سفر پنجاب ۹مارچ  ۲۰۲۱عشاء : مرد و عورت میں برابری کا فتنہ    .ملتان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد عصر جامع مسجد وفاق المدارس عربیہ میں حضرت شیخ نے مختصر بیان فرمایا۔ بیا ن کے بعد وہاں کے بڑے بزرگ حضرت مولانا عبدالماجد خان صاحب حضرت شیخ کو وفاق المدارس کے دفتر میں لے گئے تمام احباب بھی ساتھ تھے تقریبا ۴۰ کے قریب قافلہ ساتھ تھا۔ وفاق المدارس کے اندر دفتر کا معاملہ ہی عجیب تھا بہت بڑا دین کا کام وہاں ہورہا ہے بہت زیادہ عملہ وہاں کمپیو ٹر پر کام کررہا تھا پورے دفتر کی حضرت مولانا نے حضرت شیخ کو زیارت کروائی اور وہاں کی چیزوں کا تعارف بھی کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ حضرت روزانہ الحمدللہ آٹھ سو سے زائد پوسٹ یہاں سے ارسال ہوتی ہے۔ حضرت شیخ بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ کیا عظیم الشان کام ہورہا ہے دیکھ کر مزہ آگیا حضرت شیخ نے بہت دعائیں دیں۔ پھر حضرت شیخ کو مہمان خانے میں لے گئے وہاں پر ان حضرات نے چائے کا انتظام کیا تھا حضرت شیخ نے تو منع فرمایا کہ آگے ایک جگہ جانا ہے دیر ہوجائے گی لیکن جب پتا چلا کہ چائے بن چکی تو حضرت شیخ نے فرمایا جلدی پی کر روانہ ہوجاتے ہیں۔

چائے پی کر پھر قافلہ روانہ ہوا۔ اب یہاں سے حضرت مولانا اسحاق ملتانی صاحب کے ہاں جانا تھا۔ حضرت شیخ کچھ دیر میں مغرب سے قبل ہی محاسنِ اسلام حضرت مولانا اسحاق ملتانی صاحب کے ہاں پہنچے۔ حضرت شیخ نے جب دیکھا تو بہت خوش ہوئے کہ ماشاء اللہ اتنا بڑا کتب خانہ اور حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتابوں کا مال بھرا ہوا تھا۔ حضرت شیخ کی بہت خواہش تھی کہ حضرت مولانا سے ملاقات کی ترتیب بن جائے الحمدللہ آج ہی ترتیب بن گئی۔ حضرت مولانا اسحاق صاحب نے فرمایا کہ دو دن پہلے ہی شیخ الاسلام صاحب حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم تشریف لائے تھے اور حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی ایک کتاب مقالات حکیم الامت جو ۳۴جلدوں میں ہے اُس کا افتتاح فرمایا تھا۔ جب حضرت شیخ کو پتا لگا کہ یہ کتاب آگئی ہے حضرت شیخ نے فورا ہدیہ دے کر کتابیں وصول فرمالی جسکا ہدیہ ۱۲ہزار روپے تھا۔ پھر حضرت شیخ نے مغرب نماز وہیں ایک مسجد میں ادا کی پھر محاسن اسلام کے دفتر میں تشریف فرما ہوئے وہاں باہر کسی نے حضرت شیخ کی تصویر نکال کر جاری بھی کردی تھی بہت مشکل سے ساتھیوں نے کوڈ وغیرہ ہٹا کر تصویر کو ختم کیا اور جہاں جاری کردی تھی وہاں سے ختم کروائی۔ پھر اسی موضوع پر دفتر میں مجلس شروع ہوگئی

جس میں حضرت شیخ نے حضرت مولانا کو فرمایا کہ میرے پاس ایسے ایسے واقعات ہیں کہ روح کانپ جائے دین دار گھرانوں کی بچیاں بھی حرام عشق میں مبتلاہوگئیں اور اب بلیک میل ہورہی ہیں یہ ظالم بدمعاش تصویریں لے کر پھر جاری کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔ فرمایا کہ اتنی وبا عام ہوگئی سمارٹ فون کی جب دیکھو بچہ بچہ تصویر میں ہی لگا ہوا ہے۔ پھر حضرت مولانا اسحاق ملتانی صاحب نے فرمایا کہ شیخ الاسلام صاحب یہاں تشریف لائے تو ایک صاحب مووی بنانے لگے تو میرے سامنے سخت ڈانٹ لگائی۔ تقریبا یہ مجلس ۲۰ منٹ تک چلی۔ حضرت شیخ نے احباب کا فرمایا کہ کہاں ہیں یہاں سب کو بلالیں تو بتلایا گیا کہ کتب خانے میں کتابیں دیکھ رہے ہیں حضرت شیخ نے مزاحا فرمایا کہ صرف دیکھنے کے لیے نہیں ہیں خریدنی بھی چاہیئے یہاں دیکھنے کے بھی پیسے لگتے ہیں۔ حضرت مولانا نے فرمایا کہ حضرت نہیں نہیں !دیکھنے کے کوئی پیسے نہیں،مزاحا فرمایا۔ پھر حضرت شیخ نے دو تین بار فرمایا کہ ہم نے باقی احباب کو روانہ کردیا تھا کہ یہاں نہ آئے بہت احباب ہیں کہیں حضرت کو تکلیف نہ ہو رش ہوجائے گا اگر پتا ہوتا کہ ساتھیوں نے کتب خریدی ہیں تو سب کو بلالیتے تاکہ سب دیکھ لیتے جس کو کتب خریدنی ہوتی تو لے لیتے۔ پھر یہ ترتیب طے ہوئی کہ آئندہ منگل کی ترتیب رکھیں گے عشاء بعد بیان بھی ہے تو مغرب بعد سب احباب حضرت مولانا اسحاق صاحب کے پاس آجائیں گے تاکہ سب احباب کتب خانہ دیکھ لیں۔ خیر پھر حضرت شیخ بیان والی جگہ کے لیے محاسنِ اسلام کے دفتر سے روانہ ہوئے اور باعافیت بیان والی جگہ پہنچ گئے۔ سوا آٹھ بجے نماز ادا کی پھر بیان کا آغاز ہوا۔ نماز سے پہلے جس مہمان خانے میں حضرت شیخ نے وضو فرمایا تو پتا چلا کہ یہاں حضرت مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب دامت بکاتہم تشریف لاتے رہتے ہیں حضرت شیخ سنکر بہت خوش ہوئے۔

بعد عصروفاق المدارس عربیہ کے مہمان خانے میں جہاں حضرت شیخ نے چائے نوش  فرمائی تھی وہاں کے ایک صاحب نے بتایا کہ ابھی ہفتے کو ہی شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی صاحب دامت برکاتہم یہاں تشریف فرما ہوئے تھے سب اکابرین یہاں جمع ہوئے تھے اور مجلس ہوئی تھی حضرت شیخ نے فرمایا کہ یہ حضرات تو ہمارا سرمایہ ہیں اللہ ان حضرات کو سلامت رکھیں بہت خوشی ہوئی کہ اللہ پاک نے ایسی جگہ بیٹھنے کی توفیق عطا فرمائی۔ الحمدللہ بیان میں حضرت مولانا اسحاق ملتانی صاحب بھی تشریف فرما تھے اور لاہور سے نائب مہتمم حضرت مولانا قاری ارشد عبید صاحب دامت برکاتہم بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔ آج الحمدللہ غرفۃ السالکین سے رئیس دارالافتاء مرکزالافتاء والارشاد حضرت مفتی نعیم صاحب اور مفتی زاہد صاحب اور حضرت شیخ کے صاحبزادے حضرت مفتی فرحان صاحب بھی بذریعہ جہاز سفر میں تشریف لے آئے ہیں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries