجائے گا لیکن جلدی اٹھنے کی ہمت نہیں ہوئی ان شاء اللہ آئندہ پورے بیان کی ترتیب کا لکھ لیا ہے۔ پھر حضرت شیخ اور تمام قافلہ ملتان سفر کے لیے روانہ ہوا۔

تقریبا سوا ایک تک قافلہ روانہ ہوا۔ تقریبا سوادوبجے تک قافلہ باعافیت ملتان پہنچا۔ راستے میں نائب مہتمم صاحب جامعہ اشرفیہ لاہور حضرت شیخ سے رابطے میں تھے حضرت قاری صاحب نے کل بعد نماز ظہر جامعہ خیرالمدارس ملتان میں بیان کی ترتیب رکھی تھی کیونکہ تمام ترتیب طے ہوچکی تھی اس لیے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کب کی ترتیب رکھیں حضرت شیخ نے فرمایا بھی کہ آپ بس ملاقات کی ترتیب رکھ لیں بزرگوں سے ملاقات ہوجائے کافی ہے بھلے بیان نہ ہو لیکن پھر مشورے سے کل بعد نماز ظہر کی ترتیب طے ہوگئی جب ملتان شہر میں داخل ہوئے تو ہمارے بہت پرانے پیر بھائی جو پہلے دبئی میں ہوتے تھے پھر دبئی سے سندھ بلوچ شفٹ ہوگئے تھے اب ملتان میں رہ رہے ہیں سلیم بھائی دبئی والے وہ لینے کے لئے حاضر ہوئے اور پھر سب قافلہ ان کے ساتھ قیام گاہ پہنچا۔

ملتان میں سب انتظام ناصر الدین بھائی،مولانا محمودالحسن صاحب،سلیم بھائی دبئی والے ان حضرات نے مل کر دیکھا ملتان میں حضرت شیخ کااور سب کا قیام و طعام کا انتظام ناصر الدین بھائی گارڈن ٹاؤن نزد دفتر وفاق المدارس کے ہاں رکھا ہے۔ حضرت شیخ اور تمام قافلہ پہنچا اور فورا کھانے کا نظم ہوا۔ پھر حضرت شیخ نے آدھا گھنٹہ قیلولہ فرمایا پانچ بجے عصر نماز جامع مسجدوفاق المدارس عربیہ گارڈن ٹاون ملتان پانچ بجے ادا کی۔ نماز کے بعد مختصر بیان کےلیے حضرت شیخ سے کہا گیا کہ مختصر نصیحت فرمادیں بیان کی ترتیب نہیں تھی کیونکہ آگے دو جگہ اور جانا تھا لیکن حضرت شیخ نے منع نہیں فرمایا حضرت شیخ نے تیرہ منٹ کا مختصر بیان فرمایا۔ یہ مختصر بیان بعد عصر بعد ہوا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries