سفر پنجاب ۱۰ مارچ  ۲۰۲۱فجر : صبر و شکر کی نعمت   .ملتان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم کابعد عشاء  بیان ہوا۔ بیان کے بعد سب احباب نے کھانا کھایا کھانے کا نظم بیان والی جگہ پر قریب ہی ایک صاحب کے گھر میں تھا۔ کھانے کے بعد قافلہ قیام گاہ ناصرالدین بھائی کے گھر کے لیے روانہ ہوا۔ پھر کچھ دیر تک وہاں مجلس چلتی رہی۔

نائب مہتمم صاحب حضرت مولانا قاری ارشد عبید صاحب بھی رات موجود تھے قیام بھی رات حضرت شیخ کے ساتھ ہی کیا۔ رات حضرت مفتی محمد نعیم صاحب رئیس دارالافتاء غرفۃ السالکین،مفتی زاہد صاحب اور مفتی فرحا ن فیروز صاحب بھی تشریف لے آئے تھے۔ رات سوا ایک بجے تک مجلس چلی۔ پھر رات ڈیرھ بجے تک حضرت شیخ آرام کے لیے بستر پر تشریف فرماہوئے۔ ساڑے پانچ بجے بیدار ہوئے نماز کی تیاری فرمائی ۔ چھ بجے نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries